الاثنين، 22 أكتوبر 2018

اخوانیوں پر گھیرا تنگ۔۔۔ 🌋موریتانیہ نے کئی اخوانی مراکز کئے بند

🎪اخوانیوں پر گھیرا تنگ۔۔۔ 
🌋موریتانیہ نے کئی اخوانی مراکز کئے بند۔۔

☀️موریتانیہ ایک افریقی ملک ہے۔۔ اہل سنت مسلمانوں کا گڑھ ہے۔۔۔ کچھ سالوں سے ٹیوس کے راستے اخوانیوں اور شیعوں نے یہاں بھی پیر گاڑنا شروع کر دیا تھا۔۔۔ اخوانیوں نے تعلیم کے نام پر کئی مراکز کھول رکھے ہیں۔۔۔۔ لیکن ان مراکز میں بچوں کے اذہان وقلوب کے اندر قطبی تکفیری زہر گھولا جا رہا تھا اور انہیں ملک کا باغی اور متشدد بنایا جا رہا تھا ۔۔۔ جس کی شکایت پر حکومت نے راجدھانی نواکشوط میں واقع  "مرکز تکوین العلماء" کے نام سے ان کے ایک مرکز کی جانچ کی گئی  جسے ملکی قوانین کے خلاف پایا گیا۔۔ جسکی وجہ سے حکومت نے اس کے سارے کاغذات ضبط کر لئے اور اس مرکز میں تالا لگا دیا گیا۔۔ 

☀️اس مرکز کو چلانے والا ایک بہت بڑے اخوانی عبد الرحمن ددو کا بیٹا محمد حسن ددو ہے ۔۔۔ جو موریتانیہ میں اخوانیوں کا روحانی پیشوا سمجھا جاتا ہے۔۔۔ اور یہ شخص اخوانی عالمی تنظیم الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین کا ایک فعال رکن بھی ہے۔۔۔ 
اس عالمی تنظیم کے بارے میں تفصیلی معلومات کیلئے اس پوسٹ کو دیکھ سکتے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1821015064678439&id=100003098884948

☀️پوچھ تاچھ کے دوران ددو کا کہنا تھا کہ اس مرکز کا تعلق کسی تنظیم سے نہیں ہے ۔۔۔ ہم صرف بچوں کی تربیت کرتے اور انہیں تعلیم دیتے ہیں۔۔۔ لیکن مزید تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔۔۔ یہ خود ایک متشدد اخوانی مرکز تھا اور قطر اور ترکی سے امداد یافتہ تھا۔۔۔ 
https://www.google.co.in/amp/s/www.youm7.com/amp/2018/9/24/موريتانيا-تغلق-مركز-تكوين-العلماء-التابع-لجماعة-الإخوان-الإرهابية-بنواكشوط/3963789

☀️اسی طرح شکایت ملنے پر حکومت نے جامعة عبد الله بن ياسين نامی ایک اخوانی کالج کو بھی بند کر دیا ہے۔۔۔ 

☀️جبکہ اس سے پہلے 2014 میں حکومت نے اخوانیوں کے خلاف قدم اٹھاتے ہوئے جمعية المستقبل الثقافية نامی اخوانی جمعیت کو بھی بند کر دیا تھا۔۔۔ 
https://www.google.co.in/amp/s/www.eremnews.com/news/maghreb-news/1510835/amp

☀️موریتانیہ کے علماء اہل سنت نے اپیل کی ہے کہ اخوانی مراکز میں لوگ اپنے بچوں کو جانے اور وہاں تعلیم حاصل کرنے سے دور رکھیں ۔۔۔۔ 
https://www.google.co.in/amp/s/www.skynewsarabia.com/amp/middle-east/1185932-فقهاء-موريتانيا-ينتقدون-مركز-تكوين-العلماء-الإخواني

👈نوٹ: اخوانی مشہور کر رہے ہیں کہ یہ ملک سعودی عرب کا غلام ہے۔۔ !ھھھھ!!!!!!

فیس بک پر بھی دیکھیں 

سید قطب اور خود پسندی

🎪سید قطب اور خود پسندی
🌋اور ادیب دوراں عقاد سے دوری کی وجہ

☀️مصری ادیب اور مفکر عباس محمود العقاد محتاج تعارف نہیں۔۔۔ صہیونیت کے خلاف آپکی کتاب الخطر اليهودي بروتوكولات حكماء صهيون مشہور ہے۔۔۔ تاریخ اسلام میں عبقری شخصیتوں پر العبقریات آپکی شخصیت کے تعارف کیلئے کافی ہے۔۔۔ باقی شعر وادب میں آپکی تصنیفات کا کوئی جواب نہیں۔۔۔ فکر وادب میں آپ استاذ مانے جاتے تھے۔۔۔ 
ادب حاضر میں جہاں بہت سارے فکری رجحانات پیدا ہوئے وہیں پر آپ بھی الدیوان نامی ادبی فکر کے خالق مانے جاتے ہیں۔۔۔ جس میں آپ کے ساتھ ادیب عبد القادر المازنی اور عبد الرحمن شکری نے بھی کام کیا۔۔۔ 

☀️آپ کی شہرت اور مقبولیت کو دیکھ کر سید قطب نے بھی آپ کی شاگردی اختیار کر لی۔۔۔ اور آپکے ادبی محفلوں اور فکری مجلسوں میں شامل ہونے لگے۔۔ 

☀️سید قطب نے عقاد کے پاس رہ کر فکر وادب میں بہت کچھ سیکھا اور آپکے ادبی رجحان وفکر ا۳لدیوان کی خوب حمایت کرتے تھے حتی کہ مخالفین کا جم کر جواب بھی دیتے۔۔۔ خاص طور سے مجلہ الرسالہ کے اندر۔۔۔ 

☀️سید قطب کے اس قدر دفاع کرنے اور محبت رکھنے کے باوجود بھی عقاد نے کبھی بھی سید قطب کو لائق اعتنا نہیں سمجھا۔۔۔ کیونکہ سید قطب اپنی قد سے اوپر کی باتیں کیا کرتے تھے۔۔۔ وزیر ثقافت حلمی نمنم نے لکھا ہے کہ سید قطب در اصل خود پسندی کا شکار تھے۔۔۔ ان کے اندر غرور وگھمنڈ تھا۔۔۔ شہرت کے طالب تھے۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ عقاد نے انہیں لائق اعتنا نہین سمجھا جس کی وجہ سے سید قطب کو ادب میں وہ شہرت نہین مل پائی جتنا انہیں گمان تھا۔۔۔ اسی وجہ سے وہی عقاد جن کا دفاع کرتے تھے دھیرے دھیرے ان کا ساتھ چھوڑ دیا بلکہ انکے دشمن بن گئے اور انکے خلاف لکھنا بھی شروع کر دیا۔۔۔ 

☀️عقاد سے سید قطب کی دشمنی کی ایک خاص وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ اپنی کتاب "التصوير الفني في القرآن الكريم". لکھنے کے بعد اس پر مقدمہ لکھنے کیلئے عقاد کے پاس لے گئے لیکن آپ نے لکھنے سے انکار کر دیا۔۔۔ جس کی وجہ سے سید قطب بڑے رنجیدہ خاطر ہوئے۔۔۔ اس کا ذکر اپنے ایک ساتھی سلیمان فیاض سے کیا۔۔۔ 

☀️احمد امین کے خلاف کے مقالے میں حسرت بھرے الفاظ میں اس بات کا ذکر بھی کیا: 
((أنه حزن حزنا شديدا ترك مرارة في نفسه، لأن العقاد وأدباء العصر الكبار لم يكتبوا تقريظا لكتابه "التصوير الفني" ويمن على العقاد بدفاعه المستميت السابق عنه.))

☀️ایک تیسری وجہ بتائی جاتی ہے کہ امریکہ جانے کے بعد سید قطب کے اندر کافی تبدیلی آگئی۔۔۔ ادبی فکری ہر لحاظ سے۔۔۔ واپس آنے کے بعد عقاد کے ادبی فکر سے دور ہوگئے۔۔۔ کیونکہ وہ اسلامی فکر کو اس حیثیت سے نہیں پیش کرتے تھے جیسا کہ تحریکی اور باغیانہ انداز میں سید قطب چاہتے تھے۔۔۔ 
حد تو یہ ہوگئی کہ یہی سید قطب امریکہ سھ واپس آنے کے بعد اپنے ہی استاذ کو انگریزوں کا ایجنٹ کہنے لگے کہ یہ سب دولت اور شہرت کی خاطر لکھتے ہیں اور طواغیت زمانہ کا ساتھ دیتے ہیں۔۔۔ 

☀️اس سبب کی طرف مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی نے اپنی کتاب مذكرات سائح في الشرق العربي میں سید قطب کا یہ قول نقل کرکے اشارہ کیا ہے: "إني كنت أعتقد أن مثل العقاد في عقله الكبير، وشخصيته العظيمة، لا يخضع للضرورات والملابسات، كالحكومة والسلطة، ولكنه سالَمَها".

☀️ایک چوتھی وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ امریکہ سے واپسی پر حسن بنا کی جماعت اخوان المسلمین سے جڑنے کی وجہ سے سید قطب سے عباس عقاد کافی ناراض ہوئے۔۔ کیونکہ آپ اس پر اسرار جماعت سے کافی نفرت کرتے تھے اور حسن بنا سے شدید نفرت رکھتے تھے حتی کہ انہیں صییونیوں کا ایجنٹ  کہا ہے بلکہ ایک مقالہ میں حسن بنا کو یہودی ثابت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس جماعت کی بنیاد مسلمانوں میں فتنہ وفساد کیلئے ڈالی گئی ہے۔۔۔ تاکہ استعمار کے پاؤں ادلامی دنیا میں مضبوط رہیں۔۔۔ 
خاص طور سے جب ملک فاروق کے خلاف جولائی 1952 میں بغاوت کی گئی تو اس جماعت نے اس میں بھرپور حصہ لیا۔۔۔ 

☀️عباس عقاد نے اپنی اس نفرت کا اظہار کیا بھی چنانچہ 1946 میں مجلہ الرسالہ کے اندر  "إرادة الغفلة" کے عنوان سے ایک مقالہ لکھا کہ سید قطب نے اپنی عقل وفکر کا استعمال ترک کر دیا ہے اور بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ لگ گیا ہے۔۔۔ 
مجلة الرسالة، السنة الرابعة عشرة، مج1، ع663، 1946، ص289_291.

☀️لیکن اب تو سید قطب نے حسن بنا کی جماعت میں روحانی باپ کی حیثیت اختیار کر لی تھی۔۔۔ اس جماعت کا دفاع اپنے اوپر فرض کر لیا تھا  بلکہ جماعت کے مجلے میں ہر اس شخص کے خلاف لکھتے تھے جو اس جماعت پر تنقید کرتا تھا۔۔ اور اسی وجہ سے عباس عقاد کے خلاف بھی بہت لکھتے تھے لیکن آپ نے سید قطب کے کسی بھی تنقید ما جواب نہیں دیا۔۔۔ اسی وجہ سے سید قطب آخری وقت میں بہت ہی کڑھتے تھے کہ آخر وہ مجھ پر رد کیوں نہیں لکھ رہے ہیں۔۔۔ 

👈ان سب تفصیلات کو درج ذیل حوالوں میں دیکھ سکتے ہیں:
https://www.google.co.in/amp/www.akhbarak.net/news/2017/09/26/11931603/articles/26386314/خفايا-علاقة-سيد-قطب-والعقاد-كيف-تحول-الحب-إلى.amp

https://www.google.co.in/amp/www.masrawy.com/ramadan/drama-news/details/2018/5/19/1349535/نشأت-الديهي-يكشف-سر-كراهية-سيد-قطب-لـ-عباس-العقاد-%3famp

https://youtu.be/tsYmCmq_IHs

فیس بک پر بھی دیکھیں

ترکی میں ایک فوجی نے بنایا لوگوں کو بندھک!

🌋ترکی میں ایک فوجی نے بنایا لوگوں کو بندھک! 

☀️آج کی خبر ہے کہ ترکی میں ایک فوجی مسلح حالت میں سروس چھوڑ کر بھاگ لیا اور ملک کے جنوبی شہر غازی عنتاب میں کچھ لوگوں کو بندھک بنا لیا ہے اور انہیں ایک تجارتی بلڈنگ میں بند کر رکھا ہے۔۔۔ 
ابھی تک حکومت نے کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔۔۔ 
https://www.google.co.in/amp/s/www.skynewsarabia.com/amp/world/1193055-جندي-تركي-يحتجز-رهائن-داخل-مركز-تجاري

👈سوال یہ ہے کہ ترکی میں  ایک اجنبی شخص کے بارے میں مسلسل بیس دنوں سے چیخنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل اور بی بی سی کے نامہ نگاروں کو یہ حادثہ کیوں نہیں دکھ رہا ہے۔۔۔ ؟! 
یا وہ سلطان الانجونجیہ اردگان کے اشارے کا انتظار کر رہے ہیں؟ یا یہ کہ اس کا تعلق مملکت توحید سے نہیں ہے؟!

فیس بک پر بھی دیکھیں 

مملکت توحید کے خلاف چیخنے میں

🎪مملکت توحید کے خلاف چیخنے میں 
😆اخوانیوں کے مقابلے تحریکی ابھی پیچھے ہیں۔۔۔!

☀️یہ ایران کے رافضی نہیں بلکہ یمن کے اخوانی ہیں جو مملکت سعودی عرب کے وظیفہ خور بھی ہیں اور اسی کے خلاف بینر بھی اٹھائے ہوئے ہیں۔۔۔ ابن سبا کے پیرو کار سمجھ رہے تھے کہ سعودی اب تب میں لگا ہوا ہے۔۔ 
https://www.krisentt.ml/2018/10/blog-post_42.html?m=1

☀️یہ ایک دوسرا اخوانی ہے جو قطری امداد یافتہ العربی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر اور اپنے ٹیوٹر پر دنوں رات سعودی کے خلاف بھونکتا رہتا ہے۔۔۔۔  لیکن اس کی آخری ٹیوٹ دیکھنے کے لائق ہے جس میں اس نے خاشقجی کے ڈرامے کا اصل اخوانی مقصد ظاہر کردیا ہے۔۔۔ کہہ رہاہے:
📖آل سعود پر میڈیائی دباؤ جاری رہنا چاہیئے ۔۔۔ ان کے سرکاری بیان پر نہ جائیں ۔۔ بن سلمان کو گرانے کا اس سے بہتر موقع ہمیشہ نہیں ملے گا۔۔۔ یہی اصل ہے۔۔ اس کے (یعنی ریاض) کے گرنے کے بعد قاہرہ اور ابو ظبی بھی گر جائے گا۔۔۔ اس لئے اپنے مہم میں لگے رہو ۔۔۔ 
https://twitter.com/AbdullahElshrif/status/1053438363523518465?s=19

✔بر صغیر کے تحریکی تکفیری فتوے اور ماتم ونوحہ خانی کے علاوہ کچھ زیادہ نہیں کر پارہے ہیں۔۔۔۔ تعجب ہے۔۔۔۔ 
ہاں مولانا رابع ندوی اور مولانا ارشد مدنی کو اکسا ضرور رہے ہیں۔۔۔ لیکن۔۔۔۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

بن سلمان تجھے سلام !

🎪 بن سلمان تجھے سلام !
✔یہی کیا کم ہے کہ دشمنان مملکہ کو تو نے چھانٹ کر الگ کردیا۔۔۔۔ 

☀️ایک قطری نے لکھا ہے کہ ایک سعودی باشندہ ترکی میں مارا جاتا ہے اور قطر میں الجزیرہ کے اندر بیٹھ کر اس پر بیس دنوں سے چیخ وپکار کر رہے ہیں۔۔ رپورٹ پر رپورٹ ۔۔۔۔ گویا پوری میڈیا اس کے لئے وقف کر رکھا ہو۔۔ لیکن دو دنوں سے پورا قطر سیلاب سے سمندر بنا ہوا ہے لیکن اس پر ایک بھی رپورٹ الجزیرہ والوں نے نہیں پیش کیا ۔۔۔۔ 
اسے آخر کیا کہیں گے؟!۔۔۔ 

☀️صرف الجزیرہ ہی نہیں ہے ۔۔۔ لندن میں بیٹھ کر بی بی سی اردو اور عربی کے اندر اور بر صغیر میں اردو اخبارات اور سوشل میڈیا میں اخوانی اور تحریکی جس طرح نوحہ اور ماتم کر رہے تھے ۔۔۔ اور ابھی کر رہے ہیں۔۔۔ اس پر سوائے ہنسی کے اور کچھ نہیں آتی۔۔۔ 
اتنا ماتم اور چیخ وپکار کرنے کے باوجود بھی اخوانیوں اور تحریکیوں کا مقصد پورا نہیں ہوا۔۔۔ 
خاشقجی سے انہیں کچھ لینا دینا نہیں ہے۔۔ 
جسے لینا دینا تھا انہوں نے اس کے گھر تعزیتی پیغام  بھیجا اور بات کرکے تسلی دی اور اس پر اس کے گھر والوں نے شکریہ ادا کیا۔۔۔ اور مجرمین کو کیفر کردار تک پہونچانے کا وعدہ بھی کیا۔۔۔ 

☀️اس طرح کے خاشقجی روزآنہ مارے جاتے ہیں۔۔۔ ابھی حال میں چین کے اندر انٹرپول کا چئیر مین جس کے سامنے خاشقجی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اسے چین ہی کے اندر غائب کر دیا گیا لیکن اس پر اخوانیوں نے رپورٹ تو دور ایک خبر بھی نہیں لگائی۔۔۔ 

☀️ان کا ٹارگٹ تو محمد بن سلمان تھا ۔۔۔ اسی کیلئے آسمان سر پر اٹھائے ہوئے تھے۔۔ ۔۔۔ اور جب نوحہ و ماتم اور چیخ وپکار سے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔۔۔ تو ان دشمنان سعودیہ نے اپنا پرانا روش اختیار کرنا شروع کردیا۔۔۔ 

🌋یعنی یہ جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلانا شروع کر دیا کہ سعودی عرب کے ھیئة كبار العلماء کی طرف سے محمد بن سلمان کو معزول کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔۔۔۔ اور اسے سوشل میڈیا میں خوب پھیلا رہے ہیں۔۔۔ 

🌋اور اسی پر بس نہیں بلکہ ایک حمساوی اخوانی میڈیا نے فلسطین کے اندر یہ بھی مشہور کر دیا کہ شاہ سلمان نے محمد بن سلمان کو معزول کرکے خالد بن سلمان کو نیا ولی عہد بنا دیا ہے۔۔۔۔ 

👈جبکہ هيئة كبار العلماء اس میں نہ لکھ کر هيئة علماء السعودية لکھا ہوا ہے۔۔۔ اور دوسری بات یہ اس کے لیٹر پیڈ میں ہے یہ بھی نہیں۔۔۔ تیسری اہم بات اس میں نہ تو کسی کا نام ہے اور نہ ہی کسی کا دستخط ہے۔۔۔ 

☀️بن سلمان سے اخوانیوں تحریکیوں اور رافضیوں کو نفرت کیوں ۔۔ ویڈیو ضرور دیکھیں۔۔۔ ان تینوں کی بوکھلاہٹ سمجھ میں آجائے گی۔۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

اس طرح ایک تحریکی نے مجھے انفرینڈ کردیا

😈اس طرح ایک تحریکی نے مجھے انفرینڈ کردیا

بھئی مجھے معلوم ہے آپ نے مجھے کیوں انفرینڈ کیا ہے۔۔۔ 
آپ مجھے انفرینڈ کیوں نہیں کریں گے۔۔۔۔ آپ شیخ الفتنہ قرضاوی کو بہت بڑا علامہ مانتے ہیں۔۔۔ اور میں انکو منافق اور چاپلوس اور فتنہ پر ور مانتا ہوں۔۔۔ 
اور میں نے شاہد کی جمع شواہد اور دلیل کی جمع دلائل سے اپنی باتوں کو ثابت بھی کیا ہے۔۔۔ 
لیکن جب آپکو کوئی جواب نہ بن پڑا تو مجھے انفرینڈ کردیا ۔۔۔۔ 

آپ مجھے انفریبڈ کیوں نہیں کریں گے ۔۔۔۔ آپ عودہ حوالی جیسے فتنہ پروروں کو علماء حق کہتے ہیں جبکہ میں ان جیسوں کو غدار وطن سمجھتا ہوں اور میں نے دلائل وشواہد سے اسے ثابت بھی کیا ہے۔۔۔ لیکن جب آپکو کوئی جواب نہ بن پڑا تو مجھے انفرینڈ کردیا۔۔۔ 

آپ مجھے انفریبڈ کیوں نہیں کریں گے ۔۔۔۔ آپ اردگان کو  عالم اسلامی کے کیلئے مستقبل کا چراغ اور حکومت الہیہ کا سراغ مانتے ہیں جبکہ میں اسے امیر المنافقین اور دغا باز بہت بڑا کمالی سمجھتا ہوں۔۔۔ 
اور میں نے دلائل وشواہد سے اسے ثابت بھی کیا ہے۔۔۔ لیکن جب آپکو کوئی جواب نہ بن پڑا تو مجھے انفرینڈ کردیا۔۔۔ 

آپ مجھے انفریبڈ کیوں نہیں کریں گے ۔۔۔۔ آپ جیسے تحریکی علماء سعودیہ کو درباری مولوی اور حکام سعودیہ کو یہودیوں کا ایجنٹ مانتے ہیں جبکہ میں علماء سعودیہ کو علماء حق اور سلف صالحین کا وارث اور حکام سعودیہ کو کتاب وسنت کی روشنی میں حکومت کرنے والا مانتا ہوں ۔۔۔۔  
اور میں نے دلائل وشواہد سے اسے ثابت بھی کیا ہے۔۔۔ لیکن جب آپکو کوئی جواب نہ بن پڑا تو مجھے انفرینڈ کردیا۔۔۔ 

آپ مجھے انفریبڈ کیوں نہیں کریں گے ۔۔۔۔ آپ الجزیرہ ٹی وی چینل میں بیٹھے یہودیوں رافضیوں کی پھیلانے والی خبروں کو آزادی کا نام دےکر اسے سچ مانتے ہیں جبکہ میں اسے جھوٹی افواہوں اور پروپیگنڈوں کے گڑھ کے علاوہ کچھ نہیں مانتا ۔۔۔۔ 
اور میں نے دلائل وشواہد سے اسے ثابت بھی کیا ہے۔۔۔ لیکن جب آپکو کوئی جواب نہ بن پڑا تو مجھے انفرینڈ کردیا۔۔۔ 

جس جمال خاشقجی کے معاملے کو لیکر آپ نے قلم توڑا ہے اس مضمون کا اعتماد پورا اسی الجزیرہ جیسے یہودیت اور رافضیت گزیدہ چینل پر مبنی ہے۔۔۔۔ 
اسی نے متضارب سو طرح کی خبر دی
کبھی کہا کہ خاشقجی کو سعودی کونسلیٹ میں روک لیا گیا ہے۔۔۔ 
داخل ہوا پر نکلا نہیں ۔۔۔ 
کبھی کہا: اسے مار دیا گیا ہے۔۔  
کبھی کہا : اسے بوٹی بوٹی کرکے گاڑی سے نکال دیا گیا۔۔  
کبھی کہا: اس کی لاش کو سعودی کونسل خانے کے پارک میں دفن کردیا گیا۔۔۔ 
حیوانیت سے گری ہوئی خبر یہاں تک لگا دی کہ سعودی کونسل خانے کے ملازمین نے اس کا گوشت کھا کر ہضم کردیا۔۔ 
کبھی کہا کہ اسکے چیخ وپکار کی آڈیو ریکارڈنگ ترکی کے پاس موجود ہے۔۔۔ 
اور ادھر اخوانیوں کی کرائے والی بھیڑ دھرنے پر بیٹھ گئی۔۔۔ 
جیسے ہی سعودی عرب سے تفتیش کار ترکی پہونچے  تو پتہ چلا سارے اخوانیوں کی ہوا اکھڑ گئی۔۔ 
جزیرہ سے لیکر سی این این نیو یارک ٹائمز تک سارے اخوانی اور صہیونی میڈیا نے اپنے اپنے ٹیوٹ حذف کرنے لگے۔۔۔ 
قاسم جمال کہنے پر مجبور ہوا کہ ہم الجزیرہ میں ہم تو صرف یورپی اور ترکی خبروں کو نقل کرتے ہیں۔۔۔۔ 
ادھر لکھنا شروع کیا کہ اس کی لاش کو استنبول کے مضافات میں تلاش کیا جارہا ہے 
کبھی خبر لگایا کہ 20 منٹ بعد کونسل سے باہر نکل چکا تھا۔۔۔۔ 
کبھی خبر لگایا کہ ہوٹل میں تلاش کیا جا رہا ہے۔۔۔ 
ابھی الجزیرہ نے خبر دی کہ خاشقجی کو جدہ میں لا کر قید کر دیا گیا ہے۔۔۔ 
کبھی یہ خبر لگایا کہ ترک جانچ کمیٹی پر جادو کر دیاگیا ہے۔۔۔ 

☀️یہ جھوٹ مکار فریبی اور فراڈوں کی میڈیا ہے جس پر آپ کا یہ مضمون بنایا گیا ہے۔۔۔۔ 

👩‍🍳اسی مکار میڈیا کے پروپیگنڈے کا شکار ہوکر ٹرمپ نے بہت طمطراق سے دھمکی دی تھی کہ اگر خاشقجی کو سعودی کونسل خانے میں کچھ نقصان پہونچا ہوگا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔ 
ملک سلمان نے جواب دیا کہ قطری اور ترکی میڈیا نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اسے مار کر کھالیا گیا ہے ۔۔۔ ظاہر سی بات ہے کہ ان کے پاس اس کے لئے ثبوت ہوں گے۔۔۔ برائے مہربانی آپ ان سے جا کر شاہد کی جمع شواہد اور دلیل کی جمع دلائل مانگ لو پھر جو سمجھ میں آئے کر لو۔۔۔۔ 

پھر کیا تھا ٹرمپ نے فورا ترکی سے مطالبہ کر لیا کہ سارے شاہد کی جمع شواہد اور دلیل کی جمع دلائل اکٹھا کر کے مجھے دو ۔۔۔ پھر دیکھتے ہیں۔۔۔ 
اب تک ان مکار اخوانیوں نے ایک بھی شاہد نہیں دی ہے ۔۔۔ 

تیسری طرف برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے پاس فون کیا کہ خاشقجی مسئلے کی شفافیت سے جانچ ہونی چاہئیے تو اس پر سعودی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ بالکل اسی شفافیت سے جانچ چل رہی ہے جیسے تم لوگوں نے ڈائنا کیس میں کیا تھا۔۔۔ یہ سن کر وہ ایسے سٹپٹائے کہ اب تک انکی آواز بند ہے۔۔۔ 

تیسری طرف روس نے یہ کہہ کر جان چھڑایا کہ اس مسئلے میں سعودی کو پھنسایا جارہا ہے۔۔۔ 

اور یہ مضمون جس میں خاشقجی پر مرثیہ پڑھا گیا ہے اور محمد بن سلمان کو اس کا قاتل کہا گیا ہے۔۔۔ اگر یہ مضمون نگار کو پتہ ہوجائے کہ اس کا تعلق پہلے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے تھا تو کیا اس طرح اس پر مرثیہ پڑھا جائے گا؟؟؟ 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1864909476955664&id=100003098884948

اسی طرح  اس سے بڑھ کر اگر مضمون نگار یہ پتہ چل جائے کہ خاشقجی نے اخوانیت سے توبہ کر لی تھی۔۔۔  
اس نے ترکی پر تقید کی تھی۔۔۔ اسرائیل اور بیت قدس کے تعلق سے اس نے اردگان کی منافقانہ سیاست پر تنقید کی تھی۔۔۔ 
اخوانیوں کے خلاف بولا تھا 
اور سب سے بڑی بات اس نے مملکت سعودی عرب کا دفاع کیا ہے اور اسے دنیا میں تنہا ایک ایسا ملک قرار دیا ہے جہاں توحید اور کتاب وسنت کی روشنی میں حکومت ہوتی ہے۔۔۔ یہاں قال اللہ اور قال الرسول کی روشنی میں حکومت ہوتی ہے۔۔۔ اس منہج سے یہ حکومت پھر نہیں سکتی۔۔۔ 
اس وقت سعودی عرب کو محمد بن سلمان جیسے شخص کی ضرورت ہے۔۔ 
آخر یہ سب اخوانیوں کو کیسے برداشت ہو سکتا ہے؟!!! 
👈کمنٹ میں ویڈیو لگا دیا ہوں ۔۔۔۔

یہ ساری باتیں کہیں دوسری جگہ نہیں بلکہ الجزیرہ کے نامہ نگار کے سامنے کہی ہے۔۔۔ 
اور جب اخر میں پوچھا کہ آپ کیا سعودی حکومت کے معارض ہیں یا فقط سیاسی تجزیہ کار ہیں ؟ 
تو خاشقجی نے کہا کہ میں اپنے وطن سے محبت کی وجہ سے لکھتا ہوں نہ کہ اپنے حکام کے خلاف۔۔  اور مجھے اپنے ملک کی قیادت میں بھروسہ ہے۔۔۔ 
اخوانیت کے خلاف بولتے ہوئے کہا کہ اے اخوانیو! حسن بنا کی سریت سے باہر نکل جاؤ۔۔۔ کیونکہ ایسی سری تنظیموں کو حکومتیں پسند نہیں کرتیں۔۔۔ 
اخوانیت کی جڑ مرجعیت اور مرشدیت پر نقد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی مرجعیت ہے یہ کیسی مرشدی ہے؟؟؟۔۔  کیا ایسے مرشد پر سب کی اطاعت ضروری ہے؟ آخر مصر کا حاکم کون ہے؟ یہ مرشد ہے یا مصر کا صدر جسکی تابعداری اس مرشد پر بھی واجب ہے؟!!!! 
اخوانیوں کی مرشدی بیعت بڑی مشکل اور پیچیدہ مسئلہ ہے۔۔۔ انہیں یا تو صرف دعوت کیلئے اپنے آپ کو وقف رکھنا چاہیئے اور سیاست سیادت دانوں کیلئے چھوڑ دینا چاہیئے۔۔۔ برطانوی رپورٹ کہتی ہے کہ اخوانیوں کے یہاں تشدد ہے اور یہ بات بالکل صحیح ہے۔۔ کیونکہ دور حاضر کے اکثر تشدد اور فتنے انہیں سے ہوکر گزرے ہیں۔۔۔ اور اس پر اسرار تنظیم کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ جو بھی اس کی تابعداری سے منہ پھیرتا ہے اسے ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے۔۔۔ میں بہت سارے ایسے بھائیوں کو جانتا ہوں۔۔۔ 

آخری جملہ شاید اس نے اپنے بارے میں پیشینگوئی کے طور پر کہی ہے۔۔۔!!!
اگر اس کی اس کی اخوانیت سے توبہ اور پھر اخوانیت کے خلاف بولنے کا پتہ آپ کو ہوتا تو شاید اس طرح قلم نہ توڑتے۔۔۔۔ 

یہ سارے شاہد کی جمع شواہد ہیں کیا ایسے شخص کو جو سعودی کے حق میں ہو اور اخوانیت سے توبہ کرکے اسکے خلاف اور اردگان کے خلاف بیان دے اسے سعودی حکومت قتل کرے گی؟؟؟ 
یا اسے ایک گہری سازش کے تحت ٹھکانے لگایا گیا ہوگا۔۔۔ جس کے بارے میں حکومت سعودی عرب کو کچھ پتہ نہ رہا ہو۔۔۔ 
یہی وجہ ہے کہ ان تمام لوگوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے جو اس سازش مین ملوث ہیں ۔۔۔ مزید کی جانچ چل رہی ہے۔۔۔ 
پھر بھی بن سلمان پر الزام کہ قتل اس نے کیا ہے۔۔  
ان اخوانی احمقوں کو اتنا بھی سوجھ بوجھ نہیں کہ سعودی کو اگر مارنا ہوتا تو اسے اخوانی ملک میں جا کر مارے گا کہ اپنے ہی ملک میں اسے ٹھکانے لگائے گا۔۔۔  حالانکہ مملکت سعودی عرب کی یہ خونی سیاست کبھی بھی نہیں رہی ہے۔۔۔ 
غانم دوسری، محمد مسعری اور سعد الفقیہ جیسے دو کوڑی کے دشمنان مملکہ کتنا بھونک رہے ہیں لیکن مملکت نے انکی بھی کبھی کوئی اہمیت نہیں دی۔۔۔ 
جبکہ خاشقجی ایک عالمی پیمانے پر مشہور صحافی تھا اور اس نے کبھی بھی ان دو کوڑی بھگوڑوں کی طرح کھل کر علماء سعودیہ یا حکام کے خلاف کچھ نہیں کہا۔۔۔ اور دوسری بات اس نے اخوانیت سے توبہ بھی کر لی تھی جس کے سارے شواہد موجود ہیں۔۔۔ 
ایسے شخص کو مار کر آخر فائدہ کس کو پہونچے گا؟؟؟!
آخر میں آپ سے گزارش ہے کہ قطر میں رہ کر آپ کمائی کیجئیے اور سائڈ میں شعر و شاعری بھی کیجیئے۔۔۔ اور ان فتنہ پرور اخوانیت سے توبہ کرلیجیئے۔۔۔ جہاں جھوٹ۔ مکاری فساد بغاوت اور فتنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔۔۔ 
اپنے خاندانی سلفی منہج کی طرف واپس آجائیے ۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

عنوان خاشقجی اور ٹارگٹ بن سلمان

🎪عنوان خاشقجی اور ٹارگٹ بن سلمان 
📖اے بسا آرزو کہ خاک شدہ!   دشمنان مملکہ اس بار بھی اپنی سازش میں ناکام ہوئے۔۔۔۔ 

☀️2011 کے ابلیسی فسادیہ کے اندر ناکامی کے بعد یہ اخوانی رافضی اور صہیونی مملکت سعودی عرب کے خلاف پیچ وتاب کھا رہے تھے۔۔ اور ہر لمحہ اسی تاک میں تھے کہ کسی طرح سعودی عرب کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کیا جائے۔۔۔ 

☀️اور اتفاق سے عالمی طاقوں کے ان کرائے کے ٹٹوؤں کو موقع مل ہی گیا اور ایک سعودی صحافی کے مسئلے کو لیکر سعودی حکومت کو انہوں نے گھیرنے کی پوری کوشش کی۔۔۔۔ اس سازش میں قطر ترکی سے لیکر امریکہ برطانیہ فرانس جرمنی ہالینڈ تک بہت سارے ممالک شامل تھے۔۔۔۔ اور دجالی میڈیا کے رو میں بہہ کر سب نے سعودی عرب کے خلاف اپنی اپنی زبان استعمال کی۔۔۔ 

☀️یہ 2011 کے ابلیسی فسادیہ والے اخوانی سمجھ بیٹھے تھے۔۔۔ کہ 2001 میں افغانستان 2003 میں عراق اور 2011 میں بعض عرب ملکوں کو تنکے کا سہارا لیکر، بات کا بتنگڑ بنا کر اور مکر وفریب کا سہارا لیکر جس طرح تباہ کر دیا گیا اسی طرح اس مرتبہ تو کسی طرح بھی سعودی عرب کو چھوٹ کر جانے نہیں دینا ہے۔۔۔۔ 

☀️لیکن ان مملکت توحید کے دشمنوں کو نہیں پتہ تھا کہ سعودی عرب نے کبھی بزدلی نہیں دکھائی ہے اور عالمی طاقتوں کے سامنے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔۔ 1973 کے اسرائیل اور مصر کی لڑائی میں شاہ فیصل نے امریکہ برطانیہ اور فرانس کے خلاف جو موقف اختیار کیا تھا اسے دنیا جانتی ہے۔۔۔ تمام عالمی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔۔۔ اس وقت امریکی وزیر خارجہ شاہ فیصل کے سامنے دم ہلا رہا تھا۔۔۔۔ جیسے آج ٹرمپ دم ہلا رہا ہے۔۔۔ 

☀️2001 میں افغانستان کے خلاف امریکہ نے جس طرح ماحول بنایا تھا اس وقت تمام ممالک امریکہ کے سامنے دم ہلا رہے تھے۔۔ ویسے موقعہ پر جبکہ امریکی فوج مملکت کے اندر موجود تھی لیکن سعودی عرب نے اپنے ملک سے حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔۔۔۔۔۔ 

☀️2003 میں عراق کے خلاف حملہ کرنے کیلئے امریکہ نے سعودی فوجی اڈوں کو مانگا لیکن اس وقت بھی سختی سے انکار کر دیا حالانکہ اس وقت عراق سے سعودی عرب کے تعلقات منقطع تھے ۔۔۔ اور اس موقع پر سعودی کے اس جرات مندانہ قدم پر صدام حسین نے تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔۔ جبکہ اس وقت سارے امریکی فوجی قطر جا چکے تھے اور قطر نے اس وقت اپنا فوجی اڈہ العدید اور ترکی نے اپنا فوجی اڈہ انجرلیک کو کرائے پر دیکر خوب پیسہ کمایا۔۔۔ 

☀️اور اسی طرح 2011 میں گرچہ اخوانیوں کا اصل مقصد سعودی عرب کی حکومت کو تبدیل کرنا تھا لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔۔۔ وہ اپنے اس نامراد اور مردود مقصد میں صرف ناکام اور رسوا ہی نہیں  ہوئے بلکہ اسی موقع پر شاہ عبداللہ عالمی سازشوں سے اپنے ملک کو بچایا اور ساتھ ہی پڑوس ممالک کو بھی۔۔۔ اور اس پر مزید یمن میں  2015 کے اندر اخوانی اور حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کرکے اور 2016  میں اخوانیوں پر پابندی لگا کر 2017 میں اخوانیوں کے قلعة الموت قطر کا بائیکاٹ کر کے انہیں ایسا مرتا ہوا تڑپتا چھوڑ دیا کہ وہ اب تک بلبلا رہے ہیں۔۔ اور سعودی عرب کے خلاف پوری دنیا میں بیٹھ کر سارے خوانی رافضی اور تحریکی پروپیگنڈہ کرنے اور اس کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔۔

☀️ان عقل سے پیدل اخوانیوں کو نہیں معلوم کہ یہ ہم جنس پرستوں کا ملک نہیں ہے۔۔ خیانتوں کا جزیرہ نہیں ہے ۔۔۔ یہ مملکت توحید ہے۔۔ یہاں شرعی احکام نافذ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ یہاں عدل و انصاف ہوتا ہے۔۔۔ امراء اور رعایا سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے۔۔۔ یہاں کی عوام اپنی حکومت سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔۔ جس کا اندازہ دشمنوں کو بھی ہے ۔۔۔۔ اور حالیہ واقعے میں دکھا بھی دیا کہ دشمنوں کو بھی کہنا پڑا کہ دوسرے ملک نہ جانے کتنا پیسہ میڈیا میں اپنے ملک کی تشہیر پر بہا دیتے ہیں لیکن سعودی عرب کی عوام ہی اپنے ملک کی میڈیائی دفاع کیلئے کافی ہے۔۔۔ 

☀️اس مسئلے میں سعودی عرب کو پھنسانے کی پوری کوشش کی گئی ۔۔۔ 
 برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے پاس فون کیا کہ خاشقجی مسئلے کی شفافیت سے جانچ ہونی چاہئیے تو اس پر سعودی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ بالکل اسی شفافیت سے جانچ چل رہی ہے جیسے تم لوگوں نے ڈائنا کیس میں کیا تھا۔۔۔ یہ سن کر وہ ایسے سٹپٹائے کہ اب تک انکی آواز بند ہے۔۔۔ 

دوسری طرف روس نے یہ کہہ کر جان چھڑایا کہ اس مسئلے میں سعودی کو پھنسایا جارہا ہے۔۔۔ 

☀️اخوانیوں کو سب سے زیادہ امید اپنے دادا امریکہ سے تھی۔۔۔ اور انکی توقع کے مطابق شروع میں اس نے سعودی کے خلاف کڑا رخ بھی دکھایا اور جس کا اخوانیوں نے خوب پرچار کیا۔۔  اس کی پیٹھ تھپتھپائی ۔۔۔ حتی کہ الجزیرہ ٹی وی چینل ابلیسی فسادیہ کی زبان استعمال کرنے لگا کہ کیا اب سعودی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔۔ کب کی جائے  گی۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔

☀️لیکن جب سعودی عرب نے امریکہ کو بھی جواب دیدیا اور ٹرمپ نے سمجھ لیا کہ سعودی کے خلاف کچھ بھی کرنا اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہے تو دوبارہ اس نے بیان دیا کہ ترکی وہ سارے شواہد دکھائے جن کا وہ دعوی کر رہا ہے۔۔۔۔ اور اپنے وزیر خارجہ کو سعودی عرب چاپلوسی کیلئے بھیج دیا۔۔۔

🎪اور ادھر سعودی عرب کا عملہ ترکی جاکر معاملے کی جانچ کرتا رہا اور جو ملزمین اس کیس میں ملوث تھے سب کے خلاف کیس فائل کیا گیا اور 20/ اکتوبر کو اسکا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ لیکن ابھی اصل میں ان ہاتھوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے جن کی سازش کا یہ افراد شکار ہوئے جن میں  ترک کے علاوہ زیادہ تر سعودی باشندے تھے ۔۔۔۔۔ اور وہ بھی اونچے لیول کے۔۔۔ اسی لئے شاہ سلمان نے سخت رخ اپناتے ہوئے ان سب کے خلاف شریعت کے مطابق کارروائی کرنے کیلئے اس کیس کو عدالت کے حوالے کردیا ہے۔۔۔۔ 
دنیا دیکھتی رہ گئی ۔۔۔ مزید ٹرمپ کو کہنا پڑا کہ مجھے اس کارروائی پر یقین ہے اور معاملہ کی جانچ شفافیت سے ہوئی ہے۔۔۔ 

☀️سعودی عرب کے اس معاملے کو ایک عام سعودی شہری کی طرح ڈیل کرنے اور اس پر پوری دنیا کی خاموشی نے اخوانیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔۔۔۔ کل وہی اخوانی جو ٹرمپ کی پیٹھ تھپتھپا رہے تھے آج اسے کوس رہے ہیں اور یہ طعنہ دے رہے ہیں کہ کیا امریکہ سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے؟! 

☀️بر صغیر میں بیٹھ کر تحریکی بھی اپنا بغض و عناد مختلف پیرائے میں نکال رہے ہیں۔۔۔۔۔ کچھ کے ماتمی اور نسوانی چیخ وپکار کو تو دیکھ کر واقعی رحم آتا ہے۔۔۔۔ خاص طور سے ایسے الفاظ کہ (( مولانا رابع ندوی اور ارشد مدنی کے پیر پر گر بھیک مانگتا ہوں کہ سعودی کے معاملے میں کچھ تو کیا جائے ۔۔۔ ))
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2724165821140971&id=100006427384294
اسی کو کہتے ہیں الصراخ علی قدر الالم ۔۔۔۔

☀️اخوانی قطر میں بیٹھ کر ماتم کر رہے ہیں۔۔۔۔ ہاتھ مل مل کر افسوس کر رہے ہیں کہ کم سے کم بن سلمان کو تو ہٹانا ہی چاہئے تھا۔۔۔۔۔۔ 
اب تو پورا قطر سیلاب میں دوبا ہوا ہے ۔۔۔۔ گھروں میں بیٹھ کر سب ماتم ہی کر سکتے ہیں۔۔

ان دشمنان مملکہ کو یہ پتہ ہے کہ مستقبل قریب میں یہی بن سلمان ہی دنیا سے اخوانی زہر کا خاتمہ کرنے والا ہے اسی لئے آپ دیکھیں گے کہ اخوانیوں تحریکیوں کا اس وقت سب سے بڑا دشمن بن سلمان ہے۔۔۔۔ اور اس مرتبہ کم سے کم یہی حقیقی ٹارگٹ تھا ۔۔۔ خاشقجی تو ایک بہانہ تھا۔۔۔ کتنے خاسقجیوں کو روز آنہ ترکی ایران سمیت یوریپین اور دیگر دنیا کے ممالک میں لوگوں کے سامنے بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔۔ لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔۔۔۔

☀️سچ ہے بن سلمان نے بیک وقت ساری دنیا کو حیرت کے کنویں میں ڈال دیا ہے۔۔ آج اس کے عزائم نے اخوانیت رافضیت اور صہیونیت سب کی نیندیں اڑا کر رکھ دیا ہے۔۔۔ سارے دشمنان مملکہ مل کر اس کے خلاف جال بچھا رہے ہیں لیکن وہ لسان حال سے کہہ رہا ہے:  
✔ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں... 
✔جسے غرور ہے آئے کرے شکار مجھے... 

☀️ان شاء اللہ محمد بن سلمان اپنے عزائم میں کامیاب ہوں گے دشمنوں کی چالیں ناکام ہوں گی...... 
ہمارا یہ دینی فریضہ ہے کہ ہم مملکت توحید کے دفاع کے لیے اپنی بازی لگا دیں... 
اللہ مملکت توحید اور اسکے حکمرانوں کی حفاظت فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

جھوٹوں پر اللہ کی لعنت !

🌋جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ! 

☀️کچھ دشمنان سلفیت مجھ پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ  جب سے سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کو قبول کیا ہے اس وقت سے میں فیس بک سے غائب ہوں۔۔

☀️معلوم ہونا چاہئیے کہ سعودی عرب نے اس مسئلے میں تحقیق کے بعد اسے سنیچر کی شام کو اعلان کیا ہے۔۔۔ سس کی لئے کسی بھی ذرائع کو اٹھا کر دیکھ لیا جائے ۔۔۔ 
اور مجھے اس سے دو دن پہلے ہی یعنی  جمعرات سے پوسٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا جس کا میں نے بعض احباب کے ذریعے جمعہ کے دن صبح ہی کو اس کا اعلان کروا دیا تھا۔۔ اور یہ کیس کے بارے میں سارے احباب کو پتہ ہے۔۔۔ 

☀️پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ بہت سارے دشمنوں نے میرے پوسٹوں کے خلاف رپورٹ کرا دیا تھا۔۔۔ اس لئے فیس بک کمپنی نے میرے خلاف ایکشن لیا ہے۔۔۔ 
ظاہر سی بات ہے جن کے پاس جواب نہیں ہوگا وہ ادھر ادھر شکایت کے علاوہ کر ہی کیا سکتے ہیں؟؟؟ 
پوسٹ پر میرے آتے ہیں تو ذلیل ورسوا ہوتے ہیں ۔۔۔ اس لئے یہ بزدلوں والا راستہ اپنانے پر مجبور ہوتے ہیں۔۔۔ 

😈اور اس لیرہ خور اردگانی دلال اعجاز قاسمی کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اہل حق کبھی بھاگنے والے نہیں  ہیں۔۔۔۔۔ 

😈اس دلال کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئیے کہ اس سے پہلے بھی اسی طرح کے بزدلوں نے میرے خلاف رپورٹ کی تھی جس کی وجہ سے مجھے دو دنوں تک پوسٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔۔۔ 

😈اہل حق پر ہمیشہ روک لگائی جاتی ہے یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ کیونکہ مملکت توحید کے خلاف کوئی کتنا ہی غلیظ پوسٹ ڈال دے یا اسے کسی بھی اخبار میں دیدے اسے شوق سے نشر کیا جائے گا۔۔۔ اس پر کوئی نقد یا پابندی نہیں ہوگی۔۔۔۔ 
یہ میرا تجربہ ہے ۔۔۔۔۔ کیونکہ میں نے بہت سارے اخبارات اور نیوز پورٹل والوں سے اپنے مضامین کیلئے بات کی تو انہیں شائع کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہوا ۔۔۔ بعض حضرات نے کچھ دن شائع کرکے معذرت کرلی۔۔۔۔ 

☀️ایک مرتبہ تو میں نے ایک بڑے سرکل والے اخبار کے ذمیدار سے بات کی تو مضمون کے تعلق سے دنیا بھر کے اصول لگا بتانے ۔۔ لیکن جب میں نے اس کو اسی کے اخبار میں محمد بن سلمان کے بارے میں چھپے ایک مضمون کا حوالہ دیا جس میں اسے ابلیس کہا گیا تھا اور تحریکیوں کے انداز میں بلا ثبوت ودلیل کے مملکہ کے خلاف الزامات اور اتہامات اور پروپیگنڈوں کا بھرمار تھا۔۔۔۔۔ 
تو وہ سن کر ہکلانے لگا اور کچھ جواب نہ دے سکا اور آخر میں یہ کہہ کر فون کاٹ دیا کہ آپ کا مضمون چھاپنے سے میں معذرت خواہ ہوں ۔۔۔ 

☀️ابھی تک فیس بک جیسے سوشل میڈیا کو حق بات یا یہ کہ کسی کو بھی اپنی بات آزادی سے رکھنے کا ذریعہ سمجھتا تھا لیکن اب تو یہ بھی اردو اخباروں والی کالی پیلی صحافت جیسا لگ رہا ہے۔۔۔۔۔ 

☀️آخر میں ایک بار پھر میں لیرہ خور اردگانی دلال اعجاز قاسمی سے کہوں گا کہ میں بھاگنے والا نہیں ہوں۔۔۔ مملکت توحید اور سلفیت کا دفاع کرتا رہوں گا۔۔۔۔ میں وہ اعجاز قاسمی نہیں ہوں کہ دلائل اور ثبوتوں سے پرے اٹانگ پٹانگ پوسٹ شیئر کروں یا ادھر ادھر مکھیوں کی طرح صرف سلفیوں کے پوسٹوں پر بھنبھناتا رہوں اور گالی ونفرتوں کے بیج بوتا رہوں۔۔۔ 

اللهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه.. ....

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ترکی میں اخوانی لابی اور سعودی عرب

🎪ترکی میں اخوانی لابی اور سعودی عرب 

🌋دشمنان سلفيت رافضیوں اور اخوانیوں نے اپنا يہ نصب العين بنالياہے كہ دنیوی اہداف کی خاطر مملكہ كے خلاف فتنوں کو بھڑکایا جائے نیز بے بنیاد باتوں اور افواہوں (Rumors) کا خوب خوب پروپیگنڈہ کیا جائے یہاں تک کہ اس میدان میں گوبلز (Paul Joseph Goebbels) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جائے۔ نازی جرمنی میں ہٹلر کے دور حکومت میں افواہ، جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلانے کیلئے باقاعدہ ایک وزارت قائم تھی جسکا نام :(Ministry of Propaganda) تھا جسکا ذمیدار یہی گوبلز تھا جس کی مکار اور سازشی تھیوری آج بھی مشہور ہے کہ کسی بات کو منوانے کیلئے اس وقت تک افواہ پھیلاتے رہو اور جھوٹ بولتے رہو جب تک کہ لوگ اسے سچ نہ مان لیں۔ 

🌋ترکی میں (عرب میڈیا ہاوس)- Arab Media House - (بيت الإعلاميين العرب) کا مملکت سعودی عرب کے خلاف یہی کام ہے۔۔۔  یعنی سعودی عرب کے خلاف شر وفساد، الزامات اور پروپیگنڈوں کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے۔۔۔ 
اس کے تاسیسی کانفرنس اور مقاصد کی جانکاری کیلئے اس رپورٹ کو دیکھیں:
https://www.turkpress.co/node/33340

🌋اس کا چیئر مین محمد زاہد گل تھا لیکن اب اس کا نیا چیئر مین توران کیشلاکجی ہے جس نے اس کا نام بدل کر جمعية الإعلاميين العرب والأتراك 
Association of Arab and Turkish Media Professionals۔ 
رکھا ہے۔۔۔ 

🌋یہ بڑا ہی خطرناک پکا اخوانی سعودی دشمن ہے۔۔ خاشقجی ڈرامے میں خدیجہ چنگیز اور قطری صحافی جابر حرمی کے ساتھ یہ پورے طور پر شامل ہے بلکہ یہی اس ڈرامے کا ہدایت کار ہے جبکہ خدیجہ ادا کارہ اور جابر حرمی پروڈیوسر اور فائیننسر ہے۔۔۔ 

🌋انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اس نے تعلیم حاصل کی ہے۔ استنبول یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔۔۔ عربی فراٹے سے بولتا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی اناضول کو عربی میں اسی نے منتقل کیا ہے۔۔۔ ٹی آر ٹی ترکی ٹی وی چینل کو بھی اسی نے عربی میں منتقل کیا ہے۔۔۔ ابلیسی فسادیہ پر (عرب بہاری) کے نام سے اور مودودی پر (ابو الاعلی مودودی) کے نام سے کتاب بھی لکھی ہے۔۔۔ 

🌋اس نے وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے:
 “سيكون هناك تدريب يشمل إعلاميين عرب وأتراك، وتعليمهم اللغتين التركية والعربية، وبالمستقبل ستكون هناك نشاطات أكثر”.
عرب اور ترک صحافیوں کو ہم عربی اور ترکی دونوں زبانیں سکھائیں گے اور مستقبل میں ہماری سرگرمیاں تیز تر ہوں گی۔۔۔ 
http://www.trtarabi.com/archive/جمعية-الإعلاميين-العرب-والأتراك-بإسط/

👈مزید اس کے اہداف کو جاننے کیلئے اس رپورٹ کو دیکھیں:
https://arab-turkey.com.tr/2018/06/13/مساعٍ-لفتح-قناة-تواصل-رسمية-بين-الصحفيين-العرب-والحكومة-التركية/

🌋مصر سعودی عرب امارات وغیرہ کے سارے موسٹ وانٹیڈ اور بھگوڑے اخوانی اس میڈیا ہاوس سے جڑے ہوئے ہیں۔۔ اور کرائے کے ٹٹو کے طور پر سعودی کے خلاف کام کرتے ہیں۔۔۔ 

🌋اردگانی ترکی اور تمیمی قطر کیلئے یہ میڈیا ہاوس ویسے ہی لابی کے طور پر کام کر رہی ہے جیسے یہودی لابی ایپک AIPAC امریکہ میں اسرائیل کیلئے کرتی ہے۔۔۔ 

🌋قطر میں موجود یہودی ٹی وی چینل الجزیرہ نے جس طرح  2011 کے عرب فسادیہ کو بھڑکانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔۔۔ اسی طرح یہ میڈیا ہاوس اس وقت سعودی کے خلاف کام کر رہا ہے۔۔۔ چنانچہ سعودی کے خلاف باغی حوثیوں کے حق میں استنبول کے اندر انہوں نے ہی مظاہرے کئے تھے۔۔۔ 
ابھی حال میں خاشقجی کے ڈرامے میں بے حیا عورت توکل کرمان کو استعمال کر کے سعودی کونسل خانے کے سامنے انہوں نے دھرنا دیا اور اس دھرنے میں شریک ہونے والوں کو ایک گھنٹے کیلئے 400 ڈالر دیئے گئے۔۔۔ 

🌋اس معتدل ترکی اخبار "احوال" کی رپورٹ کو پڑھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ کس طرح اخوانیوں نے خاشقجی کے مسئلے میں ڈرامہ بنا رکھا ہے جس سے ان کا مقصد صرف سعودی کو بدنام کرنا اور اسکی عالمی شبیہ کو خراب کرنا ہے۔۔ 
https://ahvalnews.com/ar/الإخوان-يحرّكون-جماعاتهم-لإثارة-بلبلة-حول-اختفاء-خاشقجي/سياسة

🌋اس میڈیا ہاوس میں 2000 دو ہزار سے زائد اخوانی صحافی کام کرتے ہیں۔۔۔ 15 ٹی وی چینل، 50 ویب سائٹس، اور سینکڑوں روزنامے، ہفتہ وار اور ماہانہ مجلے اور اخبارات ہیں جو شب وروز مملکت سعودی عرب کے خلاف سرگرم عمل رہتے ہیں۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

خاشقجی ڈرامہ، اخوانی ریچھ اور عالمی رائے!!

🎪خاشقجی ڈرامہ، اخوانی ریچھ اور عالمی رائے!!

[[خاشقجی ڈرامے کے پیچھے کیا عالمی کھیل کھیلے جا رہے ہیں اس پر لوگ مختلف آراء کا اظہار کرتے چلے آ رہے ہیں۔۔۔ لیکن اب تک کوئی بھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہونچا ہے۔۔ 
یہی رافضیت زدہ اخوانی ہیں کہ سعودی دشمنی میں اسکے قتل ہونے، قتل کی کیفیت اور اسکے قاتل سب کا پرچار کر چکے ہیں۔۔۔۔ مملکت سعودی عرب کے کس قدر گھناونے اور بھیانک دشمن ہیں یہ اخوانی تصویر دیکھ کر پتہ لگا سکتے ہیں۔۔۔۔ ]]

🌋تیل کا امریکی کھیل!!!
✔ع. ح. خان لیثی
☀️میں مسلسل دیکھ رہا ہوں کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی حکومت کی جانب کھلا جھکاؤ رکھنے والے دو اہم امریکی اخبارات *واشنگٹن پوسٹ* اور *نیویارک ٹائمز* کچھ زیادہ ہی توانائی صرف کررہے ہیں.

🌋آپ بھی دیکھ سکتے ہیں. بدقسمتی سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصلیٹ سے غائب ہوئے دو ہفتہ سے زائد ہو گئے ہیں، اور اس عرصے میں صحافی کے پُراسرار قتل کی پُراسرار گتھیاں سلجھنے یا سلجھانے کے بجائے امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تبادلوں اور بیانات میں پٹرول، خام تیل، خطے کی سیاست، ایران پر اقتصادی پابندی جیسے اہم بین الاقوامی امور منظر پر ابھرتے دکھائی دیتے ہیں. 

🌋امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کے فرما روا شاہ سلمان کے ذریعہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے بڑے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد نامزد کرنے کے بعد *سعودی عرب کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں میں جارحانہ عنصر حاوی نظر آنے لگا ہے اور امورِ سلطنت پوری طرح محمد بن سلمان کے ہاتھ میں جانے کے بعد، سعودی عرب کی طرف سے امریکہ میں لابنگ پر خرچ کی جانے والی رقم دگنا کر دی گئی ہے.* 

🌋واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں غائب ہوجانے کے بعد ترکی، سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایک بڑا میڈیائی اور سفارتی بحران کھڑا ہوچکا ہے اور اس کی وجہ سے ترکی و سعودی عرب کے ساتھ *امریکہ میں بھی شدید سیاسی تشویش پائی جاتی ہے.*
آپ امریکی اخبارات دیکھ سکتے ہیں. 

🌋مشرق وسطیٰ اور تیل پر امریکہ کی سیاست دو ٹوک اور واضح ہے. کل رپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے ٹی وی انٹرویو میں خاشقجی کی گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار سعودی ولی عہد کو ٹھہراتے ہوئے کہا: "سعودی عرب میں ان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا."

🌋جبکہ اس بیچ امریکی اخبارات واشگنٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے حوالے سے پہلے ہی سعودی صحافی کی گمشدگی کو منصوبہ بند قتل قرار دے چکے ہیں. 

🌋آج صبح کی خبریں دیکھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس معاملے پر ابتدائی طور پر سخت رد عمل کے بعد اب کافی محتاط اور نرم ہیں. گویا کچھ طے پا گیا ہو؟

🌋ٹرمپ کے نرم رویہ کے تناظر میں نیویارک ٹائمز لکھتا ہے: "اکتوبر کے پہلے ہفتے میں امریکہ میں نصف مدتی انتخابات اور ایران کے تیل کے فروخت پر پابندیوں کے معاملات انتہائی اہم ہیں."

🌋ایک بات جو بالکل واضح ہے اور جس پر مشرق وسطیٰ کے سیاسی جانکار اور صحافی متفق ہیں کہ خاشقجی گمشدگی معاملہ پر امریکہ اور ترکی سعودی عرب کے ساتھ 'کچھ دیگر امور طے کرنا چاہتے ہیں' اور ان دیگر امور میں ٹرمپ انتظامیہ کے لیے سب سے اہم معاملہ ایران کی تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کر نا اور سعودی عرب کو کنٹرول کرنا ہے کہ سعودی عرب ایران پابندی کے نتیجہ میں عالمی سطح پر پیدا ہونے والی تیل کی کمی، قیمتیں بڑھائے بغیر محض اپنی پیداوار بڑھا کر پورا کرے.....!!!*
میری سمجھ سے یہی سارا کھیل ہے.

🎪مولانا عبد الصبور ندوى: 
🌋مجھے لگتا ہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اصل کھلاڑی امریکہ ہے اور یہ پوری سازش سعودی عرب پر دباؤ بڑھانے کے کسی سوچے سمجھے امریکی منصوبے کا حصہ ہے، جبکہ ترکی اس کھیل میں امریکہ کا شریک پیادہ اور مہرہ ہے. 

🌋فی الحال امریکہ نے خاشجیعی قتل پر اپنے سابق موقف سے ٹرن لیتے ہوئے کسی *انصاف* کے *بنیادی تقاضوں* کو پورا کرنے کے لئے ترکی سے کہا ہے کہ وہ اسے وہ ریکارڈنگ فراہم کرے جس کے بارے میں ترکی کا دعویٰ  ہے کہ اس ریکارڈنگ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول  کے سعودی قونصل خانے میں قتل کیے جانے کے ٹھوس ثبوت اور شواہد موجود ہیں.!!! 

🌋واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہم نے ترکی سے وہ ریکارڈنگ مانگی ہے، اگر اس کا وجود ہے." 

🌋ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں.
ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ انصاف کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں.

فیس بک پر بھی دیکھیں 

اخوانی پروپیگنڈہ اور سعودی اقتصاد

🎪اخوانی پروپیگنڈہ اور سعودی اقتصاد

🌋اخوانی تحریکی یہ شور مچاتے نہیں تھکتے ہیں کہ ترکی 20 عالمی اقتصادی ممالک (G20) میں سے ایک ہے۔ لیکن یہ نہیں بتاتے ہیں کہ ترکی کس نمبر پر ہے ۔۔۔ اور یہ کہ مملکت سعودی عرب ترکی سے بھی اوپر ہے۔۔۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

نینو ٹیکنولوجی اور سعودی عرب

🎪نینو ٹیکنولوجی اور سعودی عرب 

🌋نینو ٹیکنولوجی میں سعودی عرب عالمی پیمانے پر دسواں ملک ہے۔۔۔   USPTO  کے مطابق سعودی عرب نینو ٹیکنولوجی کے بڑھانے اور اسے ترقی دینے میں بہت آگے ہے۔۔۔۔۔۔ 

☀️بہت ساری عالمی کمپنیوں کی شراکت سے اس ٹکنالوجی پر مدينة الملك عبد العزيز للعلوم والتقنية یعنی ملک عبد العزیز سائنس اور ٹکنالوجی شہر میں بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔۔۔ 

☀️اس وقت دنیا میں نینو ٹیکنولوجی کی اہمیت سائنس کی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔۔۔ اسی ٹکنالوجی کے ذریعے کسی بھی مادے کی پراپرٹی بدلی جاسکتی ہے۔۔۔ اور اسے مختلف شکلوں میں لایا جا سکتا ہے۔۔۔ 

🌋سعودی عرب کے تعلق سے رافضیوں اور اخوانیوں نے یہی پھیلا رکھا ہے کہ وہ لوگ صرف پٹرول کے پیسے پر عیاشی کرتے ہیں۔۔۔ عیش و عشرت کے سارے سامان باہر سے اتے ہیں۔۔ وہاں سوئی بنانے کی بھی فیکٹری نہیں ہے۔۔۔ اور میں بھی یہی سمجھتا تھا لیکن جب وہاں جانے کا موقع ملا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا اور وہاں کی قدیم وجدید تاریخ پڑھی کچھ منہج میں اور کچھ خارجی مطالعہ کی روشنی میں تو میں نے مملکت سعودی عرب کو بالکل مختلف پایا۔۔۔۔ اور یہ سمجھ میں آیا کہ سعودی عرب کے خلاف باہر دنیا میں صرف پروپیگنڈہ اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔۔ سعودی کے حقائق کو میڈیا میں ہائی لائٹ نہیں کیا جاتا۔ یا تو جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں یا منفی خبریں۔۔۔ 

☀️صرف ایک مثال کافی ہے کہ گزشتہ سال ملک سلمان نے قرآن ایکیڈمی کے طرز پر حدیث اکیڈیمی کھولنے کا اعلان کیا تو دشمنان مملکہ نے مشہور کر دیا کہ اب سعودی میں حدیثوں کو پھر سے ترتیب دیا جائے گا۔۔۔ اور ان میں من مانی کی جائیگی۔۔۔۔ 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1468307659949183&id=100003098884948

☀️حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب نے انسانی اخلاقی اور دعوتی میدان میں بے تحاشہ دولت صرف کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کے تمام شعبوں میں بھی بے تحاشہ دولت لگایا ہے۔۔ ملک عبد العزیز کے دور ہی سے تعلیمی میدان میں جو ترقی ہوئی ہے وہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔۔۔ سائنس ٹیکنالوجی اور دیگر انسانی شعبوں میں جو ترقی مختصر مدت میں کی ہے اس کی نظیر کوئی پیش نہیں کرسکتا۔۔۔ 

☀️چنانچہ سعودی عرب میں ان تک 35 صنعتی شہر آباد کئے جا چکے ہیں۔ نیوم صنعتی شہر ان سے الگ ہے جو دنیا کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہے۔۔ جس کا افتتاح 2030 میں ہوگا۔۔۔ 
مذکورہ 35 صنعتی شہروں میں 2874 فیکٹریاں پروڈکٹ کر رہی ہیں۔۔ جہاں چار  لاکھ اسی ہزار سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں۔۔
1973 ہی سے ان صنعتی شہروں کو بنانا شروع کدیا گیا تھا۔۔ 
 https://ar.m.wikipedia.org/wiki/الهيئة_السعودية_للمدن_الصناعية_ومناطق_التقنية

☀️اسی طرح صنعت وحرفت، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی، معدنیات، زراعت، فلکیات اور عسکری شعبوں پر مشتمل سینکڑوں کالجز اور یونیورسٹیوں کو قائم کیا گیا ہے۔۔ ان میں سے چند کی طرف اشارہ کر رہا ہوں: 
جامعة الملك فهد للبترول والمعادن 
جامعة الملك سعود بن عبد العزيز للعلوم الصحية 
جامعة الملك عبد الله للعلوم والتقنية.
الجامعة السعودية الالكترونية.
كلية المدربين التقنيين.
كلية الجبيل الصناعية.
كلية ينبع الصناعية
جامعة الأعمال والتكنولوجيا
أكاديمية الأمير سلطان لعلوم الطيران
كلية الملك عبد العزيز الحربية
كلية الملك فهد الأمنية.
كلية الملك فيصل الجوية
كلية الملك خالد العسكرية
كلية الملك فهد البحرية
كلية الملك عبد الله للدفاع الجوي
مركز ومدرسة قوة الصواريخ الاستراتيجية
سائنس اور ٹکنالوجی کے مختلف شعبوں میں متعدد کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بارے میں جانکاری کیلئے ویکیپیڈیا میں دیکھ سکتے ہیں: 
https://ar.m.wikipedia.org/wiki/قائمة_الكليات_والمعاهد_السعودية

🏨کنگ فیصل ہاسپٹل 100 ٹاپ اسپتالوں میں 76 نمبر پر ہے۔۔۔ جبکہ ہندوستان میں ایک بھی نہیں ہے۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

قاہر اخوانیت ورافصیت: MBS

🎪قاہر اخوانیت ورافصیت: MBS 

🌋ایرانی مجوسیوں کے تمام توسیعی منصوبوں پر پانی پھیر دیا یہاں تک کہ اسی کے ملک میں اس مجوسی کو مشغول کر دیا۔۔ 

🌋قطر کا بائیکاٹ کر کے اسکی تمام سارشوں کو توڑ کر رکھ دیا۔۔۔ 

🌋اخوانیوں کا پر کاٹ کر انہیں ہر جگہ ذلیل ورسوا ہونے پر مجبور کر دیا۔۔۔ 

🌋بحرین اور یمن میں فوجی کارروائی کر کے سارے رافصیوں اور اخوانیوں کے شہ رگ کو کاٹ ڈالا۔۔ 

🌋لبنانی حزب الشیطان کے سارے مالی سوتوں کو خشک کردیا۔۔۔ 

🌋2016 میں اخوانیوں پر پابندی لگا کر داعش اور القاعدہ کو سعودی سے اکھاڑ پھینکا۔۔۔

🌋قطیف اور مشرقی علاقے سے رافضی اور اخوانی شیطانیت کی جڑ کاٹ دی۔۔ 

🌋مشرق وسطی میں سعودی عرب کا سکہ جما دیا۔۔۔

🌋2030 کا ویزن لیکر آیا جسے دیکھ کر سارے اخوانی تحریکی خوف زدہ ہیں۔۔۔۔۔ 

🐶🐕🐕🐕🐕🐕🐕پھر آخر اس "ظالم" کے خلاف یہ نہیں بھونکیں گے پھر کس کے خلاف بھونکیں گے؟!

فیس بک پر بھی دیکھیں 

خاشقجی ڈرامہ کے پیچھے دشمنان مملکہ کا اصل ٹارگٹ

🎪خاشقجی ڈرامہ کے پیچھے دشمنان مملکہ کا اصل ٹارگٹ

☀️ترکی قطر اور ایران کے رافضیوں اور اخوانیوں نے مل کر اس وقت جو طوفان بد تمیزی مچا رکھی ہے۔۔۔ جمال خاشقجی کے مسئلے کو لیکر سعودی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش اب لوگوں کو سمجھ میں آنے لگی ہے۔۔۔ 

☀️اسی مہینے اکتوبر کی 23- 24 تاریخ کو ریاض میں بڑے پیمانے پر عالمی اقتصادی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔۔۔ جس میں دنیا بھر سے بڑی بڑی کمپنیاں حصہ لینے آ رہی ہیں۔۔۔ جس کا مقصد نیوم صنعتی شہر میں عالمی کمپنیوں کی طرف سے انوسٹ کرنے کیلئے راغب کرنا ہے۔۔۔ اور بہت ساری کمپنیوں سے معاہدے ہو بھی چکے ہیں۔۔۔۔ 

☀️دشمنان مملکہ کا مقصد مملکہ کو بدنام کرکے کانفرنس سے لوگوں کو دور رکھنا ہے۔۔۔ اور اس وقت ساری اخوانی رافضی اور صیہونی میڈیا یہی پروپیگنڈہ کرنے میں لگی ہوئی ہے کہ فلاں کمپنی نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔۔۔ فلاں ملک حصہ لینے نہیں آئے گا جب تک خاشقجی کا معاملہ واضح نہیں ہوجاتا ۔۔۔۔ 

☀️اسی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر hyperloop کمپنی کے چیئر مین نے معذرت کر لی جس نے ایک ارب امریکی ڈالر انوسٹ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔۔۔ اور کہا کہ جب تک خاشقجی کا معاملہ کلیئر نہیں ہوجاتا معاہدہ پکا نہیں مانا جائے گا۔۔۔ 

☀️سعودی نے فورا اس کمپنی کو پیغام بھیجا کہ یہ ہمارے داخلی معاملے میں دخل اندازی ہے۔۔ اور ہم اس معاہدے کو ہمیشہ کیلئے کینسل کرتے ہیں۔۔۔ 

☀️پھر کیا تھا محض آدھے گھنٹے کے اندر اس کمپنی کے چیئر مین کی طرف سے سعودی فون آنا شروع ہو گیا کہ ہم اس معاہدے کو ختم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔۔ جو بھی ہوا غلط فہمی سے ہوا ہے۔۔۔۔ 
بہر حال معاملہ اب تک کھٹائی میں ہے۔۔۔ 
https://twitter.com/fdeet_alnssr/status/1052324432189038592?s=19

☀️اس بیچارے کو نہیں معلوم تھا کہ سعودی کے داخلی معاملے میں ٹانگ اڑانے پر بڑے بڑے ملکوں کے سفیر کو سعودی نے بھگا دیا ہے پھر اس کی کیا حیثیت ہے ۔۔ چنانچہ:
1980 میں برطانیہ کے سفیر کو بھگایا۔ 
1988 میں امریکا کے سفیر کو بھگایا۔ 
2014 میں قطر کے سفیر کو بھگایا۔ 
2015 میں سویڈن کے سفیر کو بھگایا۔ 
2016 میں ایران کے سفیر کو بھگایا۔
2018 میں کناڈا کے سفیر کو بھگایا۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

قطر کا بائیکاٹ کیوں؟!

🌋قطر کا بائیکاٹ کیوں؟!

☀️اخوانیوں کے گڑھ قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم نے کہا: ہم ہر اس ملک کے دشمن ہیں جو اسرائیل سے دشمنی کرتا ہے۔۔۔ میری خواہش ہے کہ اسرائیلی پورے جزیرہ عرب میں آکر گھومیں پھریں۔۔۔۔۔۔ ہم جبهة النصرة کی سپورٹ کرتے ہیں۔۔

😆پھر بھی شور مچا رہے ہیں کہ سعودی نے قطر کا سوشل بائیکاٹ کر دیا۔۔۔۔ 

👈آخر دہشت گرد تنظیم جبهة النصرة اور اسرائیل کا جو ساتھ دے اس کے ساتھ کیسا سلوک ہونا چاہیے؟!

👈الزام نہیں مجرم کا اعتراف ہے۔۔۔

👈اور ایسے ہی ملک میں اخوانیوں کو ٹھکانہ بھی مل پائے گا۔۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

سلفی حکومت سعودی عرب سے نفرت کیوں؟!

🎪سلفی حکومت سعودی عرب سے نفرت کیوں؟!

🌋اخوانیت کی جڑ کاٹنے والے نایف بن عبد العزیز رح نے مملکت سعودی عرب سے لوگوں کی نفرت کی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں:
{{جی وہ ہمیں سلفی کہہ کر بدنام کرتے ہیں، سن لیں ہم سلفی ہیں۔ اور یہ ہمارے لئے شرف کی بات ہے کہ ہم سلفی ہیں۔ کیونکہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مانتے ہیں اور ہمارے اسلاف ابو بکر رضی اللہ عنہ عمر رضی اللہ عنہ عثمان رضی اللہ عنہ علی رضی اللہ عنہ اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں۔۔۔ }}

👩‍🍳#قاہر #اخوانیت: #نایف #بن #عبد #العزیز۔ 
👨‍🏫اپنے بھتیجے #mbs کو اپنا ہاتھ دے کے گیا ہے یہ مرد مجاہد۔۔۔۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

دہشت گردوں کا خاتمہ کیسے ؟

🌋دہشت گردوں کا خاتمہ چاہتے ہو تو انہیں اپنے فتووں، تقریروں اور تحریروں سے ایدھن دینے والوں پر لگام کس دو۔۔۔۔ دہشت گردی اپنا دم خود ہی توڑ دے گی۔۔۔ 

🌋2016 سے اب تک مملکت سعودی عرب میں ایک بھی دہشت گردی کا نہ کوئی واقعہ پیش آیا نہ کوئی دھماکہ ہوا۔۔۔۔
👩‍🍳#نائف #بن #عبد #العزیز

فیس بک پر بھی دیکھیں

سعودی عرب اور فارن کرنسی کی طاقت

🎪سعودی عرب اور فارن کرنسی کی طاقت

🌋فارن کرنسی ریزرو Foreign exchange reserves
میں سعودی عرب Top Ten ملکوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔۔ یعنی سعودی عرب کے پاس کل فارن کرنسی 486.6 ارب امریکی ڈالر ہے۔۔ یہ گزشتہ سال کی رپورٹ ہے۔۔ اس سال اپریل کی رپورٹ کے مطابق 500 ارب امریکی ڈالر سے متجاوز ہو چکا ہے۔۔۔ 
جبکہ اس سے پہلے چین، جاپان اور سویزر لینڈ ہیں۔۔ 
امریکہ اور دیگر یورو زون کے یورپین ممالک اس میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہیں فارن کرنسی کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ 

🌋اور معلوم ہونا چاہئیے کہ کسی بھی معاشی یا سیاسی بحران کے وقت فارن کرنسی ریزرو بہت کام آتا ہے۔۔۔۔ تفصیلات اس رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں: 
https://www.msn.com/ar-ae/news/other/السعودية-الـ-4-عالميا-في-احتياطي-العملات/ar-AAywue1

فیس بک پر بھی دیکھیں 

الجزیرہ ٹی وی چینل پر ایک نظم

الجزیرہ ٹی وی چینل جد پر مکمل طور سے رافضیوں اور یہودیوں کا کٹرول ہے۔۔۔ عالم اسلامی میں تخریب کاری کیلئے جس کا استعمال کرنے کیلئے قائم کیا گیا۔۔۔۔۔ اس کے ایک نظم ملاحظہ کریں:

فیس بک پر بھی دیکھیں 

اخوانیوں کا ڈانس

🌋اخوانیوں کا ڈانس

☀️میرے ایک مضمون پر غصہ ہوکر ایک تحریکی نے ایک عمر دراز شخص کی ایسی ویڈیو بھیجی جو لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کر رہا ہے۔۔۔ 
اور اسے بھیج کر یہ بتانا چاہا بلکہ اس تعلیق کے ساتھ بھیجا کہ یہ سعودی بڈھے لڑکیوں کے ساتھ شیطانی ڈانس کر رہے ہیں۔۔۔ 

☀️لیکن معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اس آدمی کا نام مصطفی نحاس ہے۔۔۔ یہ مصری ہے۔۔۔ اور کالعدم تخریبی تنظیم اخوان المسلمین کا ایک سرگرم کارکن ہی نہیں بلکہ اس عالمی پر اسرار تنطیم کے شعبہ مالیات کا ذمہ دار بھی ہے۔۔۔۔۔ 
اس ڈانس کے علاوہ اسی طرح کی ایک ویڈیو ملی جس میں رقص وسرور کی محفل جمائے ہوئے ہے یہ اخوانی۔۔۔۔۔ 

👈نوٹ: اخوانیوں کی یہ دجل اور فریب کاری ہے کہ اپنی ساری غلطیوں کو دوسروں کے سر منڈھ کر اپنا عوام کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اللہ انہیں ہر موقع پر ذلیل ورسوا کرتا ہے۔۔۔۔ 

اور یہ کہ اخوانیوں کے یہاں میوزک ڈانس اور رقص وسرور کی محفل سجانا دل کو راحت پہونچانے کیلئے سب جائز ہے۔۔۔ اس کی مثال دیکھنی ہے تو مرسی کے صدر بننے کے وقت رابعہ میدان میں دیکھیں کیسے یہ اخوانی ناچ رہے تھے اور وہ بھی مرد وزن کے اختلاط کے ساتھ۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

سعودی عرب یورانیم کا بھنڈار ہے

🎪سعودی عرب یورانیم کا بھنڈار ہے
🌋دنیا میں بڑے پیمانے پر فروخت کرنے والا ملک ہے۔۔
🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
☀️مملکت سعودی عرب کے پاس ایٹمی پاور میں استعمال ہونے والا مادہ یورانیم ساٹھ ہزار ٹن ذخیرہ موجود ہے۔۔ جو کہ عالمی پیمانے پر 6% بنتا ہے۔۔۔ 
یہ مادہ ایٹمی پاور کی افزودگی کیلئے استعمال ہوتا ہے جو بجلی پیدا کرنے کیلئے کام آتا ہے تو دوسری طرف ایٹمی ہتھیار بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔ دیکھیں یہ رپورٹ: 
https://www.google.co.in/amp/s/aawsat.com/home/article/1048546/السعودية-مخزون-اليورانيوم-يبلغ-60-ألف-طن-يعادل-6-من-الاحتياطي-العالمي%3famp

فیس بک پر بھی دیکھیں

حاکمیت الہیہ اور ولایت فقیہی کا نظریہ: 🌋ایک ہی سکے کے دو رخ

🎪حاکمیت الہیہ اور ولایت فقیہی کا نظریہ:
🌋ایک ہی سکے کے دو رخ

[[مودودی نے پہلی بار عبودیت کو حاکمیت کا معنی دیا جسے سید قطب نے پھیلایا اور خوارج زمانہ نے اسے دلیل بنائی اور اسی نظریے کے کوکھ سے عالم اسلام میں دہشت گرد گروہوں کا جنم ہوا۔۔۔۔]]

☀️ترکی خلافت کے خاتمہ کے بعد حسن بنا نے 1928 میں اخوان المسلمین کی جماعت بنائی جس کا مقصد کسی بھی طرح اس خلافت کو واپس لانا تھا۔۔ خواہ وہ کسی بھی طرہقے سے ہو۔۔۔ 

☀️حسن بنا کے بعد سید قطب نے اس نظریے کو مزید پر تشدد بنا دیا اور عقیدہ توحید کو پہلی بار عبادت سے حاکمیت کی طرف موڑ دیا۔ اس فکرے کو سید قطب نے سید مودودی سے اخذ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان اخوانیوں اور تحریکیوں کے یہاں عبادات کا مقصد انکی فاسد سوچ کے مطابق بڑے ٹارگیٹ "حکومت الہیہ" کے قیام کیلئے نعوذ باللہ محض ٹریننگ  رہ گیا ہے۔ 

☀️کلمہ طیبہ اور توحید کے اندر اسی تحریف کی وجہ سے بہت سارے علماء نے مودودی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔۔۔ مولانا علی میاں ندوی نے تو اس کے خلاف ایک کتاب بھی لکھ دی تھی۔۔۔۔ جس کا نام "عصر حاضر میں دین کی تفہیم وتشریح" ہے۔۔۔ 

☀️2015 میں شیخ ازہر احمد طیب الجمعہ نے اس قطبی مودودی تحریف کے خلاف زبردست بیان دیا تھا جس کا خلاصہ پیش خدمت ہے: 
کہتے ہیں: هناك مفاهيم جاء بها سيد قطب ما أنزل الله لها من سلطان، لافتا إلى أن مفهوم "الحاكمية" هو الدافع وراء الجماعات المسلحة وقتالها للمجتمع.
✔سید قطب نے اپنی طرف سے ایسے مفاہیم کو جنم دیا ہے جس پر کوئی شرعی دلیل نہیں ہے۔۔ خاصطور سے حاکمیت کی جو اصطلاح گڑھی ہے یہی قطبی مفہوم سماج دشمن مسلح تخریبی گروہوں کے پیچھے کام کر رہا ہے۔۔۔ 

☀️آگے کہتے ہیں:  
"هذا هو فكر الخوارج الذين أرغموا سيدنا عليا على قبول التحكيم، بعد اقترابهم من الهزيمة، ثم انشقوا عنه، وقالوا الحكم لله، وكفروا الصحابة وسيدنا عليا وقتلوه.. هذه الفتنة التي أوجدها الخوارج اندثرت باندثارهم إلى أن أحياها المفكر الهندي أبو الأعلى المودودي الذي كون الجماعة الإسلامية، وبدأ يستدعي فكرة الحاكمية من جديد، وكتب كتابا أسماه ’المصطلحات الأربعة في القرآن‘ وهي الإله، والرب، والعبادة، والدين، وهي التي يقوم عليها الإسلام كما يقول، حيث فسر كلمة الإله بأنه الحاكم، والألوهية بالحاكمية، والعبودية بأنها الطاعة لحكم الله، وقال: الله له الحكم والسلطة، والخلق ليس لهم إلا الطاعة المطلقة، ومن يدعي أن له حرية في أن يحكم أو يصدر قوانين يخضع لها البشر فهو كافر; لأنه ينازع الألوهية في أخص خصائصها وهي الحاكمية، ومن يطيع من يحكم ويضع القوانين الحاكمة هو أيضا – وفقا لكلام المودودي – مشرك; لأنه اتخذ من دون الله إلها آخر."
✔یہی حاکمیت الہی کی پر فریب سوچ خوارج کی بھی تھی جنہوں نے تحکیم کی قبولیت میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مجبور کیا جبکہ وہ ہزیمت کے قریب پہونچ چکے تھے، پھر وہ جماعت سے نکل گئے اور کہا حکم صرف اللہ کا چلے گا۔۔۔ اسی خارجی سوچ کی بنیاد پر سیدنا علی کے ساتھ ساتھ سارے صحابہ کو کافر قرار دے دیا، اسی حاکمیت الہی جیسی خارجی سوچ کی بنیاد پر آپ جیسی عظیم شخصیت کو قتل بھی کر ڈالا۔ 
✔خوارج  کا یہ فتنہ مرور زمانہ کے ساتھ ختم ہوگیا تھا لیکن بیسویں صدی میں ہندوستانی مفکر ابو الاعلی مودودی نے اسے دوبارہ زندہ کر دیا، وہ مودودی جس نے اسی خارجی سوچ پر ایک اسلامی جماعت کی بنیاد رکھ دی اور پھر نئے سرے سے اسی خارجی حاکمیت کی سوچ کی طرف دعوت دینا شروع کر دی، اور اس خارجی سوچ کیلئے ایک کتاب بھی لکھ ماری جسکا نام "قرآن کے چار مصطلحات: الہ، رب، عبادت اور دین" رکھا۔ اور مودودی کے مطابق اسلام انہیں چاروں مصطلحات پر قائم ہے۔ 
یہیں پر الہ کو حاکم سے تعبیر کیا اور الوہیت کو حاکمیت سے، عبودیت کو حکومت الہیہ کی مکمل تابعداری سے، اور کہا: اللہ ہی لئے حکومت وسربراہی ہے اور ساری مخلوق پر اس کی تابعداری واجب ہے۔ اگر کوئی یہ دعوی کرے کہ وہ فیصلہ کرنے یا قوانین بنانے کا حق رکھتا ہے تو وہ کافر ہے؛ کیونکہ وہ اس الوہیت میں مقابلہ کر رہا ہے جسکی سب سے  بڑی خصوصیت حاکمیت ہے۔۔۔اسی طرح جو ایسے حاکموں کی تابعداری کرے وہ بھی مودودی کے بقول مشرک ہے؛ کیونکہ اس نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے کو اپنا معبود بنا لیا۔۔

☀️آگے کہتے ہیں: 
"سيد قطب أعجب بكتاب معاصره وصديقه أبي الأعلى المودودي أشد الإعجاب لدرجة الانبهار، وانطلق منه إلى أن الحاكمية لله; لأن الألوهية هي الحاكمية، وكل البشر الذين يعطون أنفسهم الحق في إصدار قوانين أو تشريعات أو أي تنظيمات اجتماعية تعد خروجا من الحاكمية الإلهية إلى الحاكمية البشرية، وأصبح عنده أن البشر محكمون بقوانين غير قوانين الله – سبحانه وتعالى – وبأنظمة لا ترضى عنها شريعة الله، ولم يأذن بها الله، وبالتالي هذا المجتمع مجتمع مشرك وكافر ويعبد غير الله; لأن العبادة هي طاعة الله في حاكميته."
✔مودودی کے اس جدید خارجی فکر کو سید قطب نے بہت پسند کیا اور اسے اپنانے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کی۔۔۔ اور اسی سوچ کو لیکر کہہ دیا کہ ساری حاکمیت صرف اللہ کی ہے؛ کیونکہ الوہیت حاکمیت ہی کا نام ہے، اور انسانوں میں سے جو بھی شخص یا تنظیم اگر کوئی قوانین صادر کرنے یا قانون سازی کرنے کا حق جتائے تو اسے اس حاکمیت الہیہ سے خروج مانا جائے گا اور اسے قوانین الہیہ کے برخلاف قوانین بشریہ میں شمار کیا جائے گا، ایسے نظاموں سے نہ تو اللہ راضی ہے نہ اللہ نے اسے اسکی اجازت دی ہے، اس طرح پورا سماج مشرک ، کافر اور غیر اللہ کی عبادت کرنے والا مانا جائے گا؛ کیونکہ  عبادت کہتے ہی ہیں کہ اللہ کی حاکمیت میں اسکی مکمل فرمانبرداری کی جائے۔۔ 

☀️آگے کہتے ہیں:
"ادعى قطب أن المجتمعات التي تعيش فيها الأمة الإسلامية الآن هي مجتمعات جاهلية، ولم يشبهها بالجاهلية الأولى الوثنية، ولكنه قارنها بجاهلية الأمة الإسلامية حاليا; لأن الجاهلية الأولى كانت جاهلية عبادة أوثان فقط، أما جاهلية الأمة الإسلامية الآن كما قال سيد قطب – جاهلية مركبة حيث توجد قوانين ودساتير تحكم المجتمعات، وتوجد أنظمة وقوانين دولية، وهذه كلها – من وجهة نظر سيد قطب – أصنام، وبالتالي هناك الآلاف من الأصنام يعبدها المسلمون.. هذه المفاهيم التي جاء بها سيد قطب ما أنزل الله بها من سلطان، ولكن للأسف الشديد وجدت من يقف وراءها من بعض الدعاة الذين ساروا على هذا النهج."
✔اسی بنیاد پر سید قطب نے دعوی کیا کہ وہ تمام سوسائیٹیاں جہاں اس وقت امت اسلامیہ زندگی گزار رہی ہیں وہ ساری کی ساری جاہلی سوسائیٹیاں ہیں، یہ سوسائیٹیاں صرف بت پرست جاہلی سوسائیٹیاں ہی نہیں ہیں بلکہ اس وقت امت مسلمہ جہالت مرکبہ کا شکار ہے کیونکہ ان سوسائیٹیوں پر ایسے قوانین اور نظاموں کی حکومت ہے جو سب کے سب بت ہیں۔ اس طرح سید قطب کی نظر میں ایسے ہزاروں بت پائے جاتے ہیں جن کی مسلمان عبادت کر رہے ہیں ۔۔۔۔ 

🔥یہ سب دین اسلام میں سید قطب کے ایسے مفاہیم ہیں جن پر شریعت کی طرف سے کوئی دلیل نہیں ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان جیسے فاسد افکار کے پیچھے بھی بہت سارے لوگ بھاگے چلے جا رہے ہیں۔۔۔

👈یہ پورا بیان اس رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں:
https://www.google.co.in/amp/s/arabic.cnn.com/middleeast/2015/03/06/azhar-qotob-muslim-brotherhood%3famp

🎪اس طرح مودودی کے اس حاکمیت کا نظریہ سب سے پہلے مصر میں ظاہر ہوا لیکن اس وقت وہاں کامیابی نہ ملنے کے بعد ایران منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔  تاکہ خمینی کے نظریہ حاکمیت ولایت فقیہ کا تجربہ ایران میں کیا جائے۔ اور 1979 میں اس مودودی اور قطبی نظریہ کا کامیاب تجربہ بھی ہوا۔۔ جس میں صہیونیوں اور صلیبیوں کا بھی زبردست تعاون حاصل رہا۔۔ جس میں خونی انقلاب کے ذریعے شاہی حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔۔۔۔اس خونی نظریے کے تمام مخالفین کا صفایا کیا گیا۔۔۔ 

🌋اخوانیوں کے مرشدین کی طرف سے اس خونی خمینی انقلاب پر مبارکبادی پیش کی گئی۔ اخوانیوں نے اس وقت خوشی میں اپنے مجلہ "الدعوة" کے  فرنٹ پیج پر خمینی کی تصویر لگائی تھی۔۔ اور ساتھ ہی اخوانیوں کا باقاعدہ ایک وفد ایران گیا تھا خمینی سے ملاقات کرنے اور مبارکبادی پیش کرنے  کیلئے ۔ 

🌋ایران کو اس وقت دار الاسلام اور باقی دنیا کو دار الکفر کہا گیا۔۔ یعنی اس انقلاب کو اخوانیوں کی طرف سے زبردست تائید حاصل رہی۔۔ 
اخوانیوں نے اس خمینی انقلاب کا ہر موڑ پر ساتھ دیا حتی کہ عرب ملکوں بالخصوص عراق کے خلاف ایرانی حملوں کی بھی تائید کی۔۔ اور سنی شیعہ اختلافات میں یہ ہمیشہ ایران کے ساتھ رہے۔ عراق، یمن، شام، لبنان اور فلسطین میں انکا مکمل تعاون اس کی واضح مثال ہیں۔۔۔ 
متشدد شیعوں کے ساتھ اخوانیوں کے اسی تعاون کامل اس نظریہ حاکمیت کے خالق مودودی اور سید قطب کی ایران میں زبردست پزیرائی حاصل ہوئی۔

🌋مودودی بھی پاکستان میں اسی طرح کے انقلاب لانے کی تمنا کرتے کرتے رخصت ہوگئے۔۔۔ البتہ مصر میں اخوانیوں کو 2012 میں اسی طرح کے خونی انقلاب لانے کا موقع مل گیا۔ انہوں نے تجربہ بھی کیا۔۔ اس موقعہ پر حسنی مبارک کو اخوانیوں نے شاہ ایران سے تشبیہ دی تھی۔ اور اپنے مرشد مہدی عاکف کو خمینی سے۔۔۔ 

🌋اخوانیوں نے 1979 کے بعد پہلی بار مصر میں ایرانی صدر احمدی نجاد کا استقبال کیا۔۔۔جبکہ اس سے پہلے ہی اگست 2012 میں مرسی ایک وفد کے ساتھ صدر بنتے ہی طہران کا دورہ کر چکا تھا۔ 
لیکن یہاں کی عوام نے اس دھوکے  کو سمجھنے کے بعد اسے ناکام بنا دیا۔۔۔ اور 30 جون 2013 کا دن اخوانیوں تحریکیوں اور ایران کیلئے بڑا ہی خسارہ کا دن ثابت ہوا جب دس لاکھ مصری عوام مرسی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی۔۔ اور اس ولایت الفقیہی نظریہ کی حامل حکومت کو اکھاڑ پھینکا۔۔ 

🌋ایران نے باقاعدہ مصری فوج کے اقدام کی مذمت کی اور مرسی حکومت کے خاتمے پر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔۔۔ اور اسی نے یہ سوشہ چھوڑا کہ اس میں غیر ملکی ہاتھ ہونے کا شبہ ہے جسے آج تک سارے اخوانی تحریکی لے کر اڑ رہے ہیں۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

خاسقجی: دہشت گردی سے اخوانیت تک 🌋اخوانیت سے توبہ اور اسکی گمشدگی تک

🎪خاسقجی: دہشت گردی سے اخوانیت تک
🌋اخوانیت سے توبہ اور اسکی گمشدگی تک

☀️جس جمال خاشقجی کے مسئلے کو لیکر سارے دشمنان مملکہ زمین اور آسمان کے قلابے ملا رہے ہیں۔۔۔۔ کوئی اسے انصاف پسند صحافی کہہ رہا ہے۔  کوئی اسے مجاہد کہہ رہا ہے۔ کوئی اسے امن کا فرشتہ کہہ رہا ہے۔ کوئی اسے شہید کا درجہ دیکر اس پر ماتم کر رہا ہے۔ اور سارے اخوانی اس کے قتل کا الزام بلا ثبوت سعودی پر ڈال رہے ہیں۔۔۔۔ 

☀️گرچہ حقیقت کچھ اور ہی ہے کہ وہ اخوانیت سے توبہ کر کے سعودی واپس انا چاہتا تھا لیکن اخوانیوں نے اسے نہیں آنے دیا بلکہ اسے ٹھکانے لگا دیا۔۔۔۔ 
اس اجمال کی تفصیل ان پوسٹوں میں دیکھ سکتے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1853665008080111&id=100003098884948

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1854359161344029&id=100003098884948

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1856110277835584&id=100003098884948

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1856854107761201&id=100003098884948

😆کہا جاتا ہے کہ اگر اخوانیوں سے کہہ دیا جائے کہ کسی گدھے کو امام بناکر اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے سعودی کا نقصان ہوگا تو سب کسی نہ کسی گدھے کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کر دیں گے۔۔۔ 

☀️اس پوسٹ میں بتانا یہ مقصد ہے کہ سعودی کے خلاف جو بھی ہو وہ دشمنان مملکہ کا ہیرو ہو جاتا ہے۔۔۔ 

☀️جمال خاشقجی کا معاملہ بالکل ایسے ہی ہے۔۔۔ یہ ایک لبرل خیال کا شخص تھا لیکن اپنی جوانی کی عمر کو دہشتگرد جماعتوں کے ساتھ گزارا ہے۔۔۔ کبھی اسامہ بن لادن کے ساتھ کبھی القاعدہ کے موسس عبد اللہ عزام کے ساتھ۔۔۔ کبھی دہشت گرد گروپوں کے ساتھ ٹریننگ لیتے ہوئے۔۔۔۔ 

☀️اور اسی کے بعد پکا اخوانی بنا ہے۔۔۔ اس طرح کا کوئی بھی فرد ہوگا تو ضرور وہ سعودی مخالف ہوگا۔۔۔ کیونکہ اسلام کے نام پر بننے والی تمام دہشت گرد تنظیمیں سعودی کے خلاف ہیں۔۔۔۔۔ 

☀️دیکھیں اس ویڈیو کو تب سمجھ میں آئے گا کہ خاشقجی کیسا تھا۔۔ اور توبہ کرنے کے بعد اسکو کس نے ٹھکانے لگایا ہوگا؟! 

☀️دوسری ویڈیو کو دیکھیں جس میں اردن کا ایک تجزیہ کار اب تک کے دلائل اور شواہد کی روشنی میں صاف صاف کہہ رہا ہے کہ خاشقجی کا معاملہ نہ تو قتل کا ہے کیونکہ اس پر کوئی ثبوت نہیں۔ نہ ہی اغوا کا ہے کیونکہ اس پر بھی نہ کوئی ثبوت ہے نہ ہی کسی نے اس کا اعتراف کیا ہے۔۔۔ استنبول کے لیمروں سے یہی پتہ چلتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر چھپنے اور گم ہوجانے کا معاملہ ہے۔۔۔ وجہ کچھ بھی ہو اس سے قطع نظر۔۔۔

👈اس رپورٹ کو بھی دیکھیں: 
https://arabic.rt.com/middle_east/976240-نجل-ترامب-يدخل-على-خط-قضية-اختفاء-خاشقجي/amp/

فیس بک پر بھی دیکھیں 

اخوانیوں کا ٹیونس ایک نظر میں

🎪اخوانیوں کا ٹیونس ایک نظر میں

☀️یہی ملک ٹیونس ہے جہاں سے ابلیسی فسادیہ کا آغاز ہوا تھا اور زین العابدین کی اسلامی حکومت کو ختم کر کے اخوانیوں نے اسے لا دینی بنا دیا۔۔۔ راشد غنوشی جس کا ماستر مائنڈ مانا جاتا ہے۔۔۔  2011 سے 2014 تک انہوں نے حکومت کی اسکے بعد اپوزیشن کا رول ادا کر رہے ہیں۔۔۔ 

☀️اس ملک کو ان جنونی کرسی کے دیوانے اخوانیوں نے اس طرح بنادیا کہ وہاں آج کل صرف اسلامی اصولوں اور دینی مسلمات کے خلاف ہی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔۔۔۔ 
لیکن عوام کو دھوکہ دینے کیلئے پہلے اسلامی خلافت کی بات ضرور کرتے ہیں۔۔۔۔ 

👈دیکھیں اس ویڈیو میں شراب کی قیمتوں کو کم کرنے پر بحث ہو رہی ہے۔۔۔ اس وقت ٹیونس بالکل مصطفی کمال اتاترک کی ترکی کے ماڈل پر چل رہا ہے۔۔۔۔

👈پارلیمنٹ کو کون چلا رہا ہے کس موضوع پر بات ہو رہی ہے یہ دیکھیں:

فیس بک پر بھی دیکھیں 

🎪سعودی عرب اور عالمی سازش 🌋امتحان اور طاقت

🎪سعودی عرب اور عالمی سازش
🌋امتحان اور طاقت

☀️سعودی عرب نے ٹرمپ اور دیگر دشمنان مملکہ کے بیانات کے جواب میں جو یہ بیان دیا ہے کہ مملکہ کے  خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی پر اس سے بڑھ کر اس کا جواب دیا جائے گا۔۔۔ 

☀️تو یہ کوئی اردگانی کھوکھلا بیان نہیں ہے۔۔۔ اس کا احساس امریکہ جیسے سپر پاور طاقت کو بھی ہے۔۔ اس کیلئے اس پوسٹ پر ایک نظر ڈال لیں: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1864373463675932&id=100003098884948

🎪مزید اس کے کئی وجوہات ہیں جن میں سے چند اہم نکات کی طرف اشارہ کرنا ضروری ہے:
☀️عالمی تیل مارکٹ میں سعودی کا رول نمبر ایک پر ہے۔ آج بھی سعودی اس ہتھیار کو استعمال کرکے پوری دنیا کو جھکا سکتا ہے۔۔۔ اور سپر پاور طاقتوں کو آج بھی اس کا احساس ہے۔۔۔ اس جانب کئی ایک سعودی ذمیداروں نے اشارہ کر بھی دیا ہے۔۔ 

☀️سعودی عرب کے پاس عرب دنیا میں سب سے زیادہ ریزرو سونا موجود ہے اور عالمی مارکٹ میں سولہویں نمبر پر ہے۔۔۔ اور کسی بھی ملکی پریشانی کے وقت ریزرو سونے کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔۔۔ 
https://www.google.co.in/amp/s/arabic.cnn.com/business/2017/04/29/world-gold-reserves-2017%3famp

☀️سعودی عرب کے پاس جس پیمانے کے ترقی یافتہ ہتھیار ہیں یہ ساری سوپر پاور طاقتوں کو معلوم ہے۔۔ امریکی، روسی، برطانوی سے لیکر چینی ہتھیار سب موجود ہیں۔۔۔ جن میں نمبر ایک پر وہ چینی میزائل ہے جس کانام صاروخ ریاح الشرق یعنی 
East Thunder Missile 
ہے۔ یہ انٹر کانٹیننٹل بیلاسٹک میزائل ہے جس کی مسافت 16000 کلو میٹر ہے۔۔۔ جو صرف ایک ہی وار ہیڈ سے امریکی شہر نیو یارک کو کبھی بھی تباہ کر سکتا ہے۔۔۔ 

☀️اس کا کامیاب تجربہ 2015 میں کیا جا چکا ہے۔۔۔ اور اسی میزائیل کے بارے میں امریکہ نے اعتراض کیا تھا تو اس وقت کے حکمران شاہ فہد بن عبد العزیز نے امریکی سفیر کو ملک سے بھگا دیا تھا۔۔۔۔ 
اس کے علاوہ سعودی عرب کے پاس امریکی اور روسی دونوں عالمی پیمانے پر سب سے طاقتور ساخت کے انٹی میزائل سسٹم بھی موجود ہیں۔۔ یعنی S400 اور Thaad 

☀️سعودی کے پاس اس وقت جو سب سے بڑی طاقت ہے وہ ہے عوام کا اتحاد اور اسے اللہ پر کامل بھروسہ  کا ہونا، توحید پر یقین کرنا اور حکمرانوں اور وطن کے لئے بے پناہ جذبے کا ہونا۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...