الاثنين، 22 أكتوبر 2018

خاشقجی ڈرامہ، اخوانی ریچھ اور عالمی رائے!!

🎪خاشقجی ڈرامہ، اخوانی ریچھ اور عالمی رائے!!

[[خاشقجی ڈرامے کے پیچھے کیا عالمی کھیل کھیلے جا رہے ہیں اس پر لوگ مختلف آراء کا اظہار کرتے چلے آ رہے ہیں۔۔۔ لیکن اب تک کوئی بھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہونچا ہے۔۔ 
یہی رافضیت زدہ اخوانی ہیں کہ سعودی دشمنی میں اسکے قتل ہونے، قتل کی کیفیت اور اسکے قاتل سب کا پرچار کر چکے ہیں۔۔۔۔ مملکت سعودی عرب کے کس قدر گھناونے اور بھیانک دشمن ہیں یہ اخوانی تصویر دیکھ کر پتہ لگا سکتے ہیں۔۔۔۔ ]]

🌋تیل کا امریکی کھیل!!!
✔ع. ح. خان لیثی
☀️میں مسلسل دیکھ رہا ہوں کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی حکومت کی جانب کھلا جھکاؤ رکھنے والے دو اہم امریکی اخبارات *واشنگٹن پوسٹ* اور *نیویارک ٹائمز* کچھ زیادہ ہی توانائی صرف کررہے ہیں.

🌋آپ بھی دیکھ سکتے ہیں. بدقسمتی سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصلیٹ سے غائب ہوئے دو ہفتہ سے زائد ہو گئے ہیں، اور اس عرصے میں صحافی کے پُراسرار قتل کی پُراسرار گتھیاں سلجھنے یا سلجھانے کے بجائے امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تبادلوں اور بیانات میں پٹرول، خام تیل، خطے کی سیاست، ایران پر اقتصادی پابندی جیسے اہم بین الاقوامی امور منظر پر ابھرتے دکھائی دیتے ہیں. 

🌋امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کے فرما روا شاہ سلمان کے ذریعہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے بڑے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد نامزد کرنے کے بعد *سعودی عرب کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں میں جارحانہ عنصر حاوی نظر آنے لگا ہے اور امورِ سلطنت پوری طرح محمد بن سلمان کے ہاتھ میں جانے کے بعد، سعودی عرب کی طرف سے امریکہ میں لابنگ پر خرچ کی جانے والی رقم دگنا کر دی گئی ہے.* 

🌋واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں غائب ہوجانے کے بعد ترکی، سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایک بڑا میڈیائی اور سفارتی بحران کھڑا ہوچکا ہے اور اس کی وجہ سے ترکی و سعودی عرب کے ساتھ *امریکہ میں بھی شدید سیاسی تشویش پائی جاتی ہے.*
آپ امریکی اخبارات دیکھ سکتے ہیں. 

🌋مشرق وسطیٰ اور تیل پر امریکہ کی سیاست دو ٹوک اور واضح ہے. کل رپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے ٹی وی انٹرویو میں خاشقجی کی گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار سعودی ولی عہد کو ٹھہراتے ہوئے کہا: "سعودی عرب میں ان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا."

🌋جبکہ اس بیچ امریکی اخبارات واشگنٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے حوالے سے پہلے ہی سعودی صحافی کی گمشدگی کو منصوبہ بند قتل قرار دے چکے ہیں. 

🌋آج صبح کی خبریں دیکھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس معاملے پر ابتدائی طور پر سخت رد عمل کے بعد اب کافی محتاط اور نرم ہیں. گویا کچھ طے پا گیا ہو؟

🌋ٹرمپ کے نرم رویہ کے تناظر میں نیویارک ٹائمز لکھتا ہے: "اکتوبر کے پہلے ہفتے میں امریکہ میں نصف مدتی انتخابات اور ایران کے تیل کے فروخت پر پابندیوں کے معاملات انتہائی اہم ہیں."

🌋ایک بات جو بالکل واضح ہے اور جس پر مشرق وسطیٰ کے سیاسی جانکار اور صحافی متفق ہیں کہ خاشقجی گمشدگی معاملہ پر امریکہ اور ترکی سعودی عرب کے ساتھ 'کچھ دیگر امور طے کرنا چاہتے ہیں' اور ان دیگر امور میں ٹرمپ انتظامیہ کے لیے سب سے اہم معاملہ ایران کی تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کر نا اور سعودی عرب کو کنٹرول کرنا ہے کہ سعودی عرب ایران پابندی کے نتیجہ میں عالمی سطح پر پیدا ہونے والی تیل کی کمی، قیمتیں بڑھائے بغیر محض اپنی پیداوار بڑھا کر پورا کرے.....!!!*
میری سمجھ سے یہی سارا کھیل ہے.

🎪مولانا عبد الصبور ندوى: 
🌋مجھے لگتا ہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اصل کھلاڑی امریکہ ہے اور یہ پوری سازش سعودی عرب پر دباؤ بڑھانے کے کسی سوچے سمجھے امریکی منصوبے کا حصہ ہے، جبکہ ترکی اس کھیل میں امریکہ کا شریک پیادہ اور مہرہ ہے. 

🌋فی الحال امریکہ نے خاشجیعی قتل پر اپنے سابق موقف سے ٹرن لیتے ہوئے کسی *انصاف* کے *بنیادی تقاضوں* کو پورا کرنے کے لئے ترکی سے کہا ہے کہ وہ اسے وہ ریکارڈنگ فراہم کرے جس کے بارے میں ترکی کا دعویٰ  ہے کہ اس ریکارڈنگ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول  کے سعودی قونصل خانے میں قتل کیے جانے کے ٹھوس ثبوت اور شواہد موجود ہیں.!!! 

🌋واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہم نے ترکی سے وہ ریکارڈنگ مانگی ہے، اگر اس کا وجود ہے." 

🌋ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں.
ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ انصاف کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں.

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...