🎪عنوان خاشقجی اور ٹارگٹ بن سلمان
📖اے بسا آرزو کہ خاک شدہ! دشمنان مملکہ اس بار بھی اپنی سازش میں ناکام ہوئے۔۔۔۔
☀️2011 کے ابلیسی فسادیہ کے اندر ناکامی کے بعد یہ اخوانی رافضی اور صہیونی مملکت سعودی عرب کے خلاف پیچ وتاب کھا رہے تھے۔۔ اور ہر لمحہ اسی تاک میں تھے کہ کسی طرح سعودی عرب کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کیا جائے۔۔۔
☀️اور اتفاق سے عالمی طاقوں کے ان کرائے کے ٹٹوؤں کو موقع مل ہی گیا اور ایک سعودی صحافی کے مسئلے کو لیکر سعودی حکومت کو انہوں نے گھیرنے کی پوری کوشش کی۔۔۔۔ اس سازش میں قطر ترکی سے لیکر امریکہ برطانیہ فرانس جرمنی ہالینڈ تک بہت سارے ممالک شامل تھے۔۔۔۔ اور دجالی میڈیا کے رو میں بہہ کر سب نے سعودی عرب کے خلاف اپنی اپنی زبان استعمال کی۔۔۔
☀️یہ 2011 کے ابلیسی فسادیہ والے اخوانی سمجھ بیٹھے تھے۔۔۔ کہ 2001 میں افغانستان 2003 میں عراق اور 2011 میں بعض عرب ملکوں کو تنکے کا سہارا لیکر، بات کا بتنگڑ بنا کر اور مکر وفریب کا سہارا لیکر جس طرح تباہ کر دیا گیا اسی طرح اس مرتبہ تو کسی طرح بھی سعودی عرب کو چھوٹ کر جانے نہیں دینا ہے۔۔۔۔
☀️لیکن ان مملکت توحید کے دشمنوں کو نہیں پتہ تھا کہ سعودی عرب نے کبھی بزدلی نہیں دکھائی ہے اور عالمی طاقتوں کے سامنے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔۔ 1973 کے اسرائیل اور مصر کی لڑائی میں شاہ فیصل نے امریکہ برطانیہ اور فرانس کے خلاف جو موقف اختیار کیا تھا اسے دنیا جانتی ہے۔۔۔ تمام عالمی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔۔۔ اس وقت امریکی وزیر خارجہ شاہ فیصل کے سامنے دم ہلا رہا تھا۔۔۔۔ جیسے آج ٹرمپ دم ہلا رہا ہے۔۔۔
☀️2001 میں افغانستان کے خلاف امریکہ نے جس طرح ماحول بنایا تھا اس وقت تمام ممالک امریکہ کے سامنے دم ہلا رہے تھے۔۔ ویسے موقعہ پر جبکہ امریکی فوج مملکت کے اندر موجود تھی لیکن سعودی عرب نے اپنے ملک سے حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔۔۔۔۔۔
☀️2003 میں عراق کے خلاف حملہ کرنے کیلئے امریکہ نے سعودی فوجی اڈوں کو مانگا لیکن اس وقت بھی سختی سے انکار کر دیا حالانکہ اس وقت عراق سے سعودی عرب کے تعلقات منقطع تھے ۔۔۔ اور اس موقع پر سعودی کے اس جرات مندانہ قدم پر صدام حسین نے تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔۔ جبکہ اس وقت سارے امریکی فوجی قطر جا چکے تھے اور قطر نے اس وقت اپنا فوجی اڈہ العدید اور ترکی نے اپنا فوجی اڈہ انجرلیک کو کرائے پر دیکر خوب پیسہ کمایا۔۔۔
☀️اور اسی طرح 2011 میں گرچہ اخوانیوں کا اصل مقصد سعودی عرب کی حکومت کو تبدیل کرنا تھا لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔۔۔ وہ اپنے اس نامراد اور مردود مقصد میں صرف ناکام اور رسوا ہی نہیں ہوئے بلکہ اسی موقع پر شاہ عبداللہ عالمی سازشوں سے اپنے ملک کو بچایا اور ساتھ ہی پڑوس ممالک کو بھی۔۔۔ اور اس پر مزید یمن میں 2015 کے اندر اخوانی اور حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کرکے اور 2016 میں اخوانیوں پر پابندی لگا کر 2017 میں اخوانیوں کے قلعة الموت قطر کا بائیکاٹ کر کے انہیں ایسا مرتا ہوا تڑپتا چھوڑ دیا کہ وہ اب تک بلبلا رہے ہیں۔۔ اور سعودی عرب کے خلاف پوری دنیا میں بیٹھ کر سارے خوانی رافضی اور تحریکی پروپیگنڈہ کرنے اور اس کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔۔
☀️ان عقل سے پیدل اخوانیوں کو نہیں معلوم کہ یہ ہم جنس پرستوں کا ملک نہیں ہے۔۔ خیانتوں کا جزیرہ نہیں ہے ۔۔۔ یہ مملکت توحید ہے۔۔ یہاں شرعی احکام نافذ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ یہاں عدل و انصاف ہوتا ہے۔۔۔ امراء اور رعایا سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے۔۔۔ یہاں کی عوام اپنی حکومت سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔۔ جس کا اندازہ دشمنوں کو بھی ہے ۔۔۔۔ اور حالیہ واقعے میں دکھا بھی دیا کہ دشمنوں کو بھی کہنا پڑا کہ دوسرے ملک نہ جانے کتنا پیسہ میڈیا میں اپنے ملک کی تشہیر پر بہا دیتے ہیں لیکن سعودی عرب کی عوام ہی اپنے ملک کی میڈیائی دفاع کیلئے کافی ہے۔۔۔
☀️اس مسئلے میں سعودی عرب کو پھنسانے کی پوری کوشش کی گئی ۔۔۔
برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے پاس فون کیا کہ خاشقجی مسئلے کی شفافیت سے جانچ ہونی چاہئیے تو اس پر سعودی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ بالکل اسی شفافیت سے جانچ چل رہی ہے جیسے تم لوگوں نے ڈائنا کیس میں کیا تھا۔۔۔ یہ سن کر وہ ایسے سٹپٹائے کہ اب تک انکی آواز بند ہے۔۔۔
دوسری طرف روس نے یہ کہہ کر جان چھڑایا کہ اس مسئلے میں سعودی کو پھنسایا جارہا ہے۔۔۔
☀️اخوانیوں کو سب سے زیادہ امید اپنے دادا امریکہ سے تھی۔۔۔ اور انکی توقع کے مطابق شروع میں اس نے سعودی کے خلاف کڑا رخ بھی دکھایا اور جس کا اخوانیوں نے خوب پرچار کیا۔۔ اس کی پیٹھ تھپتھپائی ۔۔۔ حتی کہ الجزیرہ ٹی وی چینل ابلیسی فسادیہ کی زبان استعمال کرنے لگا کہ کیا اب سعودی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔۔ کب کی جائے گی۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔
☀️لیکن جب سعودی عرب نے امریکہ کو بھی جواب دیدیا اور ٹرمپ نے سمجھ لیا کہ سعودی کے خلاف کچھ بھی کرنا اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہے تو دوبارہ اس نے بیان دیا کہ ترکی وہ سارے شواہد دکھائے جن کا وہ دعوی کر رہا ہے۔۔۔۔ اور اپنے وزیر خارجہ کو سعودی عرب چاپلوسی کیلئے بھیج دیا۔۔۔
🎪اور ادھر سعودی عرب کا عملہ ترکی جاکر معاملے کی جانچ کرتا رہا اور جو ملزمین اس کیس میں ملوث تھے سب کے خلاف کیس فائل کیا گیا اور 20/ اکتوبر کو اسکا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ لیکن ابھی اصل میں ان ہاتھوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے جن کی سازش کا یہ افراد شکار ہوئے جن میں ترک کے علاوہ زیادہ تر سعودی باشندے تھے ۔۔۔۔۔ اور وہ بھی اونچے لیول کے۔۔۔ اسی لئے شاہ سلمان نے سخت رخ اپناتے ہوئے ان سب کے خلاف شریعت کے مطابق کارروائی کرنے کیلئے اس کیس کو عدالت کے حوالے کردیا ہے۔۔۔۔
دنیا دیکھتی رہ گئی ۔۔۔ مزید ٹرمپ کو کہنا پڑا کہ مجھے اس کارروائی پر یقین ہے اور معاملہ کی جانچ شفافیت سے ہوئی ہے۔۔۔
☀️سعودی عرب کے اس معاملے کو ایک عام سعودی شہری کی طرح ڈیل کرنے اور اس پر پوری دنیا کی خاموشی نے اخوانیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔۔۔۔ کل وہی اخوانی جو ٹرمپ کی پیٹھ تھپتھپا رہے تھے آج اسے کوس رہے ہیں اور یہ طعنہ دے رہے ہیں کہ کیا امریکہ سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے؟!
☀️بر صغیر میں بیٹھ کر تحریکی بھی اپنا بغض و عناد مختلف پیرائے میں نکال رہے ہیں۔۔۔۔۔ کچھ کے ماتمی اور نسوانی چیخ وپکار کو تو دیکھ کر واقعی رحم آتا ہے۔۔۔۔ خاص طور سے ایسے الفاظ کہ (( مولانا رابع ندوی اور ارشد مدنی کے پیر پر گر بھیک مانگتا ہوں کہ سعودی کے معاملے میں کچھ تو کیا جائے ۔۔۔ ))
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2724165821140971&id=100006427384294
اسی کو کہتے ہیں الصراخ علی قدر الالم ۔۔۔۔
☀️اخوانی قطر میں بیٹھ کر ماتم کر رہے ہیں۔۔۔۔ ہاتھ مل مل کر افسوس کر رہے ہیں کہ کم سے کم بن سلمان کو تو ہٹانا ہی چاہئے تھا۔۔۔۔۔۔
اب تو پورا قطر سیلاب میں دوبا ہوا ہے ۔۔۔۔ گھروں میں بیٹھ کر سب ماتم ہی کر سکتے ہیں۔۔
ان دشمنان مملکہ کو یہ پتہ ہے کہ مستقبل قریب میں یہی بن سلمان ہی دنیا سے اخوانی زہر کا خاتمہ کرنے والا ہے اسی لئے آپ دیکھیں گے کہ اخوانیوں تحریکیوں کا اس وقت سب سے بڑا دشمن بن سلمان ہے۔۔۔۔ اور اس مرتبہ کم سے کم یہی حقیقی ٹارگٹ تھا ۔۔۔ خاشقجی تو ایک بہانہ تھا۔۔۔ کتنے خاسقجیوں کو روز آنہ ترکی ایران سمیت یوریپین اور دیگر دنیا کے ممالک میں لوگوں کے سامنے بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔۔ لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔۔۔۔
☀️سچ ہے بن سلمان نے بیک وقت ساری دنیا کو حیرت کے کنویں میں ڈال دیا ہے۔۔ آج اس کے عزائم نے اخوانیت رافضیت اور صہیونیت سب کی نیندیں اڑا کر رکھ دیا ہے۔۔۔ سارے دشمنان مملکہ مل کر اس کے خلاف جال بچھا رہے ہیں لیکن وہ لسان حال سے کہہ رہا ہے:
✔ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں...
✔جسے غرور ہے آئے کرے شکار مجھے...
☀️ان شاء اللہ محمد بن سلمان اپنے عزائم میں کامیاب ہوں گے دشمنوں کی چالیں ناکام ہوں گی......
ہمارا یہ دینی فریضہ ہے کہ ہم مملکت توحید کے دفاع کے لیے اپنی بازی لگا دیں...
اللہ مملکت توحید اور اسکے حکمرانوں کی حفاظت فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق