الاثنين، 22 أكتوبر 2018

خاشقجی ڈرامہ کے پیچھے دشمنان مملکہ کا اصل ٹارگٹ

🎪خاشقجی ڈرامہ کے پیچھے دشمنان مملکہ کا اصل ٹارگٹ

☀️ترکی قطر اور ایران کے رافضیوں اور اخوانیوں نے مل کر اس وقت جو طوفان بد تمیزی مچا رکھی ہے۔۔۔ جمال خاشقجی کے مسئلے کو لیکر سعودی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش اب لوگوں کو سمجھ میں آنے لگی ہے۔۔۔ 

☀️اسی مہینے اکتوبر کی 23- 24 تاریخ کو ریاض میں بڑے پیمانے پر عالمی اقتصادی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔۔۔ جس میں دنیا بھر سے بڑی بڑی کمپنیاں حصہ لینے آ رہی ہیں۔۔۔ جس کا مقصد نیوم صنعتی شہر میں عالمی کمپنیوں کی طرف سے انوسٹ کرنے کیلئے راغب کرنا ہے۔۔۔ اور بہت ساری کمپنیوں سے معاہدے ہو بھی چکے ہیں۔۔۔۔ 

☀️دشمنان مملکہ کا مقصد مملکہ کو بدنام کرکے کانفرنس سے لوگوں کو دور رکھنا ہے۔۔۔ اور اس وقت ساری اخوانی رافضی اور صیہونی میڈیا یہی پروپیگنڈہ کرنے میں لگی ہوئی ہے کہ فلاں کمپنی نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔۔۔ فلاں ملک حصہ لینے نہیں آئے گا جب تک خاشقجی کا معاملہ واضح نہیں ہوجاتا ۔۔۔۔ 

☀️اسی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر hyperloop کمپنی کے چیئر مین نے معذرت کر لی جس نے ایک ارب امریکی ڈالر انوسٹ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔۔۔ اور کہا کہ جب تک خاشقجی کا معاملہ کلیئر نہیں ہوجاتا معاہدہ پکا نہیں مانا جائے گا۔۔۔ 

☀️سعودی نے فورا اس کمپنی کو پیغام بھیجا کہ یہ ہمارے داخلی معاملے میں دخل اندازی ہے۔۔ اور ہم اس معاہدے کو ہمیشہ کیلئے کینسل کرتے ہیں۔۔۔ 

☀️پھر کیا تھا محض آدھے گھنٹے کے اندر اس کمپنی کے چیئر مین کی طرف سے سعودی فون آنا شروع ہو گیا کہ ہم اس معاہدے کو ختم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔۔ جو بھی ہوا غلط فہمی سے ہوا ہے۔۔۔۔ 
بہر حال معاملہ اب تک کھٹائی میں ہے۔۔۔ 
https://twitter.com/fdeet_alnssr/status/1052324432189038592?s=19

☀️اس بیچارے کو نہیں معلوم تھا کہ سعودی کے داخلی معاملے میں ٹانگ اڑانے پر بڑے بڑے ملکوں کے سفیر کو سعودی نے بھگا دیا ہے پھر اس کی کیا حیثیت ہے ۔۔ چنانچہ:
1980 میں برطانیہ کے سفیر کو بھگایا۔ 
1988 میں امریکا کے سفیر کو بھگایا۔ 
2014 میں قطر کے سفیر کو بھگایا۔ 
2015 میں سویڈن کے سفیر کو بھگایا۔ 
2016 میں ایران کے سفیر کو بھگایا۔
2018 میں کناڈا کے سفیر کو بھگایا۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...