ترکی، ایران، افغانستان اور پاکستان جن کی جیوتشی بابا ڈاکٹر اسرار برابر سراہنا کرتے نظر آتے ہیں اپنی ویڈیوز میں اور یہ پیشن گوئی کرتے ہیں کہ عرب تو گئے ختم ہو گئے، انکی تو اب خانہ کعبہ میں بھی دعائیں قبول نہیں ہو رہی ہیں... یہ عجمی ممالک ابھر رہے ہیں یہی چاروں ممالک عالم اسلام کی قیادت کریں گے.. یہیں سے کالے جھنڈے والے نکلیں گے اور یہیں سے اسلام کو طاقت پہونچے گی، آیت اللہ العظمی کھومینی، کھلیفہ رجب طیب اردگان اور ملا عمر کے جانشین نے آغاز کر دیا ہے (اور پاکستان میں تو دو دو حافظ موجود ہیں مودودی کا جانشین حافظ نعیم اور فوجی سربراہ حافظ منیر...)
جیوتشی بابا کے بیانیہ اور فکر سے قطع نظر حقیقت میں اگر دیکھا جائے تو نفری اور اسلحہ جاتی طاقت کے اعتبار سے مسلم ملکوں میں یہ ہیں بھی آگے؛ کیونکہ پاکستان واحد ایٹمی طاقت والا ملک ہے دوسرے نمبر پر فوجی اعتبار سے ترکی ہے تیسرے نمبر پر ایران ہے افغانستان کے ظالمان تو جہاد میں مشہور ہی ہیں انہوں نے تو روس امریکہ کو ہرا دیا ہے تو چار ہیکٹر زمین پر واقع خسرائیل کی کیا اوقات ہے....
پھر سوال یہ ہے کہ سارا اسراری ٹولہ ان چاروں ملکوں سے اپیل کیوں نہیں کرتا؟!!
جب ان کے پاس نفری طاقت بھی ہے اسلحہ بھی ہے ان کے پاس سو کالڈ نمبر ون کے مگاہدین بھی ہیں تو پھر یہ اپنے فکری بھائی ہماسیوں کی مدد کیوں نہیں کرتے؟!! ہر ملک نے چپی کیوں سادی ہوئی ہے؟!؟ بلکہ ایران اور ترکی کی طرف سے تو معذرت نامہ بھی آچکا ہے... اور باقی دو ملکوں کی طرف سے بھی خاموش انداز میں معذرت ہی ہے....
کم سے کم عربوں نے تو تین لڑائی کی ہے اپنی طاقت اور جان گنوائی ہے اور 1948 سے آج تک یہی ممالک فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی عوام کی ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں؛ ان کے گھر انکے شفا خانے حتی کہ اشیائے خرد و نوش یہ سب وہی عرب ممالک برداشت کر رہے ہیں... فلسطین کے دنیا بھر میں جہاں بھی سفارتی خانے ہیں ان کا خرچہ بھی یہی اٹھا رہے ہیں، فلسطینی اتھارٹی کا جو سالانہ خرچ ہے اسے بھی یہی عرب برداشت کر رہے ہیں، فلسطینی مہاجرین کی امداد بھی یہی کر رہے ہیں، عالمی فارموں پر سیاسی اور سفارتی لڑائی بھی یہی لڑ رہے ہیں... چلیے مذکورہ تمام سطح پر تو ابھی یہ مدد کر رہے ہیں اور تین بار لڑائی کر کے یہ ہار بیٹھے ہیں، یہ اب اس قضیے کو سیاسی پیمانے پر حل کرنا چاہتے ہیں، تو یہ چار عجمی ممالک کم سے کم چوتھی بار اپنے تمام سو کالڈ گاہدین اور سو کالڈ جہادی وتحریکی تنظیموں اور جماعتوں کو لے کر کیوں نہیں حملہ آور ہو جاتے؟!!!!فھل من مجیب؟!
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق