السبت، 29 مارس 2025

امارات اور اخوانی بیچارے!

 امارات اور بیچارے اخوانی! 


ترکی میں جب یہ دیکھا گیا کہ استنبول پر اردگان مخالف امام اوگلو تین انتخابات سے برابر جیت رہا ہے اور پورے ملک میں اپنی مقبولیت بڑھا رہا ہے تو اس کے خلاف سازش کرتے ہوئے اس پر طرح طرح کے الزامات عائد کر کے اس کو جیل میں ڈلوا دیا گیا حتی کہ اس پر دہشت گردی تک کا الزام لگایا گیا تو استنبول پر شہر کے اندر اور اس کے علاوہ پچاسوں شہروں میں اردگانی حکومت کے خلاف پورا سیلاب امڈ پڑا اور پبلک جگہ جگہ دھرنا دینے لگی مگر وہاں کے ڈکٹیٹر حاکم اردگان نے فوج کے ذریعے اس احتجاج کو بے رحمی سے کچل دیا اور ہزاروں لوگوں کو جیل میں ڈلوا دیا...

اسی طرح غزہ کے اندر بھی ایرانی ایجنٹ اخوانی ھماسیوں کے خلاف پورا شہر امڈ بڑا کیونکہ ان کی وجہ سے پورا شہر تباہ و برباد ہو رہا تھا اور یہ تو سرنگوں میں گھسے رہتے ہیں یا پھر ترکی اور قطر میں بیٹھے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا سے بھڑکاؤ بیان دے کر دشمنوں سے حملہ کرواتے ہیں اور اپنے آقاؤں کو خوش کرتے ہیں، عوام مار کھاتی ہے بے گھر ہوتی ہے لاکھوں لوگ مارے گئے اور بے گھر ہوئے پورا شہر تباہ ہو گیا پورا اسٹرکچر برباد ہو گیا نہ کوئی سکول ہے نہ کوئی شفا خانہ نہ کوئی گھر پبلک کھلے آسمان میں رہنے پر مجبور ہے..

اس وقت اخوانی اسی وجہ سے ہر جگہ دھتکارے جا رہے ہیں یہ صرف سوشل میڈیا میں دکھائی دیتے ہیں زمینی طور پر انہیں کہیں بھی جگہ نہیں ملتی ہے ترکی اور قطر کے سوا...


ان ساری باتوں کو چھپانے کے لیے اور ان پر پردہ ڈالنے کے لیے ان دلال اخوانیوں نے امارات کے خلاف محاذ کھول دیا ہے وہ ساری جھوٹی کہانیاں اور پروپیگنڈے جو 10 سال سے چل رہے تھے انہی کو دوبارہ یہ پھیلا رہے ہیں کہ امارات کا احتجاجوں کے پیچھے ہاتھ ہے امارات ایسا کر رہا ہے ویسا کر رہا ہے...

دراصل امارات اخوانیوں کے خلاف بہت سخت ہے امارات میں سب سے بڑا گناہ اخوانی جماعت میں شامل ہونا ہے چونکہ انہیں وہاں پر کسی طرح کی کوئی آزادی نہیں ہے یہ لوگ وہاں بول بھی نہیں سکتے کہ یہ اخوانی ہیں، یہ وہاں صوفی بول کر یا سلفی بول کر رہتے ہیں، اسی لیے یہ سب سے زیادہ پروپیگنڈا اور سب سے زیادہ جھوٹ الزام امارات کے خلاف بکتے ہیں اور اسے بدنام کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے...


https://www.facebook.com/share/p/15 cEySYvcL/

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

امارات اور اخوانی بیچارے!

 امارات اور بیچارے اخوانی!  ترکی میں جب یہ دیکھا گیا کہ استنبول پر اردگان مخالف امام اوگلو تین انتخابات سے برابر جیت رہا ہے اور پورے ملک میں...