الأربعاء، 3 يونيو 2020

نفاذ شریعت کا دھوکہ اور اخوانی تحریکی ٹولہ!

🖼نفاذ شریعت کا دھوکہ اور اخوانی تحریکی ٹولہ!

🔮2011 میں جب اخوانی نفاذ شریعت کا نعتہ لگا کر صلیبی ناٹو کے ساتھ ملکر حسنی مبارک کی حکومت گرا رہے تھے اس وقت ملیشیا کے مہاتیر محمد نے جاکر اخوانیوں کو نصیحت کی تھی کہ زیادہ جوش میں آنے کی ضرورت نہیں ہے،  نفاذ شریعت کی میں مخالفت کرتا ہوں، جمہوریت ہی میں بھلائی ہے: 
https://www.almasryalyoum.com/news/details/141086

🔮دوسری طرف حسنی مبارک کی حکومت گرنے کے بعد ماسٹر مائنڈ اردگان نے جاکر نصیحت کی کہ مصر میں سیکولر ترکی کی طرح حکومت کرنا بہتر ہوگا۔۔۔ 

🔮ادھر مرسی ٹی وی پر آکر کھلے لفظوں میں کہہ دیا کہ نفاذ شریعت ممکن نہیں مصری پارلیمنٹ ہی ہر قانون وضع کرے گا۔۔ 
قرضاوی نے قطر سے کہا کہ آزادی یعنی جمہوریت نفاذ شریعت سے افضل ہے۔۔ 
🔮ٹیونس سے راشد غنوشی نے کہا کہ حکومت کا کام صرف رعایا کو سہولیات فراہم کرنا ہے، کون کیسا دین اپناتا ہے اس سے حکومت کو کچھ لینا دینا نہیں۔  

🔮یہ ہیں اخوانیوں کی خیانتیں، اور دین کے نام پر دھوکے، یہی وجہ ہے کہ مہاتیر محمد کی بیٹی ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے لڑتی ہے ، کافر سے شادی رچاتی ہے پھر بھی مہاتیر کو کوئی پریشانی نہیں۔ دو ہم جنس پرست لڑکیوں کو جیل کی سزا ہوتی ہے تو مہاتیر کہتا ہے کہ اس سے اسلام کی بدنامی ہوتی ہے۔ 
اخوانیوں کے موجودہ سربراہ احمد ریسونی کی بھتیجی ہم جنس کی وکالت کرتی ہے، اور شادی سے پہلے دوستی کرکے ماں بن جاتی ہے پھر بھی ریسونی اسے آزادی کا نام دیتا ہے۔ 
ٹیونس کا اخوانی راشد غنوشی سرعام ہم جنس پرستی کیلئے قانون بنانے کی وکالت کرتا ہے۔۔ 

🛡نوٹ: اخوانیوں کے نزدیک ملیشیا میں ایک اخوانیہ کافر سے شادی کرتی ہے اس پر کوئی واویلا نہیں، اخوانی ٹیونس کے قانون کے مطابق ایک مسلم عورت کافر سے شادی کر سکتی ہے۔۔ 
ترکی کے دستور کے مطابق ایک مرد داشتہ قانونی طور پر رکھ سکتا ہے مگر دوسری شادی کرنا جرم ہے۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...