🕋سعودی عرب داعشی نہیں سچے اسلام کا نمائندہ ہے!!!!
🌋کچھ دشمنان سعودیہ کہتے پھرتے ہیں کہ داعش کو سعودی نے جنم دیا ہے جبکہ سعودی نے سب سے پہلے داعش کو دہشت گرد جماعت قرار دیا،، اور داعش نے مشرق وسطی میں عراق کے بعد سب سے زیادہ یمن اور سعودی میں دھماکے کئے،،، اور ہمیشہ سعودی کو دھمکی دی ہے،، کچھ تفصیل یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں: ((هجمات تنظيم الدولة الإسلامية في السعودية))
سعودی نے ہر اس شخص کو گرفتار کیا جس کا تعلق داعش تنظیم سے تھا،، اس کی ایک مثال اس پوسٹ پر دیکھ سکتے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=115775709632297&id=100035996056314
🌋اسی طرح سعودی نے ہمیشہ صحیح اسلام کا چہرہ پوری دنیا میں پیش کیا۔۔۔
یہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ہیں جنہوں نے یورپ کے اندر ایک کانفرنس میں جب کسی نے یہ کہا کہ داعش اسلام کی نمائندگی کرتا ہے یعنی اسلام خونخوار چہرہ ہے تو الجبیر نے اسے ایسا جواب دیا کہ پھر ایسا سوال کبھی نہیں اٹھایا گیا، سنیں انگریزی زبان میں الجبیر نے فوری طور پر کیا جواب دیا:
((ہر مذہب کے اندر کچھ منحرف اور نفسیاتی مریض پائے جاتے ہیں جو دین کے نام پر ہڑبونگ مچاتے ہیں، یہی حال داعش کا ہے،، آپ اگر اسے اسلام کا نمائندہ مانتے ہیں، تو مسیحیت کا دعویدار kkk دہشت گرد تنظیم بھی عیسائیت کا نمائندہ مانا جائے گا، کیونکہ صلیب کے نام پر اور دین مسیحیت کے نام پر یہ بھی دہشت گردی کرتے ہیں، کیا آپ ایسا نہیں مانتے؟! اور وہ اپنے اس اجرامی عمل سے سمجھتے ہیں کہ وہ دین مسیحیت کا کام کر رہے ہیں۔۔ جبکہ افریقہ میں وہ افرقی نسل کے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں انہیں مختلف عذاب سے دوچار کر رہے ہیں ۔۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ عیسائی تنظیم ہے؟
🌋اس کے علاوہ بھی کئی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو ایسے ہی غیر انسانی حرکتوں کا ارتکاب کرتی ہیں، جیسے کچھ دہشت گرد تنظیمیں یہودیت کے نام پر دہشت گردی انجام دیتی ہیں، اسی طرح کچھ دہشت گرد تنظیمیں ہندوازم کے نام پر دہشت گردی انجام دیتی ہیں، جبکہ اس دہشت گردی کا تعلق نہ ہندو دھرم سے ہوتا ہے نہ ہی یہودیت سے ہوتا ہے۔
لہذا اگر کوئی کہے کہ داعش اسلامی تنظیم ہے تو یہ عقل کے خلاف ہے۔
🌋اسلام کی نمائندگی قرآن کرتا ہے،، لکم دینکم ولی دین۔ یعنی آپ اپنے عقیدے پر عمل کریں آزادی سے ہم اپنے عقیدے پر عمل کریں گے۔۔ یہ آزادی اور تسامح کی سب سے بڑی دلیل ہے۔۔
اسلامی عقیدہ کہتا ہے کہ کسی ایک انسان کو مارنا پوری انسانیت کو مارنے جیسا ہے۔ کیا آپ اس سے زیادہ انسانیت پر شفقت اور مہربانی کرنے والا کوئی دین پاسکتے ہیں۔۔ ؟!
🌋کیا جو بات داعش کرتی ہے اور اسلامی کتابوں کا حوالہ دیتی ہے وہی چیز تورات اور بائبل میں نہیں لکھا ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت ہے۔۔ ؟!
تو کیا اگر کوئی یہی حرکت آج کرتا ہے تو آپ اسے یہودی یا عیسائی کہو گے؟
🌋جو لوگ یہاں اسلام کو داعش جیسی دہشت گرد تنظیم سے جانتے ہیں میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسلامی تہذیب نے اگر یونانی اور یورپی تہذیب وتمدن اور تاریخ کی حفاظت نہ کی ہوتی تو آج یہ تہذیب و ثقافت تمہارے پاس نہ ہوتی ۔۔ اور یہ بھی سن لو کہ عربی اور اسلامی تہذیب وتاریخ ہی نے یورپ کو چین سے جوڑا ہے۔۔ جو آج عالمگیر بننے کا سبب ہوئی ہے،، یعنی دونوں کے درمیان اسلامی تہذیب نے واسطے کا کام کیا ہے۔
🌋کیا وہ اسلام جس نے ارسطو اور سقراط کی تعلیمات کو زندہ کرکے آپ تک پہونچایا ہے وہ اسلام داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کا نمائندہ بنے گا،،؟ یقینا نہیں۔۔ شکریہ!!!!
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق