السبت، 16 نوفمبر 2019

ارمن_ہولوکاسٹ_اور_اردگانی_ترکی_کی_مصیبت

🌍#ارمن_ہولوکاسٹ_اور_اردگانی_ترکی_کی_مصیبت

اس سے پہلے 23/ ممالک ارمن نسل کشی کو تسلیم کرچکے ہیں، کل امریکہ نے بھی اسکے خلاف بل پاس کیا ہے،، جسکی تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2463594840420455&id=100003098884948

☀️یہ ارمن کا معاملہ کیا ہے جسے بار بار یورپ اور امریکہ میں ترکی خلاف اٹھایا جاتا ہے۔۔؟!  اور اس بار تو اردگان کو کافی تکلیف ہوئی ہے۔۔ 
https://gulf365.co/world-news/2312480/قضية-الأرمن-تثار-مجدداً-في-أمريكا-وإيطاليا-وتركيا-تردُّ-بغضب.html

☀️پہلے اس کی تفصیل دیکھیں: 
عبد الحمید ثانی کے دور سے لیکر پہلی جنگ عظیم تک(دس پندرہ سالوں کے درمیان) ترکی حکومت کی طرف سے ارمن قوم کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق دس سے پندرہ لاکھ عیسائی ارمن قوم کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ہٹلر کے ہاتھوں یہودیوں کی نسل کشی کے بعد اسے دنیا کی سب سے بڑی نسل کشی (Arminian Genocide/Holocaust)مانی جاتی ہے۔یونان اور آرمینیا کے ساتھ تقریبا بیس یورپی ممالک نے مل کر ترکی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں متعدد بار ریزولیوشن پاس کروا چکے ہیں جس میں ترکی حکومت پر دباو ڈالا گیا ہے کہ وہ اسے ارمن قوم کے خلاف نسل کشی کے اعتراف کے ساتھ انہیں ہرجانہ ادا کرنے پر راضی ہوجائے۔ لیکن ترکی حکومت نے اسکا ہر بار سختی سے انکار کیا ہے۔ نیز اسرائیلی حکومت سے مل کریہودی لابی کے ذریعے اس کے خلاف یورپ وامریکہ کے اندر زبردست مہم چلا رکھی ہے تاکہ ترکی کے خلاف ارمن قوم اسے استعمال نہ کرسکیں جس طرح اسرائیل نے جرمنی کے خلاف یہودی ہولوکاسٹ کا جرم اعتراف کروا کر اس سے بھاری قیمت وصول کر لی ہے اور ساتھ ہی عالمی پیمانے پر جرمنی حکومت کی رسوائی بھی ہوئی ہے۔ ترکی کی یہ ایک بہت بڑی مجبوری ہے کہ اسرائیلی یہودیوں کے ذریعے ہی یہ اس عظیم گناہ سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے۔ صرف اسی ایک ایشو کو لیکر اگر یہودی لابی چاہ لے تو ترکی حکومت کا تیا پانچا کردے۔ 

☀️اس سال پھر اسی ارمن ہولوکاسٹ 1915- 1916 پر اٹلی کے پارلیمنٹ میں اس کے خلاف بل پاس ہوا ہے۔ کمال یہ ہے کہ اس بل کے خلاف ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا۔ اس اجتماعی قتل عام میں ایک اندازے کے مطابق ترکوں کے ہاتھ 15/ لاکھ ارمنوں کی نسل کشی ہوئی تھی۔ لیکن ترکوں نے ہمیشہ سے اس کا انکار کیا ہے۔۔ 
https://www.zamanarabic.com/2019/04/11/البرلمان-الإيطالي-يعترف-بـإبادة-الأر/

☀️اس بار فرانس نے بھی اس مسئلے کو لیکر ترکی کو گھیرنے کی کوشش کی اور دونوں ملکوں میں خوب تو تو میں میں ہوئی۔۔۔ 
https://www.alarabiya.net/ar/arab-and-world/2019/04/13/نائبة-فرنسية-لوزير-خارجية-تركيا-متغطرس-وقليل-الأدب.html

☀️ان حقائق کا سامنا کرنے سے اردگان کے پاؤں پھول گئے سانسیں باہر آنے لگیں۔۔ دیکھیں کیا بکنے لگا، فرانسیسی صدر ماکرون کو کہا سیاست میں تم مبتدی ہو تاریخ کسی بچے سے پڑھ لو: 
https://www.skynewsarabia.com/amp/world/1227735-أردوغان-يصعد-ضد-ماكرون-بسبب-إبادة-الأرمن

💥ترکی کا ارمن ہولوکاسٹ: ایک اسرائیلی حربہ💥
میں نے یہ بات پہلے کہہ دی ہے کہ اردگان اسرائیل سے کسی طرح کا کوئی تعلق ختم نہیں  کر سکتا۔  
ترکی کی ایک بہت بڑی مجبوری جس کا استحصال اسرائیل بری طرح کرتا ہے اور جس کے دباؤ میں آ کر ترکی ہمیشہ بیک فٹ پر رہتا ہے وہ ارمن ہولوکاسٹ ہے۔ ترکی کے اس کمزور رگ پر اسرائیل نے ہاتھ رکھا ھے؛ چنانچہ داخلی امور کے سیکورٹی ذمہ دار گیلاد ایردان نے کہا:
Israel must recognize the Armenian holocaust and take five steps in international action against Erdogan and Turkey,” Erdan has said.
  اسرائیل ارمن ہولوکاسٹ کو ضرور تسلیم کرے گا اور اردگان وترکی کے خلاف عالمی پیمانے پر پانچ اقدامات کرے گا۔ تفصیل کیلئے دیکھیں یہ اسرائیلی ویب سائٹ:
https://www.scribd.com/article/379570814/Israel-Fm-We-Will-Not-Cut-Our-Diplomatic-Ties-With-Turkey

💥اور یہی وجہ ہے کہ لاکھ ڈینگنے کے باوجود بھی ترکی معمول کے حساب سے ایک ملین بیرل تیل برابر اسرائیل بھیجتا رہا ہے۔ تفصیل یہاں دیکھیں؛ 
http://www.zamanarabic.com/…/أردوغان-يرسل-مليون-برميل-نفط-…/

☀️اس جرم کا اعتراف ترکی کبھی نہیں کرسکتا کیونکہ: 
✔جرمنی کی طرح اسے بھی ہمیشہ کیلئے پورے یورپ میں ذلیل ہونا پڑے گا۔
✔ارمن قوم کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ترکی جس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 
✔یورپین یونین جس کی آس اردگانی ترکی لگائے ہے اس میں داخلہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا۔ 
✔ناٹو سے بھی نکالا جا سکتا ہے جس سے ترکی چمٹا ہوا ہے۔۔ 
✔ترک فوج پر ہمیشہ کیلئے بدنما داغ لگ جائے گا۔ 
✔اور سب سے بڑی بات ترکی نے جن کردوں اور خاص کر عربوں کے خلاف قتل عام اور تباہی مچائی ہے وہ بھی اسی طرح کا مطالبہ شروع کر دیں گے۔ 

☀️نوٹ: اگر اس طرح کے بل یورپ امریکہ کے ایوانوں میں سعودی عرب کے خلاف پاس ہوتے تو کیا کالی اردو میڈیا میں اسی طرح نہیں چھپتے جیسے ترکی کے خلاف پاس ہونے والے اتنے بھیانک بل کی خبریں  نہیں چھپتیں۔۔ یا اگر کسی کو اس واقعے پر کسی اردو میڈیا میں چھپی تفصیل معلوم ہو تو برائے مہربانی شیئر کریں۔۔ آخر اتنی اہم معلومات کو کالی اردو میڈیا کیوں چھپاتی ہے؟!
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2118697274910215&id=100003098884948

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...