🌋درباری ملا کسے کہتے ہیں؟!
🛑اخوانی تحریکی سعودی کے سلفی علما کو درباری ملا کہتے نہیں تھکتے ہیں، جب کہ وہاں کے حکمران خود علماء سے ملاقات کرنے ان کے گھروں پر جاتے ہیں۔۔
🛑لیکن یہاں دیکھیں ان کے پیر ومرشد قرضاوی کی سادگی:
✔((قرضاوی قطری بادشاہ شیخ خلیفہ بن حمد کے دربار میں پہونچتے ہیں تو بادشاہ پوچھتا ہے کہ کیا قطر میں آپ کے پاس کوئی گھر ہے۔۔ ؟ میں نے کہا: اللہ آپ کی عمر دراز کرے، میں قطر کے حساب پر رہتا ہوں۔ بادشاہ نے کہا: یعنی کرائے پر؟ کہا: جی ہاں۔ بادشاہ نے کہا: کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ کا ایک گھر ہو؟ کہا: کون نہیں چاہے گا؟ پوچھا: پھر کیا چیز مانع ہے؟ قرضاوی نے ہنس کر کہا: مصر میں ایک مقولہ ہے: العین بصیرہ والید قصیرہ، یعنی چاہت تو ہے مگر چادر چھوٹی ہے۔۔ بادشاہ نے کہا: ٹھیک ہے میں زمین اور قرض دونوں کا انتظام کرتا ہوں تاکہ آپ کا گھر تیار ہوجائے۔۔۔۔۔ اس طرح جلد ہی ایک گھر تیار ہوگیا۔۔۔۔۔ اور یہ شاہی عطیہ میرے لئے قطری نیشنلٹی کی ضمانت بھی بنی۔۔))
📛نوٹ: اب آپ خود فیصلہ کریں درباری ملا کسے کہتے ہیں؟
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق