الخميس، 14 نوفمبر 2019

سعودی عرب اور سوڈان، ایک دیرینہ تعلقات

🌋سعودی عرب اور سوڈان، ایک دیرینہ تعلقات

🛑سال رواں میں سوڈان کے اندر ترکی اور قطر حمایت یافتہ اخوانیوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے عمر بشیر کی حکومت گرادی،  لیکن ان کی خواہشات کے برخلاف دوبارہ پھر فوج نے کمان سنبھال لی، کئی مہینوں سے معاشی طور پر بحران کے شکار سوڈان کی مدد سعودی حکومت نے کی پٹرول کے ذریعے،  مالی قرض کے ذریعے حتی کہ غذائی اور طبی امداد بھی پہونچائی۔۔ نئی حکومت نے اخوانیوں کے سپورٹر ترکی اور قطر سے کنارہ کشی اختیار کر لی،،،،،

🛑اب اخوانیوں نے یہاں بھی سعودی کو بدنام کرنا شروع کیا کہ مصر کی طرح سوڈان کو بھی ہائی جیک کرلیا ہے، ان نفس پرستوں کو یہ نہیں معلوم کہ سعودی عرب کے پڑوسی ملک سوڈان پر کیا کیا احسانات ہیں، یہی سعودی ہے جس نے امریکی پابندی کے وقت ہر طرح سے مدد کی تھی بلکہ ملک فہد کی ثالثی پر پابندی بھی ختم ہوئی تھی۔ عمر بشیر کی حکومت میں سعودی نے پورا پورا تعاون کیا، لیکن تجارتی تعلقات اس نے ترکی اور قطر سے بڑھائے، موجودہ بحران میں ہر طرح سے مدد کی۔ 

📸📸بطور خاص دیکھیں یہ ویڈیو جو سوڈان کے سابق صدر عبد الرحمن سوار الذھب کی ہے، جو اپنے دور حکومت میں سوڈان کے بحران کی خستہ حالی کو بیان کر رہے ہیں، کہ کیسے ملک کی حالت بد سے بدتر ہوچکی تھی، عالمی بینک سے قرضے کی ادائیگی کیلئے الٹی میٹم آچکا تھا، ملک سے تیل ختم ہوچکا تھا، صرف ایک ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا تھا، اشیاء خوردنی کی قلت اس قدر تھی کہ ہم روٹیاں تقسیم کر کے کھا رہے تھے، وزیر زراعت نے کہہ دیا کہ آگے تین سال خشک سالی رہے گی۔۔ 
اس تنگی کی حالت میں ملک فہد نے ہمیں یاد کیا، انکا سفیر ہمارے پاس آیا اور حال چال معلوم کرنے کے بعد سب سے پہلے اس نے شاہ فہد کی نیک تمنائیں اور دعائیں پہونچائیں، پھر کہا کہ آپ اپنے مطالبات اور ملکی ضروریات معلوم کرکے ایک وفد کی شکل میں سعودی بھیجیں، چنانچہ ہم نے تمام وزارتوں پر مشتمل ایک وفد مملکت سعودی عرب بھیج دیا، وہ وفد رات کے وقت پہونچا، جس وقت شاہ فہد کسی سے نہیں ملتے تھے، لیکن جیسے ہی وفد کے پہونچنے کی خبر ملی فورا اس سے ملاقات کی اور ملک کے حالات سے آگاہی حاصل کرکے فوری طور پر 60/ ملین امریکی ڈالر کی امداد بھیج دی، اور حکم دیا کہ سوڈان کو جتنا پٹرول کی ضرورت ہے اسے فوری طور پر پہونچا دیا جائے، میں نے دیکھا دوسرے ہی دن سوڈانی بندرگاہ بورسعید پر تیل لیکر جہاز لنگر انداز ہوگیا، اور دوسرے ہی دن ہمارے بینک میں پیسہ بھی منتقل ہوگیا، اس طرح کافی حد تک سوڈان کے مشاکل اور بحران ختم ہوگئے۔۔ 

🎴یہی سوار الذھب ہیں جب انہیں تکلیف ہوئی تو ملک سلمان نے خصوصی طیارہ بھیج کر انہیں علاج کیلئے ریاض بلایا اور وفات ہوجانے پر انکی وصیت کے مطابق انہیں مدینہ کے معروف قبرستان بقیع میں دفن کروایا۔۔ 

✔آج کی خبر ہے کہ ملک سلمان نے ایک ہزار سوڈانیوں کو شاہی خرچ پر حج کیلئے دعوت دی ہے۔۔ 
📛نوٹ: گذشتہ سال انکی وفات پر ایک تحریکی نے انہیں اخوانی ثابت کرنے کی کوشش کی تھی تو میں نے اسی وقت ان پر ایک مضمون لکھا تھا، ایک نظر ڈالیں اس پوسٹ پر:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1882110445235567&id=100003098884948

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...