🕋اسلام سے نفرت کرنے والے اسلام کے دامن میں !!
🌋یورپی ملک ہالینڈ بھی ان استعماری ممالک میں شامل ہے جنہوں نے پچھلی صدیوں میں مسلم دیشوں پر قبضہ کیا تھا اور ساری دولت سمیٹ کر یورپ لے گئے تھے۔۔
🌋استعماری ملکوں کی مادی طاقتوں کے علاوہ انکے ساتھ ایک فکری طاقت بھی تھی جسے استشراق کے نام سے جانا جاتا ہے، یعنی اپنے ساتھ وہ مسیحی علماء بھی رکھتے تھے جو مشرقی علوم بالخصوص اسلامی ممالک کی تہذیب و ثقافت اور دینی علوم کو سیکھتے پھر اس میں کیڑے نکالتے اور اسلام کے خلاف کتابیں اور کہانیاں گڑھ گڑھ کر لکھتے پھر اسے یورپ میں پھیلاتے۔۔ ان علماء کو مستشرقین کہا جاتا ہے۔۔
🌋انہیں کی کتابوں اور ناولوں کو پڑھ پڑھ کر جو نسل بعد میں پیدا ہوئی وہ اسلام اور مسلمانوں سے سخت نفرت کرنے لگی۔۔ انہیں میں سے ہائیلنڈ کے اندر ایک پارٹی پی وی وی کے کچھ نوجوان ہیں، جن میں مشہور جیرٹ ولڈرز Geert wilders، جورام Joram van klaveren اور وان ڈرون Arnoud van doorn ہیں۔۔
🌋ان لوگوں نے مختلف پیمانے پر اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی، بلکہ یہ پارٹی اسلام مخالفت پر بنی ہی تھی۔ اور اسکا بانی لیڈر جیرٹ ولڈرز کوئی موقع نہیں گنواتا تھا اسلام کو بدنام کرنے کیلئے۔
🌋نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کارٹون بناکر بھی اسلام کو بدنام کیا،، اس پر جگہ جگہ مظاہرے ہوئے اور سعودی عرب نے ہائیلنڈ پر احتجاجا تجارتی پابندی لگادی، اور سفارتی تعلقات محدود کردیا۔۔
پھر جب حکومت کی طرف سے یقین دہانی دی گئی تو پابندی ہٹائی گئی۔
https://www.aljazeera.net/news/international/2014/5/18/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%D9%8A%D8%A9-%D8%AA%D8%AA%D8%AC%D9%87-%D9%84%D9%81%D8%B1%D8%B6-%D8%B9%D9%82%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D8%B9%D9%84%D9%89-%D9%87%D9%88%D9%84%D9%86%D8%AF%D8%A7
🌋اور اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ اسی پارٹی کے بانی لیڈروں میں سے وان ڈرون نے 2013 میں ولڈرز کے ساتھ اختلاف کے نتیجے میں اسلام قبول کر لیا،، اور اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر کلمہ شہادت لکھ دیا،،
https://www.aljazeera.net/news/international/2013/3/4/%D8%AF%D9%88%D8%B1%D9%86-%D9%8A%D8%AA%D8%AD%D8%AF%D9%89-%D9%81%D9%8A%D9%84%D8%AF%D8%B1%D8%B2-%D9%88%D9%8A%D8%A4%D9%83%D8%AF-%D8%A5%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D9%87
🌋پھر اسی پارٹی سے ایک دوسرا معروف لیڈر جورام بھی اسی سال 2019 میں فروری مہینے کے اندر مشرف باسلام ہوگیا۔۔۔ اسلام کے تعلق سے ایک کتاب لکھنے کے نتیجے میں۔۔ ویڈیو میں پوری تفصیل سن سکتے ہیں۔۔
https://www.google.com/amp/s/www.independent.co.uk/news/world/europe/joram-van-klaveren-islam-muslim-converts-religion-netherlands-geert-wilders-a8765476.html%3famp
✔دعا کریں اس پارٹی کا بانی گنوار ولڈرز کو بھی یہہ توفیق مل جائے اور سس طرح پوری ہی مسلم پارٹی بن جائے،، جو اب تک اسلام مخالفت کی نمائندگی کر رہی تھی اسلام کی نمائندگی کرنے لگے۔۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق