السبت، 27 أبريل 2019

صرف خاشقجی ہی مظلوم کیوں ؟! 《5》

🎪صرف خاشقجی ہی مظلوم کیوں ؟! 《5》

☀️سوڈانی کھلاڑی كمال اجسام السوداني محمد عبد اللطيف جو جیقی سے مشہور تھا اس کی موت پر افریقی ثقافتی تنظیم اور افریقی حقوق انسانی تنظیم نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔۔ 

☀️اسی سال جولائی کے مہینے میں قطر کے اندر بھری مجلس میں نامعلوم افراد نے اس بہادر کھلاڑی کو گولی مار دی۔۔ اس کھلاڑی کو اس کی بہادری پر کئی عالمی ایوارڈ مل چکے تھے۔ 

☀️یہ شخص کئی سالوں سے قطری سیکورٹی فورسز میں کام بھی کرتا تھا۔۔ اس کی بہادری کو دیکھ کر قطری حکومت اسے زبردستی قطری ویزا دینا چاہتی تھی لیکن اس نے انکار کردیا جس کا نتیجہ اسے بھگتنا پڑا۔۔ 

☀️سوڈان سے اس کے اہل خانہ نے جب قطری حکومت سے وضاحت طلب کی تو انہیں سڑک حادثے کی موت کی خبر دی گئی۔۔ چنانچہ اس کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ قطری حکومت اپنے جرم کو چھپانا چاہتی ہے۔ افریقہ کی حقوق انسانی کی تنظیم نے قطری حکومت سے مطالبہ کیا یے کہ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہونچایا جائے۔۔ ورنہ عالمی تنظیموں تک اسے پہونچایا جائے گا۔۔ 
https://www.google.co.in/amp/s/www.skynewsarabia.com/amp/middle-east/1163080-تطورات-متلاحقة-بقضية-مقتل-البطل-السوداني-قطر

☀️اس خبر کو آپ نہ تو الجزیرہ ٹی وی چینل پر دیکھو گے نہ ہی اس کے ویب سائٹ پر اور نہ کسی دوسرے اخوانی صہیونی منافق میڈیا پر اس کے بارے میں واویلا مچاتے ہوئے دیکھو گے حالانکہ بھری مجلس میں کھیل کا مشاہدہ کرنے کے دوران اس کا قتل ہوا ہے۔۔۔ پھر بھی مجرم کا پتہ دینے سے قطری حکومت بھاگ رہی ہے۔۔۔ 

👈اسے کہتے ہیں اخوانی اور تحریکی منافقت۔۔۔ اگر اس طرح کا قتل سعودی عرب کے اندر ہوا ہوتا تو کیا اخوانی میڈیا خاموش بیٹھی رہتی؟!

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...