الاثنين، 22 أكتوبر 2018

🕵️‍♀️جمال خاشقجی کی پر اسرار گمشدگی اور اخوانیوں کا پروپیگنڈہ

🕵️‍♀️جمال خاشقجی کی پر اسرار گمشدگی اور اخوانیوں کا پروپیگنڈہ

☀️جمال خاشقجی ایک سعودی صحافی ہے۔ پکا اخوانی تھا۔ مملکت سعودی عرب کو مسلسل نقد واعتراض کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔۔ لیکن آخر میں وہ معتدل مزاج ہوگیا بلکہ ترکی کے اپنے آخری سفر پر اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر ٹرمپ کے خلاف پورا پورا مملکت سعودی عرب کا دفاع کیا ہے۔اور ترکی میں واقع سعودی سفارت خانے میں بھی گیا تھا اور وہاں سعودی اہل کاروں سے گفتگو بھی کی۔ لیکن سفارت خانے سے نکلنے کے بعد اس کا پتہ نہیں چلا۔۔ 
سعودی سفارت خانے کا کیمرہ بتا رہا ہے کہ وہ بحفاظت وہاں سے نکلا ہے۔۔۔ سعودی حکومت نے اس کے بحفاظت نکلنے کی بات کہی ہے اور ترکی حکومت کی طرف سے بھی اس کی تائید کی گئی ہے۔۔۔ 

🌋سیاسی تجزیہ کار علی المالکی نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ جمال خاشقجی کو قطری اور ترکی خفیہ ایجنسیوں نے مل کر قتل کیا ہوگا اگر خبر صحیح ہوگی۔ کیونکہ اس نے تخریبی جماعت اخوانیت سے توبہ کر لیا تھا اور وطن واپسی پر سعودی مصر امارات اور بحرینی حکومت کے خلاف ترکی قطر اور اخوانیوں کی سازشوں کو ضرور بے نقاب کرتا۔۔۔
https://twitter.com/AASAAKSA/status/1048678002865922048?s=19

🌋اس پر ایک تبصرہ نگار نے اس کی تائید میں لکھا ہے کہ جمال خاشقجی نے اپنے قریبی رشتہ داروں سے یہ بتا چکا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے وطن واپس آکر معمول کی زندگی گزارے گا۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ اسے اخوانی قطری خفیہ ایجنسی نے بالکل اسی طرح  راستے سے ہٹایا ہوگا جیسے لیبیا کے اندر ارکان جیش التحریر کے چئرمین جنرل عبد الفتاح یونس کو ٹھکانے اس وقت لگا دیا جب اسے احساس ہوا کہ یہ باغی فوج کا ساتھ چھوڑ کر لیبیائی حکومت سے ملنے والا ہے۔۔ 
{{معلوم ہونا چاہئیے کہ یہ فوجی ٹکڑی باغی اخوانیوں پر مشتمل ہے جو لیبیائی حکومت کے خلاف آج بھی لڑ رہی ہے جس کا پورا مالی وعسکری سپورٹ قطر کر رہاہے}}
‏‎
🌋بالکل اسی طرح یمن میں علی عبد اللہ صالح کو اخوانیوں نے حوثیوں کی مدد سے اس وقت ٹھکانے لگا دیا جب اس نے پکا ارادہ کر لیا تھا بلکہ اس کا اظہار بھی کر چکا تھا کہ جلد ہی سعودی اتحاد سے ملنے والا ہے۔۔ 

🌋اسی طرح اخوانیوں نے پہلے قذافی کو ملا کر مملکہ کے خلاف خوب سازشوں کا جال بنا حتی کہ ملک عبد اللہ کو قتل کرنے کا پلان بھی بنایا لیکن قذافی اس پر راضی نہ ہوا۔ یہیں سے اس کا اخوانیوں سے اختلاف شروع ہوگیا۔ اور اب اسے ان کی خیانتوں اور امت مسلمہ کے ساتھ غداریوں کا احساس اور دشمنان اسلام سے ان کے روابط کا یقین ہوگیا تو اس نے ان منافقین امت سے اپنا پلو جھاڑ لیا اور دھیرے دھیرے مملکہ سے قربت بڑھانے لگا۔۔  
اخوانیوں کو بھی احساس ہوگیا کہ یہ قذافی ہماری تمام سازشوں کا پردہ فاش کر دے گا اور سارے ریکارڈز سعودی کے حوالے کر دے گا۔ اور قذافی اگر کچھ دنوں کا مزید موقع پاتا تو کر بھی سکتا تھا لیکن اخوانیوں نے صلیبی صہیونیوں سے مل کر اس سے پہلے ہی اس کے خلاف بغاوت رچ کر اس کے محل ہی میں کتے کی طرح اس کا کام تمام کر دیا۔۔ 
دیکھیں اس ویڈیو کو خاص کر 9:45 کے بعد: 
https://youtu.be/wT3AkHKfTyY

🌋خاشقجی اس سے پہلے القدس میں امریکی سفارتخانے کے بنانے کے تعلق سے اردگان پر بھی نقد کر چکا ہے۔۔ 

🌋ایک اخوانی نے خاشقجی کے ٹیوٹر اکاونٹ پر سوال کیا کہ کیا وجہ ہے وطن کے تعلق سے اس وقت بڑے نرم دکھ رہے ہو؟ خاشقجی کا جواب تھا کہ کیوں نہ ہو آخر اپنا ہی تو وطن ہے۔۔۔ 

جرائم کے تفتیش کار مشہور وکیل طارق عبد الباری نے اس خبر پر سات سوال اٹھائے ہیں: 
1- جس طرح اخوانیوں اور قطری میڈیا کی بوکھلاہٹ اور امیر بن سلمان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ جاری ہے اس سے بالکل صاف لگ رہا ہے کہ اخوانیوں نے ہی اسے قتل کر کے اس کی لاش کو چھپا دیا ہے۔۔ ہر پہلو مجھے یہی شک لگا ہوا ہے۔ 

2- اخوانیوں کے بقول اسے سعودی سفارت خانے میں مار دیا گیا ہے۔۔ حالانکہ یہ بڑا ہی احمقانہ الزام ہے۔ کیونکہ کوئی بھی ملک کسی کو کسی دوسرے ملک میں اپنے سفارت خانے میں نہیں مار سکتا وہاں موجود اس ملک کی سیکورٹی اور سی سی کیمروں کے وجود کی وجہ سے۔ ایسا کوئی بے وقوف سے بے وقوف ملک بھی نہیں کرے گا۔۔۔ 

3- آخر اب تک ترکی حکومت کی طرف سے اس کی موت کے بارے میں جب کوئی بیان نہیں آیا تو یہ اخوانی کس بنیاد پر اس کی موت کا پرچار کر رہے ہیں۔۔ کیا انہیں اس وجہ سے یقین ہے کہ انہوں نے ہی اسے قتل کیا اور الزام سعودی پر لگا رہے ہیں۔۔۔ 

4- خاشقجی کی منگیتر خدیجہ اور قطری میڈیا کا یہ کہنا کہ خاشقجی نے اسے سفارت خانے کے باہر آکر اپنا موبائل دیا اور اندر چلا گیا پھر باہر نہیں آیا۔  
پھر سوال یہ ہے کہ اسے اپنی موبائیل دینے کی اس نے کیا وجہ بتائی اور یہ کہ اسے اپنے ساتھ اندر کیوں نہیں لے گیا؟ آخر جھوٹ کا کوئی سر بھی ہوتا ہے۔۔۔

{{معلوم ہونا چاہئیے کہ یہ منگیتر خدیجہ خود اخوانیوں کی سازش کا شکار ہے اور ترکی میں رہتی ہے۔ اسی سے مصالحت کی غرض سے اس نے ترکی کا سفر کیا تھا}} 

5- در اصل خاشقجی سعودی کیلئے کوئی خطرہ تھا ہی نہیں۔ اس سے بڑے بڑے خطرناک سعودی بھگوڑے آزادی سے گھوم رہے ہیں جن کے خلاف سعودی کوئی کارروائی نہیں کرتا تو آخر اس معمولی شخص کے خلاف اتنا گھناونا جرم وہ بھی دوسرے ملک میں اور ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ یہ کبھی ممکن نہیں ہے۔۔ بفرض محال اگر اسے بہت بڑا خطرہ مان بھی لیا جائے تو اس کے علاوہ اسے ٹھکانے لگانے کیلئے کوئی آسان اور گمنام طریقہ استعمال کیا ہوتا۔۔۔ 

6- اگر سعودی سفارت خانے میں یہ قتل ہوا تو پھر میزبان ملک کو اس کی لاش کا پتہ لگانے میں دیر نہیں لگنا چاہئیے جبکہ جگہ کی تعیین بھی خود اخوانیوں نے کر دی ہے۔۔ لیکن اس کے باوجود آخر ترک سیکورٹی فورسز سعودی سفارت خانے میں جا کر اس کا پتہ کیوں نہیں لگاتی۔۔۔ 
7- در اصل یہ قطری میڈیا کا پروپیگنڈہ ہے جس پر سعودی دشمن رافضی اخوانی اور صہیونی تکڑی حکومت کر رہی ہے۔۔۔ 

📖لہذا یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اس وقت وہ بالکل اخوانیوں کے خلاف ہوچکا تھا ممکن تھا کہ علی عشماوی کی طرح اخوانی جماعت سے نکل کر اخوانیوں کے خلاف کوئی دستاویزی کتاب لکھ ڈالے اس لئے اسے ترکی ہی میں غائب کردیا گیا۔۔ 

😈اور اس وقت الجزیرہ بی بی سی سمیت پوری اخوانی میڈیا زور شور سے اس سازش پر پردہ ڈالنے کیلئے یہ پرچار کر رہی ہے کہ سعودی عرب نے اسے مروا ڈالا ہے۔۔۔ جو کہ سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے۔۔۔ 

☀️اگر سعودی عرب اپنے کسی مواطن سعودی مخالف  کو مارنا چاہتا تو سب سے پہلے سعد الفقیہ۔ محمد مسعری اور غانم دوسری جیسے خمینی کے پالتووں کو مرواتا جو مسلسل مملکت سعودی عرب کے خلاف بھونک رہے ہیں۔۔۔۔ اور پوری دنیا میں بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔۔۔۔ 
اور منافق حکومتوں کی طرح توحید پرست سعودی حکومت کی یہ کبھی سیاست نہیں رہی ہے کہ اپنے مخالفین کو چاہے وہ سعودی ہو یا غیر سعودی اسے خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے قتل کروائے۔۔۔ 

☀️تعجب ہے ان خونی اخوانیوں پر کہ ابھی سعودی اور ترکی کسی بھی حکومت کی طرف سے خاشقجی کے آخری انجام کے بارے میں کوئی صراحت نہیں آئی ہے اور یہ اسی وقت سے اسکی موت کو یقینی بنا کر سعودی پر اس کا الزام لگا رہے ہیں۔۔۔ جبکہ سعودی ترکی حکومتوں کی طرف سے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں کچھ سعودی تفتیش کار بھی استنبول پہونچ گئے ہیں۔۔۔ جو سعودی سفارت خانے کے ساتھ ساتھ تمام متوقع جگہوں کی تفتیش کریں گے۔۔۔ اس وقت اصلی خبر سامنے آئے گی تب تک سارے اخوانی اپنے اپنے خمینی سوراخ میں روپوش ہو چکے ہونگے بالکل اسی طرح جیسے بن سلمان کی طرف سے ٹرمپ کا جواب دینے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں۔۔۔  https://www.alarabiya.net/ar/saudi-today/2018/10/07/وصول-وفد-سعودي-إلى-إسطنبول-للتحقيق-حول-اختفاء-خاشقجي.html

فیس بک پر بھی دیکھیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...