🔊اردگانی سیاست: دھوکے کی تجارت🔊
🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷🇹🇷
💥دہشتگردی کے الزام میں ترکی نے ایک امریکی پادری کو گرفتار کیا۔ امریکہ نے دھمکی دی کہ اگر پادری کو نہیں چھوڑا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اور عملا اس نے اقدام کیا بھی۔ امریکہ نے دو ترک تاجروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے امریکہ میں موجود ان کے سارے اثاثوں کو منجمد کر دیا اور تجارت پر پابندی لگا دی۔ اردگان نے بھی دھمکی دی۔ اور دو ایسے امریکی باشندوں کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا جن کا ترکی میں کوئی اثاثہ تھا ہی نہیں۔
دوبارہ امریکہ نے دھمکی دی کہ اگر ترکی نے فوری طور پر پادری کو رہا نہیں کیا تو اس کے خلاف اقتصادی پابندی لگا دی جائے گی۔ اردگان نے میڈیا میں آکر دھمکی دی کہ ترکی کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اندر اندر معذرت کرنے اور مسئلے کے حل کیلئے پورا ایک وفد وزیر خارجہ کی معیت میں امریکہ روانہ کر دیا۔
تفصیل اس رپورٹ میں دیکھیں:
https://www.google.co.in/amp/s/www.enabbaladi.net/archives/245339/amp
یہ ہے اردگان کی بندر بھپکی جس سے اردگانی بھکت کافی خوش رہتے ہیں۔
⚠️اس طرح کی اردگانی بندر بھپکی اور لن ترانی کئی بار منظر عام پر آ چکی ہے۔
👈ترکی نے اپنے حدود میں آنے پر روسی طیارے کو مار گرایا۔ روس نے دھمکی دی۔ اردگان نے بھی جوابی دھمکی دی۔ لیکن اندر اندر معذرت کرنے اور مسئلے کے حل کے لیے معاوضہ دینے پر راضی ہونا پڑا۔
👈ترک مرمرہ جہاز پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر کے عملہ کے دس لوگوں کو مار گرایا۔ اردگان نے پہلے کارروائی کی دھمکی دی۔ پھر معاوضہ لینے اور دیگر کئی شرائط پر راضی ہونا پڑا۔ بلکہ معاملہ بایں جا رسید کہ خود تل ابیب جاکر بیت المقدس کو اسرائیلی راجدھانی ماننے پر مجبور ہونا پڑا۔
👈گزشتہ سال اسرائیلی راجدھانی کی منتقلی پر اردگان نے اپنے بندر بھپکی کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو ترکی سے بھگا دیا۔ اور ترک سفیر کو امریکہ سے واپس بلا لیا۔ پھر دو ہی ہفتے میں اپنے سفیر کو امریکہ واپس بھیج دیا۔ بلکہ اسرائیلی سفیر کو تو یہ کہہ کر واپس کیا کہ یہ چند دنوں کا مسئلہ ہے۔
👈حالیہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اردگان نے عالمی فورم سے اسرائیل کو دہشت کہا۔ اور اندر اندر بیت المقدس میں اسرائیلی راجدھانی بنانے کا ٹھیکا بھی پکا کر لی۔
🎡اردگانی بھکت آج تک اس بندر بھپکی اور اردگانی جملوں کو نہیں سمجھ سکے ہیں۔ اسی لئے اردگان کی شخصیت میں امیر المومنین کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
دوسری طرف داخلی معاملات میں بے جا دخل اندازی کی وجہ سے سعودی عرب نے کینڈا کے سفیر کو بھگا دیا۔ اور آج وہی کینڈا معذرت کر کے دوسرے ملکوں کی وساطت سے تعلقات کو واپس بحال کرنا چاہتا ہے۔ لیکن تحریکی کہہ رہے ہیں کہ کینیڈا تو چھوٹا ملک ہے امریکہ کے سفیر کو بھگا کر دیکھیں۔ بالکل ان کی حالت وہی ہے جیسے مارا ہوا مارنے والے سے کہتا ہے کہ ایک بار اور مار کے دیکھو۔
https://www.google.co.in/amp/s/mobile.reuters.com/article/amp/idUSKBN1KS23G
https://twitter.com/ARYNEWSOFFICIAL/status/1026915044041338881?s=19
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق