السبت، 20 أكتوبر 2018

کیا قطعِ ید اسلامی شریعت کا حصہ نہیں ہے؟

🚀کیا قطعِ ید اسلامی شریعت کا حصہ نہیں ہے؟ 
🌛اخوانی مرسی حکومت کا کڑوا سچ!🌜
💥اخوانیوں نے 2011 کے عرب فسادیہ میں مصری حکومت کو ظلم و ستم کی نشانی بتا کر عوامی انقلاب کے ذریعے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور 2012 میں اسلامی شریعت کے نفاذ کا وعدہ کر کے کسی طرح سیاسی جوڑ توڑ کے ذریعے حکومت پر قابض ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حکومت ہتھیانے کے بعد یہ اخوانی اپنی تحریکی چالوں کے ذریعے آپس میں وزارتی قلمدان تقسیم کرنے اور رافضی و صیہونی ایجنڈوں کو پورا کرنے میں لگ گئے۔ 
جب مصری عوام نے ملک کے ساتھ انکی غداری اور دھوکے کو سمجھ لیا تو اور نفاذ شریعت کے انکے دعوے کو ایک جملہ سمجھا تو اخوانی مرسی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے اور نفاذ شریعت کا مطالبہ کرنے لگے۔ 
◀️آئیے دیکھتے ہیں اسی وقت کا ایک انٹرویو جس میں  مرسی نے نفاذ شریعت کے سوال پر کہا: ((اسلامی شریعت تو قدیم مصری دستور میں پہلے سے موجود ہے۔))۔ نفاذ حدود بالخصوص قطع ید پر سوال کیا تو کہا: ((قطع ید اسلامی شریعت کا حصہ نہیں بلکہ فقہی موشگافیوں کا حصہ ہے۔))
مرسی کی آواز میں دیکھیں اور سنیں جناب کیا کہہ رہے ہیں: 
https://youtu.be/nqvf1HffCus
قانون شریعت کے نفاذ کے مطالبے پر مرسی نے جس قدیم مصری دستور کا حوالہ دیا ہے اسے 1923 میں بنایا گیا تھا۔ اور اسی دستور کے مطابق مصر میں حکومت چلی آ رہی تھی۔ 
⚠️سوال: 
👈اگر اس دستور میں قانون شریعت موجود تھا تو پھر اخوانیوں نے سابق حکومتوں کی تکفیر کیوں کی؟ 
👈حسن بنا اور سید قطب نے شاہ فاروق، جمال عبد الناصر کے خون کو حلال کیوں سمجھا؟ انہوں نے تحریکیوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت کیوں کی؟ 
👈مرسی حکومت آنے سے پہلے اخوانیوں نے کبھی عوام کو یہ کیوں نہیں باور کرایا کہ مصری دستور میں سارے شرعی قوانین موجود ہیں؟ 
👈کیا شرعی قوانین میں قطع ید شامل نہیں ہے جیسا کہ مرسی کا بیان ہے نعوذ باللہ؟ 
👈قطع ید کو شریعت کا حصہ نہ ماننے والا کیا اسلامی حکومت کر سکتا ہے؟ 
👈قرآن و حدیث کے ایک صریح الہی قانون کا انکار کیا ایک مسلمان کر سکتا ہے؟
🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
💥معلوم ہونا چاہئے کہ چوری کی سزا ہاتھ کاٹنے پر کتاب وسنت میں بے شمار دلیلیں ہیں۔ عہد نبوی و خلافت راشدہ سے لیکر آج تک بلا اختلاف اس پر عمل ہوتا چلا آیا ہے۔ اب تک کسی فاسق وفاجر مسلمان تک نے اس کا انکار نہیں کیا تھا سوائے دشمنان اسلام کافروں اور ملحدوں کے۔ 
آج اسلام کا دعوی کرنے والا اگر اس سزا کا انکار کرے تو اس کے بارے میں کیا کہا جائے سوائے اس کے کہ ایسے لوگ اس امت کے منافق ہیں اور دشمنان اسلام سے مل کر اسلام کی بیخ کنی کرنا چاہتے ہیں۔ 
لیکن کیا ایسا ممکن ہے؟ سنیں اللہ تعالی اس کا جواب خود دے رہا ہے: 
هو الذي أرسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون» ( التوبة: 33)

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...