الجمعة، 19 أكتوبر 2018

اخوانیوں کی مظلوم حکومت کی کہانی

🎪اخوانیوں کی (مظلوم) حکومت کی اصل کہانی🎪 
💥2013 میں مصر کے اندر تکڑم بازیوں سے اور اسلام کا جھانسہ دے کر دوسری دیگر پارٹیوں کی حمایت سے اخوانیوں نے کسی طرح سے حکومت بنا لی۔‌ لیکن حکومت پر قبضہ جمانے کے بعد ہی اخوانی صدر محمد مرسی نے اردگان کی طرح اپنا اصلی چہرہ ظاہر کر دیا۔ اسلامی قوانین کو نافذ کرنا تو دور کی بات الٹا دشمنان اسلام روافض اور یہودیوں سے تعلقات مضبوط کرنا شروع کر دیا۔ 
💥تحریکیوں کے سارے اہداف خبیثہ کے پورا ہونے میں ان کے روحانی پیشوا آیت اللہ قرضاوی نے پورا پورا ساتھ دیا۔ چنانچہ جہاں ایک طرف شیعہ سنی تقارب کا جھانسہ دے کر ایرانی روافض کو قریب کیا (گرچہ اب اس پر ندامت کا اظہار کر رہے ہیں) تو دوسری طرف قرآنی نصوص میں معنوی تحریف کر کے یہودیوں کو اپنا دینی بھائی کہہ ڈالا۔ اور انہیں عیسائیوں کے مقابلے مسلمانوں سے زیادہ قریب بتلایا۔
محمد مرسی نے حمایتی پارٹیوں کو وزارت نہ دیکر ماسونیت کے طرز پر سری حکومت کرنا شروع کر دی۔ اور عوام کے سامنے آ کر اپنا اصل تحریکی چہرہ دکھاتے ہوئے کہا: مصر میں کسی دین کو نافذ نہیں کیا جا سکتا، یہ عہد وسطی نہیں ہے کہ جب عوام پر دین پرستوں کی حکومت ہوتی تھی، (لبرل رہنماؤں اور ملحدوں نے یہی کہہ کر یورپ میں جمہوری حکومت قائم کی ھے), مصر میں جمہوری دستوری حکومت ھے جس کا قانون پارلیمنٹ میں بنتا ہے۔ 
 💥آج تک حسنی مبارک کے اسی جمہوری صدارتی حکومت سے تنگ آ کر بہت کچھ برباد کر کے اسکی حکومت گرانے میں مصری عوام کو کامیابی مل پائی تھی۔ لیکن اسلام کا نام لے کر اس سے بھی گھناؤنے کھیل (مصر کو فاطمی اور عبیدی دور میں پہونچانے کا بھیانک کھیل) اخوانی مرسی نے کھیلنا شروع کر دیا تھا۔
مرسی کے انہیں گھناؤنے مقاصد کے سامنے آتے ہی مصری عوام آپے سے باہر آگئی اور حکومت کے خلاف جگہ جگہ دھرنے اور احتجاج پر بیٹھ گئی جس میں مرسی حکومت نے عوام کے خلاف بے دریغ طاقت کا استعمال کیا۔ 
یہ دیکھ کر مصری فوج حرکت میں آئی اور حالات کو قابو میں لانے کا الٹی میٹم دے دیا۔ لیکن حالات جوں کے توں بنے رہنے کی صورت میں سول انتظامیہ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مرسی کی حکومت کو  برخاست کر دیا۔ اور دوبارہ صدارتی انتخاب کروا کے فوجی جنرل عبد الفتاح السیسی کو صدر منتخب کر لیا گیا۔  
💥سارے تحریکی اسی وقت سے بلبلا رہے ہیں، حقیقت بیانی نہ کر کے دائیں بائیں ما رہے ہیں۔ اپنی کمی، کمزوری، خیانت اور بد عہدی پر نہ رو کر اس کا ٹھیکرا دوسروں پر پھوڑ رہے ہیں۔ کبھی امریکہ پر تختہ پلٹنے کا الزام لگاتے ہیں تو کبھی سعودی عرب اور امارات پر تختہ پلٹنے میں مدد کرنے کا الزام لگا کر دنیا کے سامنے اپنے کو معصوم بنا کر پیش کرتے ہیں۔ اور یہ بھول جاتے ہیں کہ دھوکہ، سازش اور عیاری زیادہ دنوں تک نہیں چلتی ہے۔ 
مرسی کی اس ویڈیو کو خود دیکھیں اور ان تحریکیوں کے حقیقی چہرے کو پہچانیں: 
https://youtu.be/5HR90c0OShM
قرضاوی پر درج ذیل ویڈیوز دیکھیں:
https://youtu.be/1YbpUVxbAb8
https://youtu.be/xem3jgd1h5A
https://youtu.be/b7qpZuD1BEQ
(ڈاکٹر اجمل منظور)

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1587849944661620&id=100003098884948

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...