السبت، 20 أكتوبر 2018

سعودی نے ایک عیسائی کو حج کیلئے بلایا ہے!

💥سعودی نے ایک عیسائی کو حج کیلئے بلایا ہے!!!💥
🚀ایک اخوانی پروپیگنڈہ🚀
⚠️اس وقت سوشل میڈیا میں خانہ کعبہ کے پاس لی گئی ایک تصویر کو اخوانی پھیلا رہے ہیں جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ تصویر لبنان کے مشہور مسیحی سیادت دان سمیر جعجع کی ہے جو کٹر مسلمانوں کا دشمن ہے اور سعودی نے اسے اس کی بیوی کے ساتھ حج کرنے کیلیے ویزہ دیا ہے۔ 
🔊واقعی اگر کہا جائے کہ اخوانی عقل سے پیدل اور تقلیدیوں سے بھی زیادہ اندھ بھکت ہوتے ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ کیونکہ مکہ مکرمہ کے اندر دوسرے ایام میں جب غیر مسلموں کو نہیں آنے دیا جاتا ہے تو پھر موسم حج جیسے مقدس ایام میں انہیں کیوں آنے دے گا اور وہ بھی حج کے ویزے کے ذریعے؟!
◀️حقیقت میں یہ تصویر ٹیونس کے مشہور فنکار صابر رباعی کی ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ گزشتہ سال 2017 ماہ اپریل میں عمرہ کرنے آیا تھا اور جس نے خانہ کعبہ کے پاس یہ تصویر لی تھی۔ اور اسکی شکل تھوڑی بہت سمیر جعجع سے ملتی جلتی ہے۔ اخوانیوں نے اسی تصویر کو لیکر فوٹو شاپ کے ذریعے سمیر جعجع بنانے کی کوشش کی ہے۔ اور عقل سے پیدل یہ اخوانی بھول گئے کہ ایک شخص عیسائی پلس مسلمانوں کا کٹر دشمن ہوکر حج کرنے کیوں آئے گا؟ نیز انہوں نے جہاں سے یہ تصویر لیکر ایڈٹ کی ہے کیا وہ تصویر دوسروں کو نہیں ملے گی؟! دیکھیں اس ویب سائٹ کو جہاں گزشتہ سال سے یہ تصویر پڑی ہوئ ہے اور لکھا ہے کہ صابر رباعی اپنی بیوی کے ساتھ عمرہ کرنے آیا ہے: 
https://www.vetogate.com/mobile/2665556
⚠️اس جھوٹی خبر اور پروپیگنڈے کی میڈیا میں خوب مذمت کی جا رہی ہے لیکن ذلت و رسوائی تو اخوانیوں کا اوڑھنا اور بچھونا ہے۔ شاعر کہتا ہے 
من يهن يسهل الهوان عليه 
وما لجرح بميت إيلام 
سب سے پہلے اس جھوٹی خبر کو اردن کی کٹر اخوانی لیڈی ٹیچر فاطمہ حسن نے اپنے ٹیوٹر پر نشر کیا ہے۔ اور وہاں سے اخوانیوں نے ہر جگہ پھیلائی ہے۔ دیکھیں اس کا ٹیوٹر اکاونٹ جہاں اس پر لوگوں نے کتنا تھوکا ہے اور اس پروپیگنڈے کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا جسے ہٹا دیا ہے لیکن اس پر موجود کمنٹ دیکھ سکتے ہیں:
https://www.trendsmap.com/twitter/tweet/1029820868602605574
اس خبر کو کئی تحریکی اخبارات نے چھاپا بھی ہے۔ صرف ایک لنک دیکھ لیں:
http://alkhaleejonline.net/سياسة/سخرية-واسعة-من-منح-السعودية-تأشيرات-حج-لزعيم-مسيحي-بلبنان
اس جھوٹی خبر اور پروپیگنڈے کا پردہ سوشل میڈیا اور اخبارات میں فاش کردیا گیا ہے ان میں سے ایک اخبار کی لنک ملاحظہ ہو: 
http://www.alriyadh.com/1699340
🌐اس وقت مملکت توحید کے خلاف جھوٹ اتہامات اور پروپیگنڈہ رافضیوں سے زیادہ اخوانی تحریکی پھیلا رہے ہیں۔ اور اخوانیوں نے مکہ مکرمہ اور حج و عمرہ جیسے اہم فرائض تک کو نہیں چھوڑا۔ چنانچہ تدویل حرمین کا مطالبہ رافضیوں کی طرح اخوانیوں نے بھی کرنا شروع کردیا۔ یعنی حرمین شریفین کو سعودی حکومت کی نگرانی اور اسکی زیر سر پرستی سے نکال کر ایک ایسی عالمی کمیٹی کے سپرد کردیا جائے جس میں تمام مسلم ممالک اور مسالک شامل ہوں۔ اور گزشتہ سال ہی سے قطر اس مطالبے میں پیش پیش ہے۔ تدویل حرمین پر تحریکی رافضی گندی سیاست کو جاننے کیلیے اس مضمون کا مطالعہ کریں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1663752333738047&id=100003098884948
نیز گزشتہ سال ہی سے قطر یہ پروپیگنڈہ بھی کر رہا ہے کہ قطری باشندوں کو حج کیلئے سعودی ویزہ نہیں دے رہا ہے۔ لیکن جب یہ جھوٹ ثابت ہوا اور گزشتہ سال پہلے سے زیادہ قطری حج کرنے آئے تو اس سال یہ پروپیگنڈہ کیا گیا کہ سعودی دوسرے دنوں میں اپنے یہاں نہیں جانے دیتا ہے اس لئے حج کیلئے بھی ہمیں نہیں جانا چاہیے۔ اور اب یہ پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا کہ سعودی غیر مسلموں کو حج کیلئے ویزہ دے رہا ہے۔ 
لعنة الله على الكاذبين

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...