🎴ترکی میں اقتصادی بحران اور کرنسی کی گراوٹ🎴
🌐منظر اور پس منظر🌐
◀️امریکہ کے بعد ترکی کو سب سے زیادہ ناٹو کے یورپین ممالک پر بھروسہ تھا کیونکہ ترکی ناٹو کا ایک مضبوط رکن ہے اور کئی مسلم ممالک کی تباہی میں ناٹو کے ساتھ شریک رہا ہے لیکن اس سنگین موقع پر ناٹو نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ترکی کے اقتصادی بحران میں ہم کچھ نہیں کرسکتے:
https://www.google.co.in/amp/s/arabic.rt.com/world/963223-الناتو-لن-نتدخل-في-النزاع-التجاري-بين-تركيا-والولايات-المتحدة/amp/
دوسری جانب مجھے سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی ہے کہ تحریکی ایک طرف یہ بات پوری دنیا میں پھیلا رہے ہیں کہ اردگان نے ترکی کو ان ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے جو دوسروں کو قرضہ دیتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے اردگان کا داماد دنیا بھر میں کشکول لیکر قرضہ مانگتا پھر رہا ہے۔ اور ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ترکی پانچ سو ارب امریکی ڈالرز قرضدار ہے۔ اور دوسری طرف ایک ہی سال کے اندر ترک کرنسی کے اندر چالیس فیصد گراوٹ آ چکی ہے۔ ؟؟؟!!!
⚠️اس بحران سے نکلنے کیلئے پردے کے پیچھے کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس پر پہلے نظر رکھنے کی ضرورت ہے پھر دیکھتے ہیں میڈیا میں اخوانیوں نے کیا کیا واویلا مچا رکھا ہے:
👈سوال یہ ہے کہ کیا ترکی کے اقتصادی بحران کا بوجھ شام کے مظلوم سنی مسلمان اٹھائیں گے؟
چنانچہ مشہور روسی سیاسی تجزیہ کار ایگور سبوٹین (Igor Subbotin) بتاریخ 13/ اگست 2018 کو روسی مقامی اخبار نیزاویسیمایا گزٹ (Nezavisimaya Gazeta) میں لکھا ہے کہ ترکی کو اقتصادی بحران سے نکلنے کیلئے روسی شرائط کے مطابق ترکی کو شام کے سنی شہر ادلب میں پورا کھیل کھیلنا پڑے گا۔ اور روس اس وقت ترکی کی مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھائے گا کیوں کہ شام میں روس کو ابھی بہت سارے عسکری معاملات نپٹانے ہیں خاص کر ادلب کا سنی شہر۔ اور اس کیلئے ترکی کو قربانی کا بکرا بنائے گا۔ اور روس کی امیدیں اس وقت بر آئیں جب اسی حالیہ اقتصادی بحران کے تعلق سے اردگان نے گزشتہ 10/ اگست کو پوٹن کے پاس فون کیا۔ 13۔14/ اگست کو روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف اور ترک ہم منصب مولود جاووش اوگلو کے بیچ ترک راجدھانی انقرہ میں تفصیلی پیمانے پر تبادلہ خیال کرنے اور شامی مسائل پر گفتگو کرنے کیلئے ملاقات ہونا طے پایا۔
https://arabic.rt.com/press/963087-هبوط-الليرة-يجبر-أردوغان-على-اللعب-وفق-قواعد-الكرملين/#
وعدے کے مطابق دونوں کے درمیان منگل کو ملاقات ہوئی اور جوائنٹ بیانیہ بھی آ چکا ہے۔ دیکھیں وہی بیان آیا ہے جس خدشے کا اظہار روسی تجزیہ کار نے کیا ہے:
((وقال في مؤتمر صحفي مشترك مع نظيره الروسي “سيرغي لافروف” ظهر اليوم الثلاثاء: “لا نستطيع أن نضمن سلامة منطقة إدلب بالكامل في ظل وجود (إرهابيين)، لذلك ينبغي تحديد الإرهابيين بإدلب ولا يصح شن حرب شاملة بالمنطقة”. معبّرًا في الوقت نفسه عن ثقته بأنّ روسيا وتركيا قد تجدان معًا طرقًا لتسوية الوضع في إدلب.))
مفہوم: دہشت گردوں کی موجودگی کی صورت میں ہم ادلب شہر کی مکمل سلامتی کی ضمانت نہیں لے سکتے ۔
https://www.google.co.in/amp/s/horrya.net/archives/71860/amp
◀️ایک طرف ترکی کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے رافضیت، کمنسٹ اور صیہونیت زدہ منافق اردگان پردے کے پیچھے شامی سنی مسلمانوں کے جگمگاتے شہر ادلب کو ویران کرنے کا پلان تیار کر رہا ہے اور دوسری طرف عالمی میڈیا میں اپنے بھکتوں کی ثبات قدمی کیلئے امریکہ پر بندر بھپکی کستے ہوئے کہتا ہے کہ تمہارے لئے ڈالر ہے اور میرے لئے اللہ ہے۔
سوال یہ ہے کہ صدارتی حلف برداری کے وقت جب غیر اللہ کی قسم کھا رہا تھا اور شر البریہ اتاترک کی قبر پر جھکنے گیا تھا اس وقت اردگان اللہ کو کیوں بھول بیٹھا تھا؟
اردگانی بھکت جس طرح اردگان کو امریکہ کا دشمن اور اسے للکارنے والا سمجھ رہے ہیں، اگر وہ حقیقی معنوں میں ایسا ہوتا تو ترک کرنسی کی اس طرح گرتی ساکھ کو بچانے کیلئے یہ چند قدم ضرور اٹھاتا:
1۔ امریکی پادری کے بدلے فتح اللہ گولن کا مطالبہ کرتا جو ترکی حکومت کی طرف سے موسٹ وانٹیڈ میں شمار ہوتا ہے اور امریکہ نے اسے سیاسی پناہ دے رکھی ہے۔
2۔ گزشتہ مئی کے مہینے میں امریکہ کے ساتھ جس طرح تدریجی پیمانے پر ترکی نے سفارتی تعلقات کو بھکتوں کو دکھانے کے لئے لٹکا دیا تھا اسے باقاعدہ اسی مہینے کے شروع میں وزیر خارجہ کے ساتھ ایک وفد امریکہ بھیج کر بحال نہیں کرتا۔
3۔ سب سے بڑی بات یہ کہ انجرلیک فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کو نکال دیتا جس کا مطالبہ ترک برابر کرتے رہتے ہیں۔ اس سے اردگان کو اس وقت اپنے بھکتوں کی طرف سے کافی پزیرائی حاصل ہوتی اور ساتھ ہی ٹرمپ کو اچھا سبق بھی مل جاتا۔ لیکن ۔ ۔۔۔۔۔۔
4۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کو چھوڑ کر یورو میں اپنا سارا کاروبار کر لیتا۔
5۔ صرف الیکٹرانک ہی نہیں بلکہ تمام امریکی درآمدات پر پابندی لگا دیتا۔
لیکن چونکہ پردے کے پیچھے کھیل کچھ اور کھیلا جائے گا اس لئے یہ سارے ڈرامے کئے جا رہے ہیں۔
🕸وہ تو اردگان کا کمال تھا کہ عراق وشام کے اندر سے داعشیوں سے سستے داموں چوری کا تیل خریدتا رہا، ایران پر عالمی پابندی کا فائدہ اٹھا کر اپنے ملک کی اکثر کمپنیوں کو وہاں لگا دیا اور اپنی حکومت آتے ہی شراب اور جسم فروشی کے اڈوں کے کھولنے کیلئے بڑے پیمانے پر لائیسنس جاری کیا۔ اور اس طرح ترکی کی کرنسی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی گئی۔ لیکن اب جو اردگانی طلسم ٹوٹتا دکھ رہا ہے اسکے پیچھے در اصل چوری کے تیل کی خریدی کا خاتمہ اور ایران سے بہت ساری کمپنیوں کا بے دخل ہوجانا ہے۔ اور ساتھ ہی اپنی ذات اور خاندان پر بے تحاشہ ملکی دولت کا خرچ، مالی خرد برد، الیکشن میں بے پناہ پیسے کے اڑانے، قطر اور ایران کے علاقائی معاملات میں بے جا ٹانگ اڑانے، شام کے اندر جارحانہ و ظالمانہ فوجی کارروائی کرنے اور اخوانیوں کے جھانسے میں آکر عربوں سے دشمنی مول لینے جیسے بے شمار ایسے اسباب و عوامل بنے جنکی وجہ سے ترک معیشت اور اسکی کرنسی دن بدن کمزور ہوتی چلی گئی۔ اور اس وقت ترکی کرنسی 40 فیصد تک گر چکی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اردگان روس کے سامنے ایک بار پھر مجبور وبے بس ہوکر اس کے سارے شرائط کے سامنے ڈھیر ہو چکا ہے۔
🎡اردگانی بھکت پھر بھی اسکی بندر بھپکیوں اور منافقانہ بیانات سے مسحور ہو کر بے خود ہو جاتے ہیں اور عالم اسلامی کا سب سے بڑا سیاسی کھلاڑی کمنسٹ کمالی اور جادو گر مداری انہیں سلطان اور خلیفہ دکھنے لگتا ہے۔ اور شاید اخوانیوں کی مجبوری ہے کہ اسکے علاوہ انکا کوئی سیاسی لیڈر بھی نہیں ہے۔ ٹیونس کا راشد غنوشی اور ملیشیا کا انور ابراہیم دونوں اس وقت حاشیے پر چلے گئے ہیں۔ اور دوسرے ملکوں میں یا تو پابند سلاسل ہیں یا انڈر گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔
🔊آئیے اردگانی بھکتوں کی فریفتگی کی چند مثالیں دیکھتے ہیں کہ اس وقت ترک کرنسی کی گرتی ساکھ کو بچانے کے چکر میں عقل سے پیدل یہ اخوانی کیا کیا بکواس کر رہے ہیں:
1۔ کچھ دیوانے امریکہ کے خلاف اردگان کے بیانات کو سن کر بے قابو ہوگئے اور سڑک پر آکر امریکی ڈالر کو پھاڑنے لگے اور یہ وعدہ کرنے لگے کہ اب اسے ہاتھ نہیں لگانا یے۔ حالانکہ اس سے امریکہ نہیں خود ترکی کا نقصان ہے۔ لیکن بھکت تو ٹھہرے بھکت۔ دیکھیں اس ویڈیو کو:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=327572244651855&id=229833404425740
2۔ ایک صاحب مذکورہ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہئیے کہ وہ اپنے پاس موجود تمام امریکی ڈالر کو لیرہ میں بدل لے۔ صرف 100 ہی ڈالر بدل کر امریکہ کو ہلا دیں۔ الفاظ دیکھیں:
((من كان يؤمن بالله واليوم الاخر۔ حملة في العالم للبدء بتحويل الدولار إلى الليرة التركية 🇹🇷🇹🇷🇹🇷 حتى لو فقط ب١٠٠ دولار شارك بزلزلة امريكا كلكم مسؤول والقرار بيدكم.))
3۔ ایک اردگانی بھکت (سنافی کویتی) اپنی قطبی اخوانیت کا ثبوت دیتے ہوئے کہہ رہا ہے: ((المسلم الشامت بهبوط الليرة التركية فليراجع اسلامه)) ترجمہ: وہ مسلمان جو ترک لیرہ کے گرنے پر ہنسے اسے چاہئے کہ وہ اپنے اسلام کا مراجعہ کرے۔ یعنی اس کا دین خطرے میں ہے۔
https://twitter.com/q8q86912/status/1027852860506218496?s=19
جب کہ یہی اخوانی ہیں کہ مصری کرنسی کی گرتی ساکھ پر ہنس رہے تھے لیکن اس سے انکا دین و ایمان خطرے میں نہیں پڑا۔ اور آج اگر کوئی ترکی کرنسی پر ہنستا ہے تو اسکا دین خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ حالانکہ ترکی آج بھی کمنسٹ ملک ہے اور مصر ایک مسلم ریاست ہے وہاں کا سرکاری دین اسلام ہے۔ اور وہاں کے دستور میں اسلام کو سرکاری مذہب کا درجہ حاصل ہے۔ اور اسکی گواہی خود مرسی نے اپنے دور حکومت میں دی ہے کہ یہاں تو پہلے ہی سے مصری دستور میں اسلامی قانون موجود ہے۔
جب کہ ترکی دستور میں اسلام کا کوئی نشان تک نہیں باقی ہے بلکہ اب بھی وہ ایک لا دینی کمنسٹ ملک ہے۔ اور اردگان نے اسی دستور کے مطابق ترک قومیت کی قسم کھا کر ملک کا صدر بنا ہے یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ اتاترک کے بنائے دستور کی حفاظت کروں گا۔
4۔ ایک بھکت کہہ رہا ہے کہ میں سب کو دعوت دے رہا ہوں کہ اپنا اپنا ڈالر لیرہ میں بدل لیں۔ ہر ایک اس کا ذمہ دار ہے۔
https://twitter.com/HamadAlsenan/status/1028757646613073921?s=19
5۔ ایک بھکت لوگوں سے درخواست کر رہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ترکی کا سفر کرو۔ وہیں پر ترکی کرنسی میں بکرا خرید کر ترک فقرا میں تقسیم کر دو۔ اور کوشش کرو کہ زیادہ سے زیادہ ترکی کے بنے سامان خریدو۔ ((معالجات سريعة لتركيا:
- حول 100 دولار إلى الليرة
- اجعل مشتريات العائلة صناعة تركية
- إذا كنت في سياحة بتركيا فخذ بزيادة من بضاعتهم لتسوقك أثناء المغادرة
- يمكن الأضحية في تركيا بالليرة، ووزعها على الفقراء هناك
- فكر بشراء شقة بتركيا بمنطقة سياحية لتؤجرها، وخذ عليها إقامة لاحقا۔))
https://twitter.com/amer_alkubaisi/status/1028979070024015873?s=19
6۔ ایک بھکت اپنے خلیفہ اور سلطان پر درود وسلام بھیجنے کی تمام لوگوں کو دعوت دے رہا ہے۔ اردگانی درود وسلام کے الفاظ دیکھیں:
((صلوا وادعوا على سيدنا وحبيبنا وسلطاننا الخليفة المعظم رجب طيب أردوغان رضوان الله تعالى عنه.))
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=248640532639201&id=100024797670854
👈کیا بر صغیر کے تحریکی جو کہتے ہیں کہ ہم اردگان کو خلیفہ نہیں مانتے یہ صحیح ہے یا یہ لوگ تقیہ کرتے ہیں؟ کیونکہ اس اردگانی درود میں خلیفہ معظم لکھا ہے جسکا اردگانی بھکت ورد کرتے ہیں۔
7۔ ٹیونس کے ایک اخوانی مفکر ابو یعرب مرزوقی نے ترکی کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے نفیر عام کا مطالبہ کیا اور عالم اسلام کے تمام مفتیوں سے بھی یہ مطالبہ کر ڈالا کہ سارے مفتی یہ فتوی دیں کہ اس سال کی زکاة ترکی کے بینکوں میں جمع کر دیں ترکی جہاں مناسب سمجھے گا خرچ کرے گا۔
"من واجب كبار المفتين أن يفتوا أن الزكاة هذه السنة يحل صرفها في ودائع في بنوك تركيا واستردادها لصرفها في وجوهها".
https://www.turkpress.co/node/49876
8۔ حوثیوں کے چیف کمانڈر محمد علی الحوثی نے بھی اردگان کو اقتصادی بحران سے نپٹنے کے لیے کچھ خصوصی مشورے دیئے ہیں۔ انہیں میں سب سے اہم اور ناقابل عمل یہ مشورہ بھی ہے کہ وزارت خزانہ سے اردگان اپنے داماد کو معزول کردیں اور زیادہ بیانات دینے سے ذرا پرہیز کریں۔ دیکھیں یہ رپورٹ: https://www.google.co.in/amp/s/arabic.rt.com/world/963273-الحوثي-لأردوغان-هكذا-يجب-التعامل-مع-انهيار-الليرة/amp/
9۔ ایک دیوانہ بزدل اور کمنسٹ اردگان کی مثال لیبیا کے مرد مجاہد عمر مختار سے دے رہا ہے:
))أردوغان وعمر المختار: قيل لعمر المختار إن الايطاليين لديهم طائرات وأنت ياعمرلا يوجد لديك قال لهم؟من أين تأتي طائراتهم من فوق العرش أم من تحت العرش۔ قالوا؟من تحت العرش فقال لهم:معنا الذي فوق العرش۔ وقيل لأردوغان؟إن المؤامرة ع تركيا أكبر من تحمل أي اقتصاد فقال؟لهم دولاراتهم ولنا اللہ۔
https://twitter.com/K______om/status/1029041099082481666?s=19
10۔ یہ حضرت دلیل سے ثابت کر رہے ہیں کہ ترک کرنسی کے گرنے پر خوش ہونا منافقوں کی علامت ہے۔
https://twitter.com/ok1aj/status/1028052576296738816?s=19
11۔ مصری اخوانی محمود خفاجی کہہ رہا ہے کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ مصری کرنسی کیلئے یہ مہم کیوں نہیں جو ترکی کیلئے چلا رہے ہو تو میرا یہ جواب ہے کہ ترکی کرنسی کی مدد در اصل مسلمانوں کی مدد ہے جبکہ مصری کرنسی کی مدد مصری حکام کی مدد ہے۔
https://twitter.com/mskhafagi/status/1028362007018397697?s=19
12۔ یہی اخوانیوں کی عقل ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ عقل سے کتنے پیدل ہوتے ہیں۔ یہی عقل سے پیدل شخص اپنے ٹیوٹر ہر لکھتا ہے: ((سيأتي يوم على حكام العرب الذي يقولون فيه ليتنا اتخذنا مع أردوغان سبيلا۔))
ترجمہ: عرب ایک دن ضرور کہیں گے کہ کاش میں اردگان کا راستہ اپنایا ہوتا۔
https://twitter.com/mskhafagi/status/1028280000498356225?s=19
سوال یہ ہے کون سا راستہ؟ شراب اور جسم فروشی کے اڈوں کو لائیسنس دیکر کمانے کا راستہ، منافقت کا راستہ، کمالی کمنسٹ کا راستہ یا کھل کر رافضی اور صیہونی دوستی کا راستہ؟؟؟!
13۔ یہی شخص اردگانی پاگل پن کا شکار ہوکر ایک جگہ لکھتا ہے: ((ادعم ميزان حسناتك. دعم ليرة تركية)) ترکی کرنسی لیرہ کی مدد کرو اور اپنی نیکیوں میں اضافہ کرو۔
https://twitter.com/mskhafagi/status/1028020051331440643?s=19
14۔ ایک مصری اخوانی بھگوڑا صابر مشہور ہسٹیریائی کیفیت میں آکر یہاں تک کہہ بیٹھا:
"إن من الواجب على جميع المسلمين دعم تركيا.. لأنه إذا سقطت تركيا يا مسلم فستغتصب زوجتك أمام عينيك حتى وإن كنت تعيش في أي بلد بعيدا عن تركيا"
ترجمہ: تمام مسلمانوں پر ترکی کی مدد کرنا واجب ہے کیوں کہ اگر ترکی گر گیا تو اے مسلمان تیری نگاہوں کے سامنے تیری بیوی کی عزت لوٹی جائے گی اور تو دیکھتا رہ جائے گا تو دنیا کے کسی بھی کونے میں رہتا ہو۔
https://twitter.com/LatifIkabi2002/status/1029022019726331904?s=19
15۔ اردن کے ایک اخوانی نے ترک لیرہ کو بابرکت قرار دینے کیلئے ایک خواب بھی گڑھ ڈالا۔ دیکھیں کیا کہتا ہے:
((رأيت الرسول في المنام وبيده كيس من الليرات التركية. فما هو تفسير هذه الرؤيا؟))
ترجمہ: میں نے رسول کو خواب میں دیکھا آپ کے ہاتھ میں ترک لیرہ کا ایک تھیلا تھا۔ اس کی کیا تعبیر ہے؟؟!
اس اخوانی نے اپنے ٹیوٹر پر جہاں اس خواب کا ذکر کرکے اس کی تعبیر پوچھی ہے لوگوں نے اسے صرف برا بھلا کہا ہے اور گالی دی ہے۔
دیکھیں اس کا اکاونٹ:
https://twitter.com/dr_naseer/status/1029322986480967680?s=19
نوٹ:
یہ تحریریں صرف نمونہ ہیں ورنہ اس طرح کی حماقت اور جنون اخوانی تحریکیوں کی سوشل میڈیا پر بھرے پڑے ہیں۔
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق