الأحد، 21 أكتوبر 2018

🌐امریکہ سعودی عرب کا غلام ہے🌐

🌐امریکہ سعودی عرب کا غلام ہے🌐
😈رافضی اخوانی تحریکی تکڑی کا منہ کالا😈
🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦

☀️آج کل ایران پر اقتصادی پابندی کا فائدہ سعودی جس طرح اٹھا رہا ہے۔ تیل میں جس طرح اچھال آرہا ہے 100 امریکی ڈالر پہونچنے والا ہے اور سب سے زیادہ اس وقت سعودی تیل برآمد کر رہا ہے۔ امریکہ کی خریداری ٹوٹل سعودی پر منحصر ہے۔ امریکہ سعودی کے سامنے ہمیشہ ڈھیر رہا ہے اور رہے گا۔۔۔ 

👈اور اخوانی تحریکیو! سن لو۔
ٹرمپ نے ترکی کے خلاف ایک ٹیوٹ کر دیا تو اسکی کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوگئیں۔ ترکی اقتصاد چرمرا گیا۔ لیرہ 40 فیصد نیچے آگیا۔۔۔ سامان کی قیمتیں اسمان پر پہونچ گئیں۔ چندے شروع ہوگئے۔  اس وقت چیخ رہے تھے ک تیرے ساتھ ڈالر ہے تو ہمارے ساتھ اللہ ہے۔۔۔  یہ کوئی دوسرا نہیں کمالی کمنسٹ اردگان کہہ رہا تھا۔۔۔ 

☀️لیکن اس وقت ٹرمپ نے سعودی کے خلاف بولا ہے۔ سعودی کا کیا ہوا؟ 
تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ سعودی ریال کی قیمت کبھی نہیں ڈالرسے کم ہو سکتی ہے۔ جو توازن ہے اسی پر برقراررہے گا۔۔۔ 
سعودیکے ساتھ اقتصادی میدان میں اس وقت چین روس جاپان بھی کھڑے ہیں اس لئے امریکہ مزید پریشان ہے۔ لیکن یہ امریکی بیل سعودی کا کچھ نہیں کر سکتا۔۔۔ سب سے بڑا سعودی کا غلام یہی ٹرمپ ہے۔۔۔  

☀️یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے میں امریکی مخالفت کے باوجود سعودی نے خطے کی مصلحت میں جو قدم اٹھایا وہ اپنے آپ میں ایک جرات مندانہ قدم ہے۔۔۔ جہاں ایران قطر اور ترکی مل کر سعودی کے ساتھ پروکسی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔۔ 
جہاں سعودی نے رافضیوں تحریکیوں اور اخوانیوں کے خواب کو دفن کر دیا۔۔۔ عراق میں سعودی نے مقتدی الصدر سے مل کر ایران کی پالیسی کو اس طرح فیل کیا کہ آج اسے وہاں سے مار کر بھگایا جا رہا ہے۔۔۔ 
سعودی خارجہ پالیسی ہی کا نتیجہ ہے کہ ایران اب اندر ہی اندر ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔ جس کا رونا پورے تحریکی اخوانی رو رہے ہیں۔۔۔ 

☀️ادھر سیسی اور سلمان نے مل کر ایسی سیاسی چال چلی کہ بحر ابیض میں اردگانی خلافت ڈوب کر رہ گئی جس کے احیاء کا نعرہ بڑے زور شور سے سارے اخوانی لگا رہے تھے۔۔۔ اور جہاں ترکی اسرائیل اور قطر مل کر اقتصادی زون بنانے کی باتیں کر رہے تھے آج سب بلبلا رہے ہیں۔۔۔ 

☀️ٹرمپ کی اس صراحت کی طرف آخر کسی کا دھیان کیون نہیں گیا کہ سعودی نے مجھے کچھ نہیں دیا کچھ تو معاوضہ ہونا چایئیے۔۔۔۔ 
اخوانیو! سعودی امداد دیتا ہے۔ جزیہ نہیں دیتا ہے۔۔۔ یہ صرف رافضی اخوانی میڈیا کا پروپیگنڈہ ہے۔ 

☀️سعودی کے خلاف قطر نے کتنے بھی داو پیچ چلے امریکہ سے ثالثی کی بھیک مانگی لیکن سعودی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنا موقف بالکل نہیں بدلا۔ 

☀️سعودی نے ٹرمپ کے اس بیان کو ذرا بھی خاطرمیں نہیں لایا ہے۔ ملک سلمان مراکش کے دورے پر ہیں جہاں اقتصادی تعاون کی بات چل رہی ہے۔۔۔ ابھی اسی ہفتے 2 ارب امریکی ڈالر یمن کی مرکزی بینک کی امداد کی ہے۔ پچھلے ہفتے اردن کی اقتصادی مدد کی ہے۔۔۔  ذرا تحریکیو اردگان کے امداد کی بھی کوئی لسٹ ہو تو پیش کردو یا اس کے لئے صرف چندہ ہی کرتے رہو گے۔ 

👈ٹرمپ سعودی کا نام لیکر خود سعودی کاپرچار کر رہاہے۔ یہ سعودی کی عظمت کی دلیل ہے۔ وہ جانتا ہے سعودی کے نام پر ہی میں انتخاب جیت سکتا ہوں۔۔۔ 

☀️ایک وقت تھا جب امریکی فوج سعودی میں مقیم تھی 2003 کے بعد بالکل نہیں ہے۔ 

ایک وقت تھا جب سعودی بچے ۸۰% اعلی تعلیم کیلئے امریکہ جاتے تھے اب یہ نسبت 40% سے بھی کم ہے۔ 

ایک وقت تھا جب سعودی ۱۰۰% کچا تیل ریفائنری کیلئے امریکہ بھیجتا تھا اب صفر % ہے

ایک وقت تھا جب دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو میں ۷۰% امریکی کام کرتے تھے اب صرف ۵ سے ۷ % تک ہے۔

ایک وقت تھا جب سعودی بازاروں میں ۸۰% سامان امریکہ سے آتے تھے اب صرف ۱۰-۱۵ % آتے ہیں ( تمام سیکٹر میں )

ایک وقت تھا جب سعودی جنگی ہتھیار ۹۰% صرف امریکہ سے لیتا تھا اب صرف ۳۰% خریدتا ہے۔ بلکہ اب سعودی خود جنگی ہتھیار برآمد کرتا ہے۔۔ 

وقت بدل رہا اور بتدریج سعودی ہر معاملہ میں اپنا ڈائریکشن چینج کررہا ہے

🎪پچھلے سال سعودی نے قانون پاس کیا ہے کہ سعودی ابھی انہیں کمپنیوں سے خرید و فروخت کو بڑھاوا دیگا جو کمپنیاں اپنا مینوفیکچرنگ سیٹ اپ سعودی میں لاکر لگائیں گے۔ 

👨‍🏫بش سینئر آیا گیا سعودی عرب اسی آب و تاب سے باقی ہے۔ 
کلنٹن آیا گیا سعودی عرب اسی آب و تاب سے باقی ہے۔ 
بش جونئر آیا گیا سعودی عرب اسی آب و تاب سے باقی ہے۔ 
اوبامہ آیا گیا سعودی عرب اسی آب و تاب سے باقی ہے۔ 
ٹرمپ آیا یہ بھی چلا جائے گا سعودی عرب اسی آب و تاب سے باقی رہے گا۔ توحید کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔ اور سارے دشمنان مملکہ اپنے اپنے حسد وجلن میں جلتے رہیں گے۔  

☀️سعودی امریکی تعلقات چاہے وہ سیاسی پیمانے پر ہو یا اقتصادی ہر دونوں میں سعودی نے کبھی بھی ملک وملت کا سودا نہیں کیا ہے۔ بلکہ سعودی نے ہمیشہ اپنے واضح موقف کو اجاگر کیا ہے۔ اور فائق وبرتر کی طرح امریکہ سے ہمیشہ اپنے تعلقات کو باقی رکھا ہے۔ ساہ فیصل کے موقف کو کون نہیں جانتا جس نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔۔۔ 
۔۔ 
افغانستان اور عراق پر حملے کے وقت جب سعودی نے اپنی زمین دینے سے انکار کیا تھا تو ایسا لگتا تھا اب حملہ کردے گا لیکن سعودی نے اپنی پالیسی کبھی بدلی۔ وہیں پر پاکستان قطر اور ترکی نے اپنی اپنی زمینیں دینے پر مجبور ہوئے۔۔۔۔ 

☀️سعودی کے خلاف جاسٹا قانون بنانے کے بعد شاہ سلمان نے جس موقف کو اختیار کیا اور پھر امریکہ کو اس قانون کو فیل کرنا پڑا اسے سب جانتے ہیں۔۔

چار سو عرب ڈالر امریکہ کو سعودی نے کیوں دئیے پھر کبھی۔ لیکن سر دست دشمنان مملکہ اتنا سمجھ لیں کہ سعودی ہی ہے جس نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کروانے پر ترمپ کو مجبور کیا ہے۔۔  
سعودی ہی ہے جس نے ایران پر پابندی لگوانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔۔ اور خطے میں اسکی سرکشی روکنے میں سعودی نے ہی پورا رول ادا کیا ہے۔۔۔ 

😈😈😈😈ٹرمپ کے بیان کو لیکر جس طرح دشمنان مملکہ اچھل کود مچا رہے ہیں اسی طرح  یہ اس وقت بھی مچا رہے تھے جب صدارتی انتخاب کیلئے اسی ٹرمپ نے سعودی کے خلاف سخت سے سخت ترین بیانات دیئے تھے۔ وہ جانتا ہے کہ اخوانیوں کی طرح امریکہ میں بھی کھوکھلے جوشیلے سرپھرے موجود ہیں انہیں ایدھن دے کر انتخابی ماحول بنایا جا سکتا ہے۔۔۔ آج بھی اس نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔۔۔ وہ جانتا ہے کہ سعودی عرب مملکت توحید کی ساری دنیا مخالف ہے۔ اس کے خلاف بات کرنے سے اچھیی خاصی بھیڑ اکتھا ہو سکتی ہے۔۔۔ وہی اس نے کیا ہے۔۔۔ ورنہ یہ ٹرمپ کبھی سعودی کے خلاف کچھ نہیں کر سکتا۔ کیونکہ یہ سعودی کا غلام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سب سے پہلے اس نے سعودی کا دورہ کیا تھا۔ 

👈یہ دشمنان مملکہ رافضیوں تحریکیوں اخوانیوں کا میکاولی اور گوبلزی پروپیگنڈہ ہے کہ سعودی نے بدعتی اور مشرک ترکی خلافت کے ساتھ غداری کی تھی۔ آخر ان دشمنان مملکہ کے دماغ میں اتنی بھی بات نہیں آتی کہ جب سعودی نے کبھی اس کے ماتحت تھا ہی نہین تو غداری کیسی؟؟ 

☀️مزید آل سعود کا علاقہ نجد تھا جو قبائلی علاقہ تھا اور یہاں ترکوں کا اقتدار قائم ہی نہ تھا۔ 
ابن سعود نے  ١٩٠٢  میں دوبارہ اپنی سلطنت بحال کی۔  
 ١٩١٥ میں حجاز اور عرب کے ترک گورنر شریف مکہ نے بغاوت کا اعلان کر کے  ترکوں کو نکال دیا - یوں ترکوں کی خلافت یا حکومت موجود عرب سے  ختم ہو گئی۔  
 ٣ مارچ  ١٩٢٤ کو اتا ترک نے ترکی میں بھی خلافت کا خاتمہ کنے کا اعلان کر دیا۔ 
 خلافت کے اس مکمل خاتمے کے بعد بھی سات ماہ بعد ابن سعود نے شریف مکہ کو شکست دے کر مکہ پر قبضہ کیا اور اس کے ٹھیک اگلے برس  دسمبر ١٩٢٥ کو مدینے پر قبضہ کیا -
اندازہ کیجئے کہ خلافت کب کی ختم ہو چکی ، خلافت سے غداری شریف نے کی، اور اس کے تابوت میں آخری کیل مصطفی کمال پاشا نے ٹھونکی کہ جس کے بارے میں اقبال کہتا ہے.
چاک کردی ترک نادان نے خلافت کی قبا،
سادگی مسلم کی دیکھ اوروں کی عیاری بھی دیکھ

👈ان تاریخی حقائق کے باوجود یہ تحریکی اخوانی جن کے رگ وریشے میں بغاوت غداری عیاری اور مکاری پیوست ہے چلے ہیں مملکت سعودی عرب پر الزام لگانے۔۔۔۔۔
✏اجمل منظور

فیس بک پر بھی دیکھیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...