السبت، 20 أكتوبر 2018

💥فکری گمراہی اور تحریکی

💥فکری گمراہی اور تحریکی💥
ایک پکے تحریکی عنایت اللہ سبحانی نے جب حقیقت رجم نامی کتاب لکھ کر ایک معلوم من الدین بالضرورۃ یعنی دین اسلام کے ایک مسلمہ حقیقت (رجم) کا انکار کیا تو اس کا جواب کئی لوگوں نے دیا۔ تحریکیوں میں رضی الاسلام ندوی کی کتاب (حقیقت رجم ایک تنقیدی جائزہ)، اور غیر تحریکیوں میں ابو سہیل عدنان کی (انکار رجم ایک فکری گمراہی) بہت مشہور ہے۔ 
اب یہ بات سمجھ سے بالاتر تر ہے کہ یہ فکری گمراہی عنایت اللہ سبحانی نے اپنے پیر و مرشد یوسف قرضاوی سے لی ہے یا خود ان کے خر دماغی کا اپج ہے۔ 
کیوں کہ یوسف قرضاوی بھی رجم کا انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں(إن الرجم -حد الزنا- ليست شريعة إسلامية بل هي شريعة يهودية أخذها النبي صلى الله عليه وسلم في أول الأمر ثم تركها بعد نزول آيات سورة النور.... الرجم لا يعمل به. فالرجم شريعة يهودية محمد لا يقوم  بمثل هذه الشريعة القاسية).
یعنی -نعوذ باللہ- حد رجم اسلامی شریعت کا حصہ نہیں ہے۔ یہ یہودی شریعت کا حصہ ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع ایام میں لاگو کیا تھا پھر سورہ نور کی آیت نازل ہونے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔ یہ ہے آیت اللہ قرضاوی کی تحقیق جو آگے صراحتاً انکار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ رجم پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ رجم یہودی شریعت کا حصہ ہے محمد -صلی اللہ علیہ وسلم- ایسی سخت جان شریعت پر عمل کر ہی نہیں سکتے۔ 
محترم نے شروع میں یہ بھی کہا ہے کہ بیس سال سے اس حقیقت کو چھپائے ہوئے تھا جسے آج لوگوں کے سامنے بیان کر رہا ہوں۔ (اتنے سالوں تک اتنا بڑا بلنڈر چھپانے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟)
شیخ صالح الفوزان سے جب ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جو کسی دین کے مسلمہ حقیقت جیسے رجم کا انکار کرے اس کا کیا حکم ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ اگر انکار کرنے والا جاہل ہے یا کسی شبہ کی بنیاد پر انکار کر رہا ہے تو اسے توبہ کرایا جائے گا۔ اور اگر جان بوجھ کر انکار کر رہا ہے تو وہ مرتد ہو جائے گا۔ والعیاذ باللہ۔ 
یوسف قرضاوی اور صالح فوزان کی پوری گفتگو اس ویڈیو کلپ میں دیکھ سکتے ہیں:
https://www.facebook.com/groups/125389651401729/permalink/213485742592119/
نوٹ:
اس طرح کی فکری گمراہیاں تحریکیوں کے یہاں ہی زیادہ کیوں پائی جاتی ہیں؟

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...