السبت، 20 أكتوبر 2018

اردگانی ناٹک ختم: ترک سفیر امریکہ واپس روانہ🎪

🎪اردگانی ناٹک ختم: ترک سفیر امریکہ واپس روانہ🎪
💥صرف دو ہی ہفتے کے اندر اردگان کا ناٹک ختم ہوگیا۔  امریکہ سے بلائے ہوئے سفیر کو واپس بھیج دیا۔  یعنی 14/ مئی کو بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی اور غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین پر ظلم کے خلاف جس اردگان نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلایا تھا اسے آج امریکہ بھیج رہا ہے۔ خبر میں ناٹک کی حقیقت واضح کرتے ہوئے کہا گیا ہے:  ((إن السفير التركي لدى الولايات المتحدة سردار كليغ في طريقه عائداً إلى واشنطن، بعد استدعائه لأنقرة للتشاور قبل أسبوعين على خلفية قرار نقل السفارة الأمريكية إلى القدس.))
ترجمہ: اس وقت امریکہ کیلئے ترک سفیر سردار کلیگ واشنگٹن جا رہے ہیں جنہیں دو ہفتہ پہلے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے فیصلے پر گفت و شنید کیلئے بلایا گیا تھا۔ 
یعنی اردگان نے احتجاجاً نہیں بلکہ پورے اتفاق کے ساتھ ایک سازش کے تحت ترکی طلب کیا تھا تاکہ ایک طرف مسلمانوں میں ایمیج بنے اور دوسری طرف صہیونیوں اور صلیبیوں سے معاہدہ کرنے میں بھی آسانی ہو۔ آگے کی خبر کچھ اس طرح ہے جو مزید چونکانے والی ہے: ((ومن المقرر أن يلتقي تشاووش أوغلو أثناء الزيارة مع نظيره الأمريكي مايك بومبيو وسيناقش الاثنان خارطة طريق بشأن مدينة منبج في شمال سوريا، والتي تريد تركيا إخلاءها من وحدات حماية الشعب الكردية المدعومة من الولايات المتحدة والتي تعتبرها أنقرة منظمة إرهابية.))
مفہوم: سفیر کو امریکہ بھیج کر ترک وزیر خارجہ خود امریکہ جائیں گے اور اپنے ہم منصب مایک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔ اور دونوں مل کر شمالی شام کے سنی اکثریتی شہر منبج کے تعلق سے گفت و شنید کریں گے۔ در اصل ترکی وہاں سے کرد جماعتوں کو نکالنا چاہتا ہے اور جن کی امریکہ حمایت کرتا ہے لیکن ترکی انہیں دہشت گرد سمجھتا ہے۔ 
اسے تفصیل سے اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں:
http://24.ae/article.aspx?ArticleId=444389
اس ترک ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں:
https://www.adwhit.com/عودة-السفير-التركي-الى-الولايات-المتحدة-لاستئناف-مهامه
💥یہ تو رہا امریکہ سے اپنے سفیر کو بلانے اور پھر اسے واپس بھیجنے کا ناٹک۔ جبکہ اسرائیلی سفیر کو  باقاعدہ یہ کہہ کر واپس بھیجا تھا کہ چند دنوں کیلئے چلے جاؤ۔ اسکی وضاحت میں نے اسی وقت اس پوسٹ میں کردی تھی:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1660700904043190&id=100003098884948
اسرائیل کے ساتھ اردگانی ناٹک کو سمجھنے کے لئے مزید یہ پوسٹ دیکھیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1656130257833588&id=100003098884948
💥ایک طرف علمانی، صوفی قبرپرست ترک صدر رجب طیب اردوگان کی یہ منافقت اور تمام مسلمانوں کے ساتھ دھوکا اور ناٹک ھے اور دوسری طرف ہم بر صغیری تحریکیوں کو دیکھتے ہیں کہ اسے سر پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ سید گہر والا اسے ترکی ہی نہیں پورے عالم اسلام کا ہیرو بتا رہے ہیں۔ دیکھیں یہ ویڈیو:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1974042789336391&id=148892475184774
کوئی اس کی فضیلت اور کارناموں پر عربی میں اخوانیوں کی طرف سے لکھی ہوئی کتاب کا اردو میں ترجمہ کر رہا ہے۔ پھر اس کتاب کو اردو دنیا میں سب سے نایاب کتاب بتایا جا رہا ہے۔ اردگان کو عالم اسلام کا آئیڈیل بتاتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ((اس وقت پوری دنیا کی نظریں بطل عظیم، مجاہد قائد، اسلامی دنیا کے چہیتے ہیرو ترکی کے فرمانروا رجب طیب اردوغان پر ٹکی ہوئی ہیں)). پڑھیں اس تبصرے کو:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2532959710261584&id=100006427384294
کہیں ایسے ناٹک باز کی فضیلت پر کتابیں لکھنے والے کو اسلام کا نقیب اور ترجمان بتایا جا رہا ہے۔ اور تو اور اردگان کو اس شعر کا سراپا مجسم قرار دیا جا رہا ہے:
خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر 
سارے جہاں کا در د ہمارے جگر میں ہے
اور آخر میں وطن عزیز کے اندر تحریکیوں کے ترجمان نے بن سلمان اور اردگان کو دو آمنے سامنے اور ایک دوسرے سے متضاد شخصیت بتا کر اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا۔ اور جوش جنوں میں اردگان کی فضیلت میں یہاں تک کہہ گئے: 
((اردوان اسلام کی نشأۃ ثانیہ کے داعی اور اسلام کے علم بردار ہیں۔ اس لیے بڑی حکمت اور بصیرت کے ساتھ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے ملک میں اسلام کا بول بالا ہو۔ دوسری طرف محمد بن سلمان مغربی طاقتوں کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں اور وہی کچھ کر رہے ہیں جو ان کے مغربی آقا ان سے کرانا چاہتے ہیں۔ ان کے ذریعہ اسلام پسندوں کے لیے گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور اسلام دشمنوں سے محبت کی پینگیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ فلمی تھیٹر قائم کیے جا رہے ہیں اور رقص و سرور کی محفلیں سجائی جا رہی ہیں۔ بہ الفاظ دیگر اردوان اپنے ملک کو اسلام سے قریب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ محمد بن سلمان کی حرکتیں اپنے ملک کو اسلام سے دور لے جا رہی ہیں)). اس لنک پر پورا مضمون پڑھ سکتے ہیں: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2086857458270257&id=1631400210482653
نوٹ: 
در اصل 2016 کے بعد سعودی عرب سے مایوسی کے بعد متبادل کے طور پر ترکی اور اردگان کو بڑھاوا دینا تحریکیوں کی ایک مجبوری ھے نیز سعودی عرب اور بن سلمان پر کیچڑ اچھالنا دلوں سے بغض وعناد اور تکلیف کو نکالنے کا ایک ذریعہ ھے۔ 
ان شاء اللہ بہت جلد ہی یہ پتہ چل جائے گا کہ اسلام کا حقیقی داعی کون ہے اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر انہیں دھوکا کون دے رہا ہے؟ 
بر وقت سعودی عرب کے خلاف اس قدر پروپیگنڈہ کیا آل سعود سے نفرت کا نتیجہ ہے یا حرمین شریفین کے خلاف سازش کا حصہ ھے؟ سنیں اور دیکھیں اس ویڈیو کو:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2011775412402431&id=1816574491922525

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...