الأحد، 21 أكتوبر 2018

🌐کیا عبادات کی حیثیت محض ٹریننگ کورس کی ہے؟

🌐کیا عبادات کی حیثیت محض ٹریننگ کورس کی ہے؟ 

📚آخر یہ کون مسلمان نہیں جانتا کہ اسکی پیدائش کا مقصد اصلی اللہ کی عبادت کرنا ہے؟  
وما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون. میں نے انسانوں اور جناتوں کو محض اپنی عبادت کی خاطر پیدا کیا ہے۔ 
اور ان عبادات کا مقصد قربت الہی اور رضائے الہی کا حصول ہے۔ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ جہنم اے نجات اور دخول جنت کا بہانہ ہے۔۔۔۔ 
سورہ آل عمران کی ان آیتوں (133 اور اسکے بعد کی آیتیں) کا بھی مطالعہ کرلیں:
وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ (133) الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (134) وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَن يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۔ 

🔻لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جو اتنی واضح اور ایک مسلم اصول کی جان بوجھ کر نفی کرتا ہے۔ وہ شخص تحریکیوں کا پیر ہے۔ چنانچہ مودودی نے حکومت کے نشے میں یہاں تک لکھ دیا کہ نماز روزہ حج زکاة ذکر تسبیح وغیرہ ایک بڑی عبادت کے واسطے مستعد کرنے کیلئے محض تمرینات ہیں یعنی نعوذ باللہ ان عبادات کی حقیقت ایک ٹریننگ کورس کی ہے۔ 
تفہیمات حصہ اول ص 69

🔻اور مودودی کی نظر میں بڑی عبادت سے مراد حکومت الہی کا قیام ہے۔ گویا مودودی کے نزدیک انسان کو اللہ نے حکومت قائم کرنے کیلئے پیدا کیا ہے۔ اور جن عبادات کا حکم دیا ہے انکی حیثیت محض ٹریننگ کورس کی ہے۔ 

☀️نعوذ باللہ یہ سراسر قرآنی آیات کا انکار ہے۔ 
یہ ہے مودودی کی اصلیت جن کی تفسیر پر تحریکیوں کو فخر ہے۔ 

✔یہ دراصل قیادت وسیادت کا نشہ ہے اور کچھ نہیں ورنہ مودودی اتنی سطحی بات کہنے کی جرات نہ کرتے۔ 

👈ایک ایسا شخص جو عبادات کو ٹریننگ کورس کہے اس کو مجدد اور مفکر ایک احمق کے سوا کوئی نہیں کہہ سکتا۔۔۔۔ 

✔مطلب صاف ہے کہ اگر حکومت الہیہ قائم ہوجائے تو ان ساری عبادات کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔ جبکہ یہ محض دیوانوں کی بڑ ہے ورنہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں حکومت الہیہ قائم نہیں تھی؟ خلفاء راشدین کے دور کو کیا کہیں گے؟ ان سب دور میں عبادات کی کیا اہمیت تھی؟ مودودی کے پرستار مودودی کے اس جملے پر ہزار بار غور کرکے بتائیں: ((یہ ساری چیزیں محض ٹریننگ کورس ہیں))۔ 

👈فیسبکئے مودودی کے پرستاروں سے اپیل ہے کہ سعودی کے بارے میں رافضی پروپیگنڈوں کو بار بار نہ دہرا کر اپنے مفکر ومجدد کے علم پر ماتم کریں یا  اس کی تاویل کریں یا انکار کریں۔۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...