الاثنين، 22 أكتوبر 2018

اردگان کی بہادری صرف بھکتوں میں!!!!!!

🎪اردگان کی بہادری صرف بھکتوں میں!!!!!!

😈اردگان نے اپنے ترک زبان والے ٹیوٹر اکاونٹ پر 13 اکتوبر کو ٹرمپ کے نام یہ پیغام لکھا:
صدر امریکہ جناب ڈونالڈ ٹرمپ صاحب!
میں تاکید سے کہتا ہوں کہ ترکی عدالت نے پورے طور سے (پادری کے بارے میں) اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، میں اب امید کرتا ہوں کہ امریکہ ترکی کے ساتھ ایک حلیف ملک کی طرح ہر میدان میں تعاون کرے گا جیسا کہ اب تک کرتا آیا ہے خاص طور سے پی کے کے اور داعش کے خلاف لڑنے میں۔۔۔ 
https://twitter.com/RT_Erdogan/status/1051130307905241088?s=19

👈سوال یہ ہے کہ اردگان کا ٹیوٹر اکاونٹ ترکی سے زیادہ عربی والا مشغول رہتا ہے۔ ایک ایک خبر اس پر نشر کیا جاتا ہے۔ خاص طور سے وہ کھوکھلے بیانات جو صرف بھکتوں کو خوش کرنے والے ہوتے ہیں۔۔۔ لیکن اس اہم خبر اور پیغام کو عربی اکاونٹ پر نشر کیوں نہیں کیا گیا؟؟! 

✔آخر اسکی وجہ اس کے علاوہ کیا ہوسکتی ہے کہ عرب بھکتوں میں ایمیج اور بندر بھپکی والی شبیہ خراب ہوجائے گی۔۔۔ 

☀️دوسری بات: وہ سب لن ترانیاں آخر کہاں چلی گئیں جب ہانک رہے تھے کہ ہم امریکہ کے سامنے اس مسئلے میں کبھی جھکنے والے نہیں ہیں۔۔۔ ؟!

☀️ایک تیسری بات یہ کہ اس پادری کے رہا کرنے میں بھی بھکتوں کو خوش فہمی میں مبتلا کرنے کیلئے بعض ترک اخبار میں یہ پڑیا چھوڑا گیا ہے کہ وہ پادری ترکی جیل میں اسلام لے آیا تھا اس لئے اس پر رحم کھا کر وقت سے پہلے ہی چھوڑ دیا گیا۔۔۔۔ 

☀️ ایک چوتھی بات: 2015 میں جب روسی طیارہ کے ترکی علاقے میں آجانے کے بعد اسے مار گرایا گیا تو اس وقت بھی اردگان نے خوب لن ترانیاں ہانکی تھیں لیکن پوٹن کی دھمکی کے بعد اردگان کو سیدھا ماسکو جانے پر مجبور ہونا پڑا اور وہاں جاکر اپنی غلطی کا اعتراف کرنا پڑا اور 25 ملین ڈالر جرمانہ دینے پر مجبور ہونا پڑا ۔۔۔۔ 

🌋یہ ہے ترکی اور اردگان کی حقیقت اور حیثیت۔۔۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...