الاثنين، 22 أكتوبر 2018

سعودی عرب ایک بار پھر 🕵️‍♀️ابلیسی سازش کے نرغے میں

🎪سعودی عرب ایک بار پھر 
🕵️‍♀️ابلیسی سازش کے نرغے میں

☀️2011 کے ابلیسی فسادیہ میں ناکامی کے بعد رافضیوں صہیونیوں اور صلیبیوں نے ایک بار پھر مملکت سعودی عرب کو گھیرنے کی کوشش کی ہے اور اسکے لئے اپنے ایجنٹ اخوانیوں کو مملکہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کیلئے لگا رکھا ہے اور مجرموں کے گڑھ ترکی کے دلدل میں مملکہ کو پھنسانے کی کوشش جاری ہے۔۔۔ لیکن جس طرح سعودی حکمران اور پوری عوام اپنے دشمنوں کے خلاف متحد نظر آ رہے ہیں اس سے یہی لگ رہا ہے کہ اس آزمائش میں بھی ویسے ہی سرخرو ہو کر نکل جائیں گے جس طرح ابلیسی فسادیہ میں بچ کر نکل گئے تھے جبکہ دشمنان مملکہ کا اس مرتبہ بھی اصل ٹارگٹ یہی سعودی عرب تھا۔۔۔ 

🌋پڑھیں اس مختصر مضمون کو: 
ٹرمپ کے بیان کے بعد کہ اگر سعودیہ خاشقجی کے غائب/قتل ہونے میں ملوث پایا جاتا ہے، تو اس کے خلاف "سخت ایکشن" لیا جایا گا، سعودیہ نے جس جرأت اور بہادری کے ساتھ جواب دیا ہے کہ اگر مملکہ کے خلاف کچھ بھی ایکشن لیا گیا تو ہم اس کے خلاف اس سے بھی زیادہ سخت ایکشن لیں گے، مختلف ویب سائٹس، نیوز پورٹل، اور ٹوئیٹر وغیرہ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اک آگ سی لگ گئی ہو، عالمی سطح پر سعودیہ عربیہ ٹرینڈ کر رہا ہے، حمایت بھی ہو رہی ہے، مخالفت بھی ہورہی ہے، مختلف میڈیا کے ذرائع اپنے دل کا بھڑاس نکالے جارہے ہیں، جھوٹے ثبوت جھوٹی گواہیاں پیش کی جارہی ہیں، مملکت کے خلاف مکر و فریب کا جال بہت تیزی کے ساتھ بنا جارہا ہے، ان شاء اللہ امید ہے کہ اس خطرناک پریشر سے بھی سعودیہ کامیاب وکامران ہوکر نکلے گا.

🌋ویسے اس سیچویشن کو دیکھ کر کہ جب کہ ابھی خاشقجی کے سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں آیا ہے، اس کے بنا ہی سعودیہ کو اس قدر مطعون کیا جارہا ہے، اور صاف اور صریح لفظوں میں اسے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے تو پھر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ نائن الیون کے بعد سعودی عرب کس قدر آزمائشوں سے گزرا ہوگا.

🌋پہلے مجھے شک تھا، مگر جس طریقے سے "ویسٹ" اور "اخوانی" اس کیس کو ہینڈل کر رہے ہیں، اور جس شدت کے ساتھ اس پر اپنا ری ایکشن ظاہر کر رہے ہیں، اس سے اب یہ شک مکمل یقین میں بدلتا جارہا ہے کہ "خاشقجی" کے غائب یا قتل ہونے کے پیچھے انہیں طاقتوں کا ہاتھ ہے جنہوں نے "سیریا" اور "لیبیا" کو خون کے تالاب میں ڈبو دیا ہے، یہ یقین ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہوتا جارہا ہے کہ ایک بہت بڑی سازش ہے جس کا مقصد صرف اور صرف مملکہ کی تباہی کی خواہش ہے، جیسا کہ ہم "الجزیرہ"، "فیصل القاسم" اور دیگر اخوانیوں کے "ٹوئٹس" میں دیکھ سکتے ہیں، چہرے سے خوشی پھوٹی پڑ رہی ہے، ابھی تھوڑی دیر پہلے فیصل القاسم نے ٹویٹ کیا ہے "في الحلقة القادمة من الاتجاه المعاكس:
هل انتهى دور السعودية و حان ذبحها بعد أن أكملت مهمتها في ذبح العرب؟ أم أنها أزمة عابرة؟ ألم تصبح السعودية العظمى في عهد محمد بن سلمان".

🌋"قد بدت البغضاء من أفواههم"، ہر شخص اول فول بکے جارہا ہے، جتنی تیزی سے یہ سب "ڈوپلمنٹ" ہوا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سب کچھ پہلے سے "پری پلانڈ" تھا، مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ اللہ رب العالمین کی نصرت و مدد ضرور شامل حال رہے گی، یہ سب ہوا کے وہ غبارے ہیں جن میں زیادہ ہوا بھرنے کی وجہ سے یا تو پھوٹ جانا ہے، یا پھر ان کی ہوا نکل جانی ہے، سعودیہ کی جب ہم تاریخ پڑھتے ہیں تو سعودیہ کی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے کہ کن کن مشکلوں کو جھیل کر آج سعودیہ سعودیہ بنا ہے، جتنا آسان لوگوں نے اسے سمجھ لیا ہے، اس قدر آسان شکار ہے نہیں، ان شاء اللہ مملکہ کے خلاف مکر و فریب کرنے والے منہ کی کھائیں گے.

🌋اس پورے "ایپیسوڈ" میں سب سے اچھی بات مجھے یہ لگی کہ "سعودی شعب" نے سوشل میڈیا خاص کر ٹوئیٹر پر اپنی حکومت کے ساتھ اعتماد جتایا ہے، اور اس کے ساتھ ہر "یسر و عسر" میں کھڑے رہنے کی بات کی ہے، اور اپنے ملک کے دفاع کا فریضہ انجام دیا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے، جب تک حکومت اور شعب کا یہ کوآرڈینیشن بنا رہے گا تب تک مجھے امید ہے کہ  ان شاء اللہ "مملکہ" کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے پائے گی، کیونکہ کسی بھی حکومت کی بقاء کے لئے اس کے عوام کا اس کے ساتھ کھڑا رہنا بہت ضروری ہے، جو کہ مملکت کا سب سے امتیازی پہلو ہے.
✔عزیراحمد

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...