🎪سفر الحوالی/ہارون یحیٰی اور اخوانی منافقت🎪
💥عالم اسلام میں اس ہفتے کی دو خبریں لوگوں کے درمیان باعث نزاع بنی ہوئی ہیں۔ کیوں کہ تحریکی میڈیا نے ان دونوں خبروں کو ہیک کر کے انہیں رافضیت اور تحریکیت کے رنگ میں رنگ کر اپنی من مانی سے انہیں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ جسکی وجہ سے لوگ دونوں خبروں کے تعلق سے تذبذب کا شکار ہیں۔
👈پہلی خبر اردگان کے (مقدس سرزمین: ایک اخوانی نے «التی بارکنا حولہ» کے ضمن میں پورے ترکی کو بھی شامل مانا ہے) ترکی کی ہے جہاں ملحدوں کی سرکوبی کرنے والے (عدنان اوکتار) ہارون یحیٰی (قلمی نام) کو اردگانی حکومت نے گرفتار کیا ھے جنہوں نے ماسونیت، صہیونیت، الحاد، ڈارون کے نظریہ ارتقاء کے خلاف برابر لکھا ہے۔ قرآن اور جدید سائنس کی یکسانیت کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں ثابت کیا ہے۔ اس ضمن میں سو سے زائد کتابیں آپ نے تصنیف کی ہیں۔ حکومت اور اسکی پالیسیوں کی آپ نے کبھی مخالفت نہیں کی اور نہ ہی اسکے خلاف کبھی آپ نے کچھ لکھا۔ کتاب وسنت کے دفاع میں آپکی مختلف تصانیف کی وجہ سے دشمنان اسلام کے نشانے پر آپ ہمیشہ رہے۔ آپ کو کئی بار جھوٹے الزامات میں پھنسا کر سلاخوں کے پیچھے کیا گیا لیکن آج تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ اسرائیلی موساد اور ترک خفیہ ایجنسی کی نظر میں آپ ہمیشہ رہے۔ أردگان کے صدارتی حلف برداری کے فوراً بعد آپ کو مختلف الزامات میں پھنسا کر ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔ اور بی بی سی لندن اور الجزیرہ ٹی وی نے اسے خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے جس سے لگتا ہے کہ آپ کوئی پیشہ ور ایک بہت بڑے مجرم ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے مجرموں کے سرغنہ ہوں۔ ان تحریکی چینلوں نے آپکی خدمات کا سواۓ اشارے کے کچھ ذکر نہیں کیا ھے۔ اسکی سب سے بڑی وجہ آپکی اخوانیت سے مخالفت ہے۔
👈دوسری خبر سعودی عرب کی ہے جہاں ایک اخوانی مشہور عالم سفر الحوالی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ جناب ہمیشہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف رہے۔ یمن کے اندر کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی۔ حکومت کو منافق کہا کہ کروڑوں ڈالر مغرب پرستی پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ایران سے قطع تعلق پر بھی منافقت کا الزام لگایا یہ کہہ کر ایک طرف ایرانی حکومت سے دوری اور دوسری طرف انہیں ایرانی آقاؤں کی حکومت عراق سے قربت بنا رکھا ھے۔ (المسلمون والحضارۃ الغربیۃ) کے نام سے پچھلے ہفتہ جو کتاب آپکی سامنے آئی ہے اسی کے اندر یہ ساری بغاوت اور خارجیت زدہ مغلظات بھرے پڑے ہیں جسے بنیاد بنا کر سعودی حکومت نے گرفتار کیا ہے حالانکہ آپ بہت پہلے سے موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل تھے۔ لیکن سارے اخوانی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ آپ نے آل سعود اور سعودی کبار علماء کو نصیحت کی اور انہیں اچھا نہ لگی جسکی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اور اسکے ساتھ ہی سفر الحوالی کے دینی و دعوتی خدمات کو بیان کرتے پھر رہے ہیں۔
💥دین اسلام کی خدمت، شریعت مطہرہ کی حقانیت کا اظہار، دشمنان اسلام کا دندان شکن جواب، ڈارون کے پیروکاروں کو چت کرنا، ماسونیت زدہ ملحدوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کرنے میں ہارون یحیٰی کی شخصیت کا موجودہ دور میں کوئی ثانی ہے۔ انکی تمام تصانیف 62 عالمی زبانوں میں پوری دنیا کے اندر بکھری ہوئی ہیں۔ ایسے شخص کو یہ تحریکی اخوانی اس لیے مختلف الزامات لگا کر بدنام کر رہے ہیں کیوں کہ وہ ان کے افکار و نظریات کے خلاف ہیں اور سفر الحوالی جن کے خدمات ہارون یحیٰی کے مقابلے عشر عشیر بھی نہیں ہوں گے انکو یہ اخوانی اس لئے ربانی مظلوم عالم اور عظیم داعی بنا کر پیش کر رہے ہیں کیوں کہ یہ سید قطب کے بھائی محمد قطب کے شاگرد رشید ہیں اور اخوانی افکار و نظریات کے حامل ہی نہیں بلکہ مکمل اسکے پرچارک بھی ہیں۔
💥کچھ لوگ سفر الحوالی کی اخوانیت کا انکار کر رہے ہیں۔ حالانکہ جو انکی کتابیں پڑھتے ہیں انہیں اچھی طرح معلوم ہوگا کہ آنجناب کتنے پکے اخوانی ہیں۔ انتفاضہ یعنی انقلاب پر نوجوانوں کو ابھارتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں:
كما أن من عيوب الأمة في أجيالها المتأخرة: أنها تضيع كنوزها التي يمنُّ الله بها عليها، وقد عبر عن ذلك أحد الباحثين الأمريكان في تعليق على اغتيال الإمام حسن البنا رحمه الله، فقال "هكذا الشرق دائماً يضيع كنوزه" فليس النفط الكنـز الوحيد المضيع، فأهم منه وأغلى: إرادة الحياة الإيمانية، وحب الشهادة، والثبات على الحق، وهي كنوز جمعها الله لنا في هذه الانتفاضة المباركة فأرجو أرجو ألا نضيعها!!
اس عبارت میں محترم نے تحریکیوں کے پیر و مرشد حسن البنا کے بارے میں یہ اقرار کیا ہے کہ پٹرول ہی سب سے بڑا خزانہ نھیں ہے بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر حسن البنا کی شخصیت ہے جو لوگوں کیلئے ایک عظیم خزانہ تھے۔
اس عبارت میں جہاں ایک طرف اپنے ملک کی تحقیر ہے وہیں دوسری طرف متشدد اخوانی ہونے پر بھی دلیل موجود ہے۔
اسی طرح آپ سید قطب کے بھائی محمد قطب کے شاگرد رہ چکے ہیں جنہوں نے اپنے بھائی کے منحرف افکار و نظریات کو مملکہ میں پھیلانے کا کام کیا۔ اور آپ نے جامعہ ام القری میں انہیں کی رہنمائی میں ماجستیر اور پی ایچ ڈی کا مرحلہ پورا کیا ہے۔ اس وجہ بھی آپکی اخوانیت پر ذرا بھی شبہ نہیں کیا جا سکتا۔
سفر الحوالی کی گرفتاری کے اسباب جاننے کے تعلق سے درج ذیل ویب سائٹس کو دیکھ سکتے ہیں:
http://www.elbalad.news/3383401
https://www.eremnews.com/news/arab-world/saudi-arabia/1411857
https://www.watanserb.com/2018/07/12/ابن-سلمان-يعتقل-الداعية-سفر-الحوالي-و/amp/
💥سفر الحوالی ملکی پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ رہے ہیں، درج ذیل عبارت اسکی پوری تائید کر رہی ہے:
((برز الحوالي مع حرب الخليج وفاجأ الجميعَ بجرأته وبخطابه السياسي غير التقليدي، إذ رفض الاستعانة بالقوات الأميركية في هذه الحرب بوضوح شديد مختلفاً في الرأي مع السلطة السياسية بقيادة الملك فهد والمؤسسة الدينية بقيادة الشيخ عبد العزيز بن باز، وقدم رؤيةً سياسية وجديدة على الخطاب الإسلامي المحلي تتبع فيها تطور المخططات الغربية والأميركية لاحتلال الخليج العربي منذحرب أكتوبر عام 1973 وألف كتاباً مهماً يتضمن مناشدة لعلماء السعودية الكبار آنذاك - ابن باز وابن عثيمين - ويحتوي الكتاب رصداً للمخططات الأميركية بعنوان " كشف الغمة عن علماء الأمة" والذي عرف فيما بعد "وعد كيسنجروالأهداف الأميركية بالخليج"، بل توقع الحوالي بأنالولايات المتحدة ستقوم حتماً بعمل يضمن مصالحها ووجودها المباشر في الخليج العربي قبل وقوع الأحداث وقبل غزو الكويت وذلك بمحاضرة لهُ بعنوان "العالم الإسلامي في ظل الوفاق الدولي".))
https://ar.m.wikipedia.org/wiki/سفر_الحوالي
💥آپ دونوں کی خدمات کا موازنہ اور مقابلہ کیلیے ان کی ویب سائٹ اور انکے تعلق سے کچھ معلومات کیلئے ویکیپیڈیا کو دیکھ لیں۔
👈سفر الحوالی کا ویب سائٹ:
http://www.alhawali.com/main/
https://ar.m.wikipedia.org/wiki/سفر_الحوالي
👈ہارون یحیٰی کا ویب سائٹ:
http://ar.harunyahya.com
https://ar.wikipedia.org/wiki/عدنان_أوكطار
💥ہارون یحیٰی کا ویب سائٹ 62 عالمی زبانوں میں پوری دنیا پڑھتی ہے جبکہ سفر الحوالی کا ویب سائٹ صرف تین زبانوں (اردو عربی اور انگریزی) میں ہے۔
گوگل پر harun yahya books لکھ کر ہارون یحیٰی کی ساری کتابیں دیکھ سکتے ہیں۔
👈ایک ضروری وضاحت:
یہ یاد رہے کہ ہارون یحیٰی مسلکا حنفی فقہ کو مانتے ہیں، فتح اللہ گولن کی طرح تصوف میں یقین ہے۔ ان کے علاوہ دوسری تمام باتیں الزامات کے دائرے میں آتی ہیں جنکا انہوں نے ہمیشہ انکار کیا ھے وہ چاہے جنس پرستی کا الزام ہو یا شیطان پرستی کی طرف دعوت دینے کا الزام ہو، ماسونیت سے جڑنے کا تعلق ہو یا الحاد پرستی کا الزام ہو۔ انکی تقریباً تین سو کتابیں موجود ہیں جنہیں پڑھ کر انکے افکار و نظریات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
ویسے بھی موصوف کے تمام افکار ونظریات سے اتفاق ضروری نہیں ہے۔ یہاں صرف دونوں شخصیات کے کارناموں کو بتانا مقصود ہے۔ نیز یہ کہ تحریکی میڈیا کس طرح دونوں کے تعلق سے ڈبل اسٹینڈرڈ اپنا رہی ھے چنانچہ ایک کو مجرم بنا کر پیش کر رہی ہے تو دوسرے کو ربانی عالم اور داعی دوراں بنا کر پیش کر رہی ہے۔
_________________________________________
👩❤💋👩ہارون یحیٰی کے تعلق سے مفید معلومات:
💥عدنان اوکتار عرف ہارون یحییٰ کو فراڈ، جنسی استحصال اور جاسوسی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ موصوف نظریہ ارتقاء کے خلاف لکھنے اور بولنے میں شہرت رکھتے ہیں۔ آپکی خدمات بہت ہی عظیم ہیں پھر بھی دیکھیں انہیں کس طرح بدنام کیا جا رہا ہے:
https://www.aljazeera.com/news/2018/07/turkey-arrests-televangelist-adnan-oktar-multiple-charges-180711105001781.html
ہارون یحیی کے خلاف اس طرح کے کئی مصنوعی الزامات عائد کئے جا چکے ہیں اور وہ ہمیشہ ان الزامات کو عدالت میں غلط ثابت کر چکے ہیں۔
💥ہارون یحیی اسلام دشمنوں کو ایسے ہی کھٹکتا ہے جیسے کسی کو اپنی بہن کا دوست کیونکہ اس نے الحاد اور ارتقا کو پوری دنیا میں ننگا کر دیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہارون یحیٰی televangelism یعنی عیسائیت سے میڈیا کے ذریعے رابطے اور مباحثے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف پاکستانی و عالمی ملحدین اور عیسائیوں نے ہمیشہ پروپیگنڈہ کیا اور ان کی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ یہ الزام ہمیشہ جھوٹ نکلے ہیں۔ ان کی تحریروں نے نظریہ ارتقا اور الحاد کو اس طرح ننگا کیا ہے کہ ملحدین و اسلام دشمن طبقے نے ان کے دلائل کا جواب دینے کی جگہ ان کی شخصیت کو داغدار کرنے کی مذموم کوششیں کیں کیونکہ ان کی بیشمار کتابوں نے الحاد اور ارتقا کو دنیا میں ننگا کر دیا ہے۔ ان کے خلاف اتنا منظم پروپیگنڈہ کیا گیا کہ انہوں نے اپنی شخصیت کے خلاف الزامات کے خلاف گزشتہ دس سال میں کئی دفعہ رجوع کیا ہے
"Adnan Hoca'ya 'cezai ehliyet' şoku". Milliyet. 8 March 2015
جب کہ الزام لگانے والے ایک بار بھی ترک عدالت میں ان کے خلاف اپنے الزامات ثابت نہیں کر سکے۔
💥ان کے خلاف جھوٹ پروپیگنڈے اور ان کی شخصیت کو داغدار کرنے کی وجہ سے اور ہارون یحیٰی کے خلاف ان الزامات کو ثابت نہ کر پانے پہ ترکی کی حکومت نے ایسا پروپیگنڈہ کرنے والی کئی ویب سائٹس کو بلاک بھی کر دیا ہے۔ کیونکہ ہارون یحیٰی کے خلاف الزامات جھوٹ اور صرف اس وجہ سے تھے کہ اس کی بیشمار تحریروں نے اسلام کو تقویت دی جب کہ ارتقا کو دنیا میں ننگا کر دیا ہے۔
💥ہارون یحیٰی نے یہودی فری میسنری اور دیگر عالمی استعماری تنظیموں کے خلاف بھی کئ کتابیں لکھیں جس پہ انہیں عالمی دباؤ پہ ترکی کی حکومت نے گرفتار کیا لیکن ان پہ کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا سوائے یہ کہ وہ اپنی تحریروں میں ارتقا اور الحاد اور سوشلزم کے خلاف لکھتے ہیں۔ 1986ء میں عالمی دباؤ پہ انہیں یہودی فری میسنری کے خلاف کتاب «Freemasonry and Judaism»
لکھنے پہ دس ماہ نفسیاتی اسپتال میں رکھا گیا لیکن مخالفین انہیں نفسیاتی مریض ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔ آپ پر ایک ترک صحافی (Fatih Altaylı) نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے استنبول کی میونسپلٹی سے کاروباری معاہدے کئے ہیں لیکن یہ الزامات جھوٹ ثابت ہوئے اور ہارون یحیٰی نے اس صحافی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔
1999ء میں ہارون یحیٰی کے خلاف یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ ذاتی مفادات کے لیے دھونس دھمکی کا راستہ اختیار کرتے ہیں اس پہ انہیں گرفتار کر لیا گیا لیکن یہ الزام بھی دو سال کیس چلنے کے بعد جھوٹ ثابت ہوا اور ختم کر دیا گیا۔
💥ان کو جدید دور کے عظیم ترین مسلم مصنفین میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کا ٹی وی شو (A9) عرب دنیا میں بہت سے لوگ دیکھتے ہیں۔
ہارون یحیٰی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں اور ان کی کردار کشی کرنے والوں میں سرفہرست عالمی ملحدین کے سرغنے رچرڈ ڈاکنز کی ویب سائٹ
WordPress.com
تھی جن کے الزامات جھوٹ ثابت ہوجانے پہ ترکی کی عدالت نے اسے ترکی میں بلاک کر دیا۔
💥2010ء میں ان کو اسلامی دنیا کے سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والے مصنفین میں شمار کیا گیا۔
The 500 Most Influential Muslims" (PDF). The Royal Islamic Strategic Studies Centre of Jordan. 2010. Retrieved 10 April 2012.
ان کی کئ کتابیں جن میں ارتقا کے خلاف کتابیں بھی شامل ہیں ویڈیو شکل میں انٹرنیٹ پہ میسر اور آسانی سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
ارتقا کے خلاف ان کی کتابوں کا عالمی ملحدین کوئی جواب نہ دے سکے اور ان پہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنی کتابوں کا مواد دوسری کتابوں سے چوری کیا حالانکہہ انہوں نے جہاں جہاں سے تحقیق پیش کی اس کا حوالہ دیا۔
💥یہودی ہارون یحیٰی کے خصوصا خلاف ہیں کیونکہ وہ اپنی تحریروں میں ہولوکاسٹ کو غلط کہانی ثابت کر چکے ہیں۔
ان کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بار 1986ء میں انہیں صرف اس بات پہ گرفتار کر لیا گیا تھا کہ انہوں نے کہا کہ میں ابراہیم علیہ السلام اور ترکی کا روحانی فرزند ہوں۔
1991ء میں اس وقت کی سیکولر ترک حکومت کے ایک سکیورٹی اہلکار نے ان کی لائبریری میں گھس کر ان کی کتاب میں کوکین رکھ دی اور ان کو کوکین کے استعمال کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا لیکن یہ الزام بھی جھوٹ ثابت ہوا اور ان کو رہا کر دیا گیا۔2008ء میں ان کی تنظیم پہ یہ الزام عائد کیا گیا کہ ان کے افراد خواتین سے جنسی زیادتی کرتے اور ان کی ویڈیو بناتے ہیں لیکن یہ کیس بھی ثابت نہ ہوا اور ختم کر دیا گیا۔ اب جولائی 2018ء میں ترکی کی پولیس نے ایک بار پھر ان پہ یہی الزامات لگا کر ان کو ان کے 235 ساتھیوں سمیت محبوس کیا ہے لیکن ان کے خلاف یہ الزامات نئے نہیں ہے اور وہ ہمیشہ ان سے بری اور صاف ثابت ہوئے ہیں۔
👈ہارون یحیٰی کے خلاف اعتراضات کے تفصیلی جواب اس لنک سے پڑھے جا سکتے ہیں
http://m.harunyahya.com/en/Articles/184648/responses-to-groundless-claims-concerning
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق