السبت، 20 أكتوبر 2018

الجزیرہ ٹی وی چینل کے دیوانو! ایک نظر ادھر بھی۔۔۔

🎪الجزیرہ ٹی وی چینل کے دیوانو! ایک نظر ادھر بھی🎪
💥عرب اتحاد یمن کو نجس حوثیوں سے پاک کر رہا ھے، الحدیدہ شہر مغربی ساحل کا بہت ہی اہم اسٹراٹیجک علاقہ ہے۔ بندرگاہ ، ائیر پورٹ اور دوسری اہم جگہوں کو ایرانی ایجنٹ حوثیوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔  یہی ایک راستہ تھا جہاں سے رافضی تحریکی مل کر حوثیوں تک اپنی متنوع امداد پہونچاتے تھے۔ اب اس شہہ رگ کو بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ حوثی اس علاقے کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ لیکن صہیونیت گزیدہ رافضی چینل "الجزیرہ" اس تعلق سے خاموش ہے۔ جیسے یمن میں کچھ ہو ہی نہیں رہا ہے۔ 
💥ایران میں اب بھی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف جگہ جگہ احتجاجات اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ خصوصا اہواز، سیستان اور کازوران وغیرہ علاقوں میں۔ شام اور عراق میں ایران کے سارے تدمیری پلان فیل ہو رہے ہیں۔ اگر سیاسی طور پر نئی حکومت کی طرف سے عراق سے نکل جانے کی دھمکی مل رہی ہے تو دوسری طرف عسکری پیمانے پر روس کی طرف سے سیریا کو خالی کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ لیکن الجزیرہ ان ساری ایرانی خبروں سے بے خبر ہے۔ 
💥ترکی اس وقت جہاں ایک طرف اقتصادی بحران کا شکار ہے تو دوسری طرف ایران کے ساتھ مل کر عراقی بارڈر پر نہر فرات کے اوپر الیسو بندھ بنا رہا ہے جس سے نہر فرات سوکھ رہا ہے۔ عراق کا بیشتر حصہ سوکھے کی زد میں ہے۔ عراقی اہل کار ترکی پہونچ کر گفت و شنید کر رہے ہیں۔ اللہ کرے کوئی حل نکل جائے۔ الجزیرہ کو ان  ترکی خبروں سے بھی کوئی تعلق نہیں ھے۔ 
💥الجزیرہ کو مطلب ہے صرف سعودی اتحادیوں سے۔ چنانچہ اس وقت اردن میں حکومت کے خلاف اخوانیوں کی طرف سے اجتجاج ہو رہے ہیں، جن میں اکثر کرائے کے ٹٹو ہیں لیکن حکومتی پیمانے پر سیکورٹی سخت ہے۔ ماضی کے تلخ تجربات یعنی عرب فسادیہ سے حکومت اور عوام سب محتاط ہیں۔ "الجزیرہ" اس وقت انہی مظاہرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے بالکل اسی طرح جیسے 2011 میں ٹیونس، لیبیا اور مصر کے بارے میں کر رہا تھا۔ لیکن اس بار امکان یہی ہے کہ یہ نامراد ہوکر اپنی تخریبی سرگرمیوں میں فیل ہوجائیں گے۔ 
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان فتنہ پردازوں سے عالم اسلام اور مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔ آمین

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...