السبت، 20 أكتوبر 2018

تحریکیوں کی احسان فراموشی

🎪تحریکیوں کی احسان فراموشی 
✍برادرم رشید ودود کی قلم سے
عالم عرب کے اخوانی اور برصغیر کے جماعتی بھی خود کو 'سلفی، کہتے ہیں، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اخوانی اور جماعتی فکر کا تعاقب منظم علمی اسلوب میں کیا جائے، تاکہ کھرے اور کھوٹے کا فرق واضح ہو سکے-
جن 'قید و بند کے شکار علما، کا سوال اٹھایا گیا ہے، یہ بھی 'اخوانی الفکر، ہی ہیں لیکن اخوانی اور جماعتی ذہن اس باب میں بڑا ناانصاف واقع ہوا ہے، مصری قومیت کے علمبرداروں نے اخوان پر جب ہنگامہء دار و گیر برپا کر رکھا تھا، تب یہی 'ملوکیت کا گڑھ، سعودی ہی ان 'مظلوموں، کو پناہ دے رہا تھا، اپنی جامعات میں اعلی عہدوں پر فائز کر رہا تھا، خود سید قطب کے بھائ محمد قطب کا انتقال سعودی عرب ہی میں ہوا، زینب الغزالی سے بھی اس کی تفصیل پوچھی جا سکتی ہے، اُس وقت ہی نہیں، بلکہ آج بھی ہزاروں اخوانی سعودی کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، ہندوستانی مدارس کے جماعتی علما بھی تنخواہ لیتے ہیں 'وزارہ، سے لیکن اگلے ہی لمحے میں اسرایئل سے اپنے 'محسن، کا تعلق ثابت کرنے لگتے ہیں، سعودی جیسے 'سائبان، کیلیے ان کے لٹریچر میں 'شکر گزاری، کا کوئ جذبہ نہیں پایا جاتا لیکن 'احسان فراموشی، کی تو ہم روز مثالیں دیکھ رہے ہیں-
'سعودی عرب کے غیر مشروط حمایتی، ترکیب دلچسپ ہے، اس کا مطلب ہے کہ سعودی نے جب تک دودھ پلایا، تب تک آپ 'مشروط حمایت، کرتے رہے (ہماری نظر کمزور ہے، اس لئے یہ 'مشروط حمایت، کم از کم مجھے تو نہیں نظر آ رہی) لیکن جیسی چھاتی سوکھنے لگی یا پلانے والے کو یاد آ گیا کہ یہ ہم کس کو دودھ پلا رہے ہیں، اُس کو؟ جس نے کھایا بھی میرا اور جڑ بھی میری ہی کھودی، تب سے یہ 'مشروط حمایت، بھی 'اندھی مخالفت، میں تبدیل ہو چکی ہے، جوان تمیم کی طرح بوڑھا سلمان بھی اگر مولانا قرضاوی صاحب کے ماتھے پر بوسہ دینا شروع کر دے، یا ریاض سے ایک 'فلائنگ کِس، ہی اچھال دے تو ابھی دیکھیے! کس طرح سے اندھی مخالفت اندھی حمایت میں تبدیل ہو گی لیکن نہیں! لیکن نہیں ان کی نفسیات میں تشکر کا جذبہ تو ہے ہی نہیں، یہ 'ذہنی باغی، ہیں، بغاوت ان کے خمیر میں ہے، ان سے وفا کی امید آپ مت رکھیے-

آپ کس بنا پہ کسی کی حمایت کرتے ہیں، جب تک کہ وہ آپ کی حمایت کرے، یہی ہے نا 'مشروط حمایت، معاف کیجیے گا! اسے 'مشروط حمایت، نہیں، 'موقعہ پرستی، کہتے ہیں، انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ اگر آپ کا 'مخالف، بھی 'حق، پر ہو اور اگر آپ واقعی 'سلفی، ہیں، تو آپ 'مشروط حمایت، نہیں، 'غیر مشروط حمایت، کیجیے-
سوال کیا جاتا ہے ہے کہ 'اسرائیل کو تسلیم کر کے بھی بیت المقدس کو جہاد سے آزاد کروانے والوں کے ساتھ رشتہ برقرار رکھا جا سکتا ہے؟ یہی سوال ہم نے محمد مرسی سے بھی کیا تھا؟ اور یہی سوال ہم رجب طیب اردگان سے بھی بار بار کر چکے ہیں کہ حضور والا! جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں، ڈر اس لئے لگتا ہے کہ کب آپ مجھے گولن کا حامی قرار دے کر حوالہء زنداں کر دیں، کوئ بھروسہ نہیں، حضور! ایک طرف غزہ کی اشک سوئ، دوسری طرف تل ابیب سے تانکا جھانکی کیسے کر لیتے ہیں آپ؟ یہ 'توازن، کیسے برقرار رکھ پاتے ہیں آپ؟ یہی سوال ہم نے تمیم کے ابا سے بھی کیا تھا لیکن موصوف کی زیر لب مسکراہٹ اُن کے مونچھوں تلے دب کر رہ گئ۔
______________________________________________
تحریکیوں کی اصل پریشانی اور اسکے اسباب و محرکات کا پتہ لگانے کے لئے میری یہ تحریر ضرور پڑھیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1584529074993707&id=100003098884948


فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...