الجمعة، 19 أكتوبر 2018

تحریکیوں کے سپر مین

🏇تحريكيوں كے سپر مين🏄 
💥تركى صدر رجب طيب اردگان كو سارے تحريكى مستقبل كا ہيرو ، امير المومنين حتى كہ خليفة المسلمين كے طور پر پروجيكٹ كرنے ميں سردھڑ كى بازى لگانے ميں لگے ہوئے ہيں۔اسكے لئے ثنا خوانى اور پزيرائى ميں طرح طرح كے پروپيگنڈے كرتے نظر آتے ہيں : كبهى قرآن كى تلاوت كرتے ہوئے دكهائيں گے، كبهى بچوں كو چومتے ہوئے شو كريں گے، كبهى اسرائيل كو دهمكى ديتے ہوئے دكهائيں گے تو كبهى اسلامى فوج بنانے كا ٹھيكہ لينے والا دكهائيں گے، كبهى امريكہ وروس كو متنبہ كرتے ہوئے دكهائے جائيں گے تو كبهى شامى وبرمى مسلمانوں كو ظلم سے نجات دينے كيلئے تركى سے لشكر جرار بهيجتے نظر آئيں گے۔ يعنى پروپيگنڈوں كے ذريعے مسٹر اردگان كو مسلمانوں كا مسيحا بنا كر پيش كيا جارہا ہے ۔
حالانكہ جب ہم حقيقت كى دنيا ميں نظر ڈالتے ہيں تو پتہ چلتا ہے كہ يہ شخص صرف منصب كا حريص ہے  اسے نہ اسلام سے واسطہ ہے اور نہ مسلمانوں سے ، كبهى كبهى چند جذباتى بيانات دے دينا يہ تركى سياست كا حصہ ہے جيسا كہ وہاں كے وزير خارجہ جاويش اوگلو نےخود اسكا اقرار كيا ہے اور اس كے بہت سارے شواہد ہيں كہ اگر صرف اردگان كے ان جهوٹے اور منافقانہ بيانات كو اكٹها كيا جائے تو ايك دفتر تيار ہوسكتا ہے ليكن يہاں صرف موجوده عالمى پس منظر ميں صرف يہ دكھانے كى ضرورت ہے كہ تركى صدر اردگان كو تحريكى جس طرح مسلمانوں كا مسيحا بناكر  شو كررہے ہيں زمينى سطح پر اس كى كيا حقيقت ہے؟ 
💥اس وقت كسے نہيں معلوم كہ اسرائيل ، روس اور ايران سے مسلمانوں كا جتنا نقصان ہورہا ہے ان كا قتل وخون جس پيمانے پر ہورہا ہے نيز ان كى ہر پہلو تباہى وبربادى اس وقت جس انداز ميں ہورہى ہے اسكا كوئى بهى عقلمند شخص انكار نہيں كرسكتا۔ ليكن كيا وجہ ہے كہ مسلمانوں كا يہ مسيحا ان تينوں ظالموں كو مالى ، سياسى ، سفارتى اور اخلاقى مدد جارى ركهے ہوئے ہے؟ ويسے اردگان كى حقيقت تفصيل سے جاننے كيلئے اس لنك كو ديكھيں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1509697815810167&id=100003098884948
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1576090089170939&id=100003098884948

💥يہاں صرف پيش ہے ايك مختصر نوٹ: 
- شامى مسلمانوں كے تعلق  سے روس اور ايران كے ساتھ تركى نے خفيہ معاہدے كركے حلب كى بربادى كے وقت ادلب كو تہ وبالا كيا اور غوطہ كى تباہى كے وقت عفرين ميں تباہى مچائى۔ اس حقيقت كا كوئى انكار نہيں كرسكتا پھر بھی سنكى قسم كے لوگ خليفہ كہنے سے كم پر راضى نہيں ہيں۔ پڑھيں اس خبر كو:
"When the Muslims of Aleppo were getting slaughtered and raped by Assad, Erdogan attacked Idlib. Now, Muslims are getting slaughtered in Ghouta, he attacks Afrin. But somehow people think that this Sufi is an Ottoman 'Caliph' "
ديكهيں اس لنك كو:
https://en.zamanalwsl.net/news/31842.html
https://www.aljazeera.com/news/2017/05/syria-de-escalation-zones-explained-170506050208636.html

💥سنى مسلمانوں كے قاتلين  اور اردگان تركى ايرانى اقتصادى تعاون کی شکل میں:
ابهى گزشتہ سال اكتوبر كے مہينے ميں اردگان نے اعلان كيا ہے كہ ہم ايران كے ساتھ اپنى تجارت كو دس ارب امريكى ڈالر سے بڑھا كر تيس ارب امريكى ڈالر كر رہے ہيں۔ 
https://www.cnbc.com/2017/10/19/reuters-america-turkey-iran-central-banks-agree-to-trade-in-local-currencies--turkish-pm.html

💥فلسطينيوں كے قاتلين اور اردگان تركى اسرائيلى اقتصادى تعاون کی شکل میں:
تركى اور اسرائيل كے مابين پچھلے سالوں كے مقابلے گزشتہ سال بيس فيصد تجارت بڑھى ہے۔ بلكہ اردگان نے يہ بهى وعده كيا ہے كہ اس تجارت كو ہم پيتاليس فيصد تك بڑھائيں گے ۔ يعنى گزشتہ چار ارب امريكى ڈالر كو دس ارب امريكى ڈالر تك لے جائيں گے۔ 
http://m.jpost.com/Israel-News/Politics-And-Diplomacy/Turkish-industrial-leaders-call-for-trade-increase-with-Israel-490952 

سياسى بحران كے باوجود اسرائيل نے گزشتہ برس تركى كے ساتھ (18.6) ملين يورو كا تجارتى معاہده كيا ہے۔
http://www.hurriyetdailynews.com/israel-signs-deal-worth-18-6-million-euros-with-turkey-amid-political-turmoil-123759

💥شامى مسلمانوں كے قاتلين اور اردگان  تركى روسى اقتصادى تعاون کی شکل میں:
اردگان نے گزشتہ سال ہى اعلان كيا ہے كہ روس كے ساتھ  گزشتہ سالوں كے مقابلے (17)ارب امريكى ڈالر سے بڑھا كر اڑهتيس (38) ارب امريكى ڈالر تك پہونچائيں گے۔ مزيد كہا كہ ہمارا اصل ٹارگيٹ سو(100) ارب امريكى ڈالر تك لے جانا ہے۔ 
https://www.dailysabah.com/economy/2017/03/10/turkey-russia-jointly-establish-investment-fund-worth-1b-to-strengthen-economic-collaboration

💥اردگانى حكومت كى جارحانہ توسيع پسندى: كيا اسے بهى ترك مسلمانوں اور سارے تحريكيوں  كو بے وقوف بنانے كا ايك اور حربہ قرار ديا جائے؟ 
ابهى كل 31/مارچ كى خبر ہے كہ تركى حكومت کی طرف سے يہ اعلان كيا گيا ہے كہ شامى علاقہ عفرين پر اب تركى كى طرف سے حكومت كى جائے گى ، تركى صوبہ انطاكيہ كے ماتحت كركے عفرين ميں يہيں سے گورنر بهيجا جائے گا۔  تفصيل كے لئے ديكهيں يہ لنك:
https://ahvalnews.com/afrin/congress-makes-afrin-part-turkish-province
https://ilkha.com/app/index.php?Lang=en&case=news&p=Show&no=3571

يہ رہے الجزيره ٹى وى چينل كے اسپائڈر مين(Spiderman) اور سپر مين(Superman) جو پلك جهپكتے اپنى فوج كو كب برما بهيج ديں كب افريقہ بهيج ديں كب فلسطين بهيج دیں كب حلب اور غوطہ بهيج دیں كچھ نہيں كہا جاسكتا۔  الله ہم سب كو  عقل سليم سے نوازے ۔ ہمارے اندرحق وباطل كو پہچاننے كا ملكہ پيدا كردے۔ دور حاضر ميں دشمنوں كى عيارى ومكارى سے ہميں آگاه فرمادے۔ ہم سب مسلمانوں كو غفلت كى نيند سے بيدار كركے اعدائے اسلام كے خلاف متحد كردے آمين۔
(ڈاکٹر اجمل منظور)

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1611329725646975&id=100003098884948

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...