الجمعة، 19 أكتوبر 2018

سعودی مخالف پروپیگنڈہ: ایک جائزہ

💥سعودی مخالف پروپیگنڈہ: ایک جائزہ💥
✍بقلم: ڈاکٹر اجمل منظور مدنی
مملکت سعودی عرب کے خلاف چاہے وہاں کے حکمراں ہوں یا عوام، ایک سوچے سمجھے پلان کے تحت زور وشور سے پروپیگنڈہ مہم جاری ھے۔ 
پاس پڑوس کے کچھ ممالک اس سعودی مخالف مہم کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کرتے ہیں۔ 
اس کے لئے ماہرین کی کئی ایک ٹیمیں ہیں جو خبریں گڑھنے میں کمال درجے کا تجربہ رکھنے والوں پر مشتمل افرد پر مسلسل کام کر رہی ہیں۔
عربی کے علاوہ بھی کئی زبانوں میں یہ پروپیگنڈہ مہم جاری ھے۔
بھولے قسم کے بہت سارے عرب بھی اس مہم کا حصہ بنے ھوئے ہیں۔
جزیرہ عرب کے بہت سارے منافقین روافض، عقلانی اور لبرل زدہ دشمنان دین اس مہم کا حصہ ہیں جو علمی ومالی ہر طرح سے تعاون کرتے ہیں۔
حالانکہ ان سب کو پتہ ھے کہ سعودی عوام کو اب بہکایا یا بھڑکایا نہیں جا سکتا۔ کیوں کہ سعودی مخالف ہر خبر کی وہ پوری طرح تحقیق کرتے ہیں اور اسے قرآن کی اس آیت پر پرکھتے ہیں:  
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ. 
ترجمہ: اے ایمان والو اگر کوئی فاسق تمہاے پاس کوئی سی خبر لائے تو اس کی تحقیق کیا کرو کہیں کسی قوم پر بے خبری سے نہ جا پڑو پھر اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو۔
سعودی نظام محکم ھے۔ وہاں کی عوام متحد ھے۔ وہاں کے حکمراں سعودی عوام کے ساتھ ساتھ مسلمانان عالم کا درد بھی اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔ 
مملکہ کے حاسدین کو یہی چیز پسند نہیں ھے۔ اور اسی بنیاد پر ہمہ وقت سعودی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ 
سعودی مخالف پروپیگنڈے کا پیش ھے ایک مختصر جائزہ:
1- دس ہزار 10000 ویب سائٹ ایسے ہیں جو برابر سعودی مخالف پروپیگنڈوں کیلئے وقف ہیں۔
2- گزشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں صرف قطر سے سعودی کے خلاف بیس ہزار 20000 جھوٹی خبریں نشر کی گئیں۔
3- تیئیس ہزار 23000 اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایسے ہیں جہاں سے سعودی کے خلاف فی منٹ نوے 90 ٹویٹ مسلسل کئے جا رہے ہیں۔
4- قطری ذرائع ابلاغ کی اڑھتالیس 48% فیصد خبریں سعودی عرب کے خلاف ھوتی ہیں۔
5- اخبارات، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے علاوہ پینتیس 35 ایرانی ٹی وی چینل ایسے ہیں جو صرف سعودی دشمنی میں خبریں پھیلانے کیلئے خاص ہیں۔
6- الجزیرہ ٹی وی چین اور بی بی سی لندن کے علاوہ کچھ عراقی، لبنانی، شامی، افغانی اور پاکستانی ایسے چینل ہیں جو برابر سعودی مخالف خبریں نشر کرتے رہتے ہیں۔ 
7- سعودی مخالف پروپیگنڈوں خصوصا رافضی خبروں کے محاکمے کیلئے ویسے تو کئی ایک ٹی وی چینل کام کر رہے ہیں لیکن اردو اور عربی میں خصوصی طور پر وصال ٹی وی چینل بہت اہم ھے۔ 
دعا ھے کہ اللہ تعالی سعودی عرب کے حکمرانوں، وہاں کی عوام نیز خصوصی طور پر حرمین کی دشمنوں کی ہر چال سے محفوظ رکھے۔ آمین

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1540346596078622&id=100003098884948

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...