السبت، 20 أكتوبر 2018

ترکی کا ارمن ہولوکاسٹ: ایک اسرائیلی حربہ💥

💥ترکی کا ارمن ہولوکاسٹ: ایک اسرائیلی حربہ💥
میں نے یہ بات پہلے کہہ دی ہے کہ اردگان اسرائیل سے کسی طرح کا کوئی تعلق ختم نہیں  کر سکتے۔ 
ترکی کی ایک بہت بڑی مجبوری جس کا استحصال اسرائیل بری طرح کرتا ہے اور جس کے دباؤ میں آ کر ترکی ہمیشہ بیک فٹ پر رہتا ہے وہ ارمن ہولوکاسٹ ہے۔ ترکی کے اس کمزور رگ پر ایک بار پھر اسرائیل نے ہاتھ رکھا ھے؛ چنانچہ داخلی امور کے سیکورٹی ذمہ دار گیلاد ایردان نے کہا:
Israel must recognize the Armenian holocaust and take five steps in international action against Erdogan and Turkey,” Erdan has said.
  اسرائیل ارمن ہولوکاسٹ کو ضرور تسلیم کرے گا اور اردگان وترکی کے خلاف عالمی پیمانے پر پانچ اقدامات کرے گا۔ تفصیل کیلئے دیکھیں یہ اسرائیلی ویب سائٹ:
https://www.scribd.com/article/379570814/Israel-Fm-We-Will-Not-Cut-Our-Diplomatic-Ties-With-Turkey
💥ارمن ہولوکاسٹ کیا ہے؟ 
ایک پچھلے پوسٹ میں ((کیا ترکی اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کرسکتا ہے؟ )) کے ذیلی عنوان سے میں نے اسکی ایک بڑی وجہ لکھی تھی: 
((عبد الحمید ثانی کے دور سے لیکر پہلی جنگ عظیم تک(دس پندرہ سالوں کے درمیان) ترکی حکومت کی طرف سے ارمن قوم کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق دس سے پندرہ لاکھ عیسائی ارمن قوم کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ہٹلر کے ہاتھوں یہودیوں کی نسل کشی کے بعد اسے دنیا کی سب سے بڑی نسل کشی (Arminian Genocide/Holocaust)مانی جاتی ہے۔یونان اور آرمینیا کے ساتھ تقریبا بیس یورپی ممالک  مل کر ترکی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں متعدد بار ریزولیوشن پاس کروا چکے ہیں جس میں ترکی حکومت پر دباو ڈالا گیا ہے کہ وہ اسے ارمن قوم کے خلاف نسل کشی کے اعتراف کے ساتھ انہیں ہرجانہ ادا کرنے پر راضی ہوجائے۔ لیکن ترکی حکومت نے اسکا ہر بار سختی سے انکار کیا ہے۔ نیز اسرائیلی حکومت سے مل کر یہودی لابی کے ذریعے اس کے خلاف یورپ وامریکہ کے اندر زبردست مہم چلا رکھی ہے تاکہ ترکی کے خلاف ارمن قوم اسے استعمال نہ کرسکیں جس طرح اسرائیل نے جرمنی کے خلاف یہودی ہولوکاسٹ کا جرم اعتراف کروا کر اس سے بھاری قیمت وصول کر لی ہے اور ساتھ ہی عالمی پیمانے پر جرمنی حکومت کی رسوائی بھی ہوئی ہے۔ ترکی کی یہ ایک بہت بڑی مجبوری ہے کہ اسرائیلی یہودیوں کے ذریعے ہی یہ اس عظیم گناہ سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے۔ صرف اسی ایک ایشو کو لیکر اگر یہودی لابی چاہ لے تو ترکی حکومت کا تیا پانچا کردے۔ 
تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1653655944747686&id=100003098884948
💥اور یہی وجہ ہے کہ لاکھ ڈینگنے کے باوجود بھی ترکی معمول کے حساب سے ایک ملین بیرل تیل برابر اسرائیل بھیجتا رہا۔ تفصیل یہاں دیکھیں؛ 
http://www.zamanarabic.com/…/أردوغان-يرسل-مليون-برميل-نفط-…/

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...