الاثنين، 22 أكتوبر 2018

🕵️‍♀️سلمان بدوی اور بلوائیوں سے محبت کا انداز

🕵️‍♀️سلمان بدوی اور بلوائیوں سے محبت کا انداز

🎪سلمان بدوی نے کہا: {{حضرت عثمان نے بعض فیصلے دباؤ میں آکر کئے تو انقلاب آیا۔۔۔}}
 گویا آپ رضی اللہ عنہ خود اس انقلاب --خمینی سلمان کے مطابق-- کے ذمیدار تھے۔۔۔

☀️نعوذ باللہ کیا سبائیوں جارجیوں اور بلوائیوں کی اس غداری اور بغاوت کو انقلاب کہیں گے جس تحریکی انداز میں یہ منافق زمان کہہ رہا ہے؟! 

☀️دوسری بات کیا آپ نے منہاج نبوت کے مطابق خلافت نہیں کی تھی ؟! آخر دباؤ کا کیا معنی ہے اس خمینئ وقت کے نزدیک؟!

👈کیا اس تحریکی نے علامہ ابن العربی کی کتاب العواصم من القواصم کا مطالعہ نہیں کیا ہے ؟؟؟ آخر نسل در نسل سعودی یونیورسٹیوں میں کیا کر رہا تھا؟؟؟؟ 

☀️تیسری بات یہ کہ یہ کٹولی کا چندہ خور كيا اپنے جملے سے اس ظالمانہ بغاوت کو سند جواز نہیں عطا کر رہا ہے؟! الرجل مع من احب کہ روشنی میں کہیں اس کا بھی حشر ان بلوائیوں کے ساتھ نہ ہوجائے! ابھی بھی وقت ہے صحیح سے دوبارہ رجوع کر لے تاکہ اہل ندوہ کے ساتھ ساتھ اللہ بھی معاف کردے ورنہ ایران کا راستہ تو کھلا ہی ہے۔۔۔۔۔ 

☀️دراصل اسی مجرمانہ بغاوت کے تعلق سے ایک بلوائی کا واقعہ سامنے سے گزرا جسے پڑھکر سلمان بدوی کا فتنہ یاد آگیا۔۔۔ 
👈محمد بن سیرین کا بیان ہے کہ میں خانہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا کہ سنا ایک آدمی دعا کر رہا ہے (اللهم اغفر لي، وما أظن أن تغفر لي) اے اللہ مجھے معاف کر دے اور نہیں سمجھتا کہ تو مجھے معاف کر دے گا۔ 
میں نے پوچھا: اللہ کے بندے، ایسی دعا میں پہلی بار سن رہا ہوں ؟ کہا: میں نے یہ قسم کھائی تھی کہ اگر مجھے بھی موقع مل گیا تو عثمان کے چہرے پر تماچہ ماروں گا۔ لیکن موقع مرنے کے بعد ملا، آپکی لاش گھر میں چارپائی پر رکھی ہوئی تھی لوگ آ آ کر گھر میں جنازہ پڑھ رہے تھے میں بھی اسی بہانے گھس گیا جب تنہائی پایا تو چہرے سے کپڑا ہٹا کر ایک طمانچہ مار دیا۔ اسی وقت یہ میرا دایاں ہاتھ سوکھ گیا۔۔۔ 
ابن سیرین کا بیان ہے: میں نے دیکھا وہ ہاتھ سوکھی لکڑی کی طرح ہو گیا تھا۔۔ 
📓 #تاريخ_دمشق___لابن_عساكر_39/ 444

👈اللہ صحابہ کرام پر بھونکنے والوں کے انجام بد سے بچائے ۔۔۔۔۔ 

¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤
عثمان رضی اللہ  عنہ  کی ذات اقدس جود و سخا، عفو و درگزر اور حیاء وعفت کا وہ بحر بے کنار ہے جس نے بارہا زبان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کی بشارتیں سنیں، جو جامع القرآن کے لقب سے ملقب ہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ  کی شخصیت اور کارناموں پر متعدد کتب اشاعتی مراحل طے کر چکی ہیں لیکن عثمان غنی سے وابستہ جمیع پہلؤوں کا احاطہ معدودے چند کتب میں ہی نظر آتا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی نے نہایت خوبصورت انداز میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ  کی شخصیت اور کارناموں پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ اس میں عثمان رضی اللہ عنہ کی زندگی سے متعلقہ کسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا گیا ۔ آپ کے خاندان اور مقام و مرتبہ کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت عثمان سے متعلقہ تمام احادیث کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ جہاں آپ کے منہج حکومت کو زیر بحث لایا گیا ہے وہیں دور خلافت میں مال و قضا کے ادارے کو ایک مستقل فصل میں سمویا گیا ہے۔ سیدنا عثمان کے گورنروں کی حقیقت سے نقاب کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ شہادت عثمان کے اسباب پر بھی قیمتی آراء کا اظہار کیا گیا ہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر کیے جانے والے تمام اعتراضات کا براہین قاطعہ کی روشنی میں مسکت جواب نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیاہے۔ یقینی طور پر یہ کتاب حیات عثمان پر لکھی جانے والی ایک دستاویز ہے اس میں وہ سب کچھ ہے جس کے آپ منتظر ہیں۔
اس کتاب کو اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں: 
https://www.kitabosunnat.com/kutub-library/usman-bin-affaan-r-a-shakhsiat-aur-karname

فیس بک پر بھی دیکھیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...