السبت، 20 أكتوبر 2018

ترکی میں الیکشن فکر دوسروں کو۔۔۔۔۔

🎪ترکی میں الیکشن اور فکر دوسروں کو دامنگیر🎪
🏄بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ🏄
💥ترکی میں رواں ماہ جون کی 24/ تاریخ کو الیکشن ہونے والا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک منفرد الیکشن ہے۔ ترکی کے حالیہ صدر اردگان نے ویسے تو پہلے ہی سے ایسے جتن کر رکھے ہیں کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا بڑی مشکل سے جیت سکتا ہے۔ یعنی 2016 میں تختہ پلٹ کا ناٹک کر کے اپنے بہت سارے سیاسی حریفوں کو پس زنداں کر دیا، ان ہزاروں افسروں اور ملازمین کو فارغ کر دیا جنہیں اپنا دشمن سمجھتا تھا۔ تقریباً ان تمام ٹیلی ویژن اور اخبارات کو بند کرادیا جو اسکی چالبازیوں اور فریب کاریوں کو اجاگر کرتے تھے۔ 
اسی طرح مذکورہ تختہ پلٹ کی ناٹک کو بہانہ بنا کر ملک میں 2016 سے سخت ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔ جسکا سیاسی حریفوں نے شدت سے مخالفت کر رکھی ہے، اسکے لئے مظاہرے کئے، دھرنا دیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ البتہ شدت سے مخالفت کرنے والے جیل ضرور چلے گئے۔ حالانکہ اس وقت ایمرجنسی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ 
اسی سخت ایمرجنسی کی حالت میں گزشتہ سال اپنے حق میں میمورنڈم کراکے صدارتی اختیارات کو مزید وسیع کرلیا۔ جس سے اب صدر کی حیثیت پہلے جیسی نہ رہ کر مطلق العنان حکمران کی بن گئی ہے۔ عزل وتعیین کے تقریباً تمام اختیارات اب صدر کے ہاتھوں میں آگئے ہیں۔ 
اتنے سارے ناٹک، چالبازی اور ایمرجنسی کے بعد بھی وقت سے پہلے اردگان کو الیکشن زبردستی کرانے کی کیا ضرورت پڑ گئی اور وہ بھی چار چار پارٹی کے اتحاد کے ساتھ؟!  کیوں کہ اس الیکشن کو آئیندہ سال ہونا تھا۔ کیا اردگان کو اپنے کام اور اپنی پارٹی اور ترکی عوام پر بھروسہ نہیں ہے؟! 
💥جی بالکل مسئلہ یہی ہے۔ ترک قوم اردگانی ناٹک کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے۔ وہ اچھی جانتی ہے کہ یہ مداری بن کر ترکوں کو ٹھگ رہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کرکے فلسطینوں کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ کردوں کو مار کر ترکوں کو خوش کر رہا ہے۔بلکہ ایک ایک سے بھونڈے سے بھونڈا بیانات دے کر پورے پورے عالم کے مسلمانوں کو مورکھ بنا رہا ہے۔ اور اردگان کو بھی اس حقیقت کا علم ہے اسی لئے یہ سارے داؤ پیچ چل رہا ہے۔ 
تعجب تو ان غیر ترکی اخوانی تحریکیوں اور تقلیدیوں پر ہے جو اسکی علمانی چالبازیوں کو ڈھو رہے ہیں بلکہ سعودی مخالفت میں اس منافق اور فراڈ عالمی مداری کو مسلمانوں کا مسیحا بنانے میں دل وجان سے لگے ہوئے ہیں۔ 
💥عالمی مداری کے لئے تحریکیوں کی کوشش اور اسکی چند بھونڈی مثالیں:
1- یوسف قرضاوی نے 2016 ہی میں اپنے یار غار اردگان کی شخصیت کو تقدس کا ہالہ بنا کر پیش کردیا تھا یہ کہہ کر کہ اردگان کی شخصیت بڑی مقدس ہے۔ انکی مدد کیلئے اللہ سبحانہ و تعالیٰ، جبریل اور تمام فرشتے ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں۔ دیکھیں اس ویب سائٹ کو:
http://www.alalam.ir/news/1839861
جناب قرضاوی کی آواز سننے کے لئے اس ویڈیو کو بھی دیکھیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں: (لأن الله معه وجبريل وصالح المؤمنين والملائكة بعد ذلك ظهير وكل الشعوب العربية والإسلامية معه.):
https://youtu.be/A2eh4mpymMY
تحریکیوں سے ایک چھوٹا سا سوال یہ ہے کہ جب ساری کائنات یعنی خالق مخلوق سب اردگان کے ساتھ ہے تو اردگان کو مذکورہ چالبازیوں کو اپنانے کی کیا ضرورت ہے؟! نیز اب کیا ضرورت باقی رہ گئی کہ کمالی الحاد کو اپنا اب بھی آئیڈیل کہنے سے باز نہیں آتے؟! کیا اس کے ساتھ اللہ، جبریل اور تمام فرشتوں کی مدد ہو سکتی ھے جو ملحد کمال اتاترک کو اپنا ہیرو اور آئیڈیل سمجھے؟ 
2- ابھی دو دن سے ایک پکا رافضیت زدہ تحریکی احمد بن راشد یہ جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھلانا شروع کیا ہے کہ مدینہ منورہ سے ایک آدمی نے میرے پاس ایک پیغام بھیجا ہے جس میں یہ مذکور ہے کہ:
((ایک نیک صالح آدمی نے خواب دیکھا کہ مسجد نبوی میں جاکر روضہ مبارکہ میں داخل ہوا کہ ایک ایسے شخص کو دیکھا جسکی داڑھی لمبی اور سرخ تھی۔ وہ کہہ رہا ہے کہ ابھی ایک شخص کا انتقال ہو گیا ہے اسے غسل دے کر دفن کرنا ہے۔ آگے کہہ رہا ہے کہ اس شخص نے اتنا کہہ کر مجھے پکڑا اور روضہ مبارکہ کے بغل میں واقع ایک کمرے میں لے گیا۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ مرنے والا آدمی ترکی کا صدر رجب طیب اردوگان ہیں۔ لیکن بظاہر دکھنے سے لگتا نہیں کہ مر گئے ہیں اسی لئے میں نے اپنے دل میں کہا کہ یہ تو زندہ لگ رہے ہیں۔ پھر ہم نے غسل دینا شروع کیا تو دیکھا صاف ستھرا پانی انکے جسم سے موتی کے مانند ڈھلک ڈھلک کر گر رہا ہے۔ پھر جب ہم غسل وتکفین سے فارغ ہو چکے تو دیکھا آسمان سے فرشتے نازل ہوکر آئے ہیں اور میت کو لیکر جانے لگے یہ کہہ کر کہ اب تم لوگوں کا کام ختم ہوگیا۔ پھر وہ آسمان کی طرف لے کر چلے گئے۔ پھر ایک صحابی رسول آئے - جن کا نام مجھے یاد نہ رہ سکا- اور کہا: یہ امانت ہے جسے اسکے مالک کے پاس پہونچنا ضروری ہے۔))
اس رافضی جھوٹ اور صوفیت زدہ بے سر وپیر کی پہیلی کی تحریکی تصدیق کئے جا رہے ہیں۔ کوئی اسے لیکر ڈھول بجا رہا ہے کوئی آکر اس شیطانی وساوس کی تعبیر کر رہا ہے اور کوئی اس مکار اردگان کیلئے اچھا فال نکال رہا ہے۔ یہ سارے بکواس کذاب احمد بن راشد کے اس ٹیوٹر اکاؤنٹ پر دیکھ سکتے ہیں: 
https://twitter.com/LoveLiberty/status/1009515386067472385?s=19
اس کذاب تحریکی نے اپنے اس جھوٹے خواب کو سچا ثابت کرنے کیلئے ایک اور خواب گڑھ کر بیان کرنا شروع کر دیا کہ: ((أحمد ياسين ليس ميتاً. رأيته في المنام مبتسماً مستنداً إلى جدار مسجد، فقبّلت جبينه وسألته: أنت حي؟ قال: نعم! قلت: ألم يقتلوك؟ قال: لا،أنا حي!)) 
ترجمہ: احمد یاسین مرے نہیں ہیں، میں نے انہیں خواب میں دیکھا وہ ایک مسجد کی دیوار سے ٹیک لگا کر کھڑے ہیں اور مسکرا رہے ہیں۔ میں نے جاکر انکی پیشانی کا بوسہ دیا اور کہا : آپ زندہ ہیں؟! فرمایا: جی ہاں۔ میں نے کہا: کیا انہوں نے آپکو قتل نہیں کر دیا؟ فرمایا: نہیں میں زندہ ہوں۔ 
اس بکواس کو اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں:
https://twitter.com/LoveLiberty/status/876019591583076353?s=19
اس بیہودے کو یہ کہاں سے پتہ ہوگا کہ جھوٹے خواب کو بیان کرنے کی کیا سزا اور گناہ ھے! صحیح البخاری میں یہ حدیث وارد ہے : (عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم: مَنْ تَحَلَّمَ بِحُلْمٍ لَمْ يَرَهُ كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ شَعِيرَتَيْنِ، وَلَنْ يَفْعَلَ. وفيه عن ابن عمر مرفوعاً: إِنَّ مِنْ أَفْرَى الْفِرَى أَنْ يُرِيَ عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ.)
ترجمہ: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو ایسا خواب بیان کرے جسے دیکھا نہ ہو تو اسے کل قیامت کے دن اس کام کا مکلف بنایا جائے گا کہ دو جو کے درمیان گانٹھ لگائے اور وہ نہ لگا سکے گا۔ اور صحیح بخاری ہی کے اندر اسی باب میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بڑی تہمت یہ ہے کہ آدمی ایسے خواب دیکھنے کا دعوی کرے جسے دیکھا نہ ہو۔ 
 اسی خواب پر ایک اخوانی تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہا ہے: ((‏‎إن صدقت الرؤيا فهي بشرى خير للإسلام إن شاء الله۔ فهذا الرجل يجاهد جهاد مستميت لزحزحة دولة علمانية كبيرة ليعيدها للإسلام مستغل ما يمكنه من قدرات كرئيس دولة وإن الله سيطيل عمره و يبارك فيه ويطهره ويظهره. فهل يقارن بمن يسعى لتحويل الدولة المسلمة لتصبح علمانية ؟ ليسوا سواء عندالله؟))
ترجمہ: اگر خواب سچ ہے تو یہ ان شاء اللہ اسلام کے لئے ایک خوشگوار پیغام ہے۔ کیوں کہ یہ شخص ایک بد دین ملحد ملک کو بدلنے کیلئے پوری جانفشانی سے جہاد کر رہا ہے اور اپنی پوری طاقت لگا رہا ہے تاکہ اسلام کو دوبارہ زندہ کرے۔ اللہ آپکی عمر کو لمبی کرے اسمیں برکت دے پاک کرے اور غالب کرے۔ کیا ایسے شخص کا مقابلہ اس شخص سے کیا جا سکتا ہے جو ایک اسلامی ملک کو بد دین ملک بنانے میں لگا ہوا ہے؟ اللہ کے نزدیک دونوں کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ 
(دوسرے شخص کے بارے میں سب جان رہے ہوں گے کہ کسے مراد لے رہا ہے یہ اردگانی دیوانہ)
ایک اردگانی مجاہد نے تو آکر اس خواب کی تعبیر ہی بیان کرنا شروع کر دی دیکھیں کیا کہہ رہا ہے: 
https://twitter.com/MMQ6r/status/1009622237782126592?s=19
یہ شخص کہہ رہا ہے کہ سرخ داڑھی سے مراد ترکی ہے۔ اور یہ عظیم خوشخبری ہے اردگان کیلئے۔ وہ ضرور شریعت میں ایسی تبدیلی کریں گے جسکا کوئی تصور نہیں کر سکتا۔ (یہ مثبت انداز میں کہہ رہا ہے کیوں کہ اس نے خصوصی طور پر سنت کا تذکرہ کیا ہے اور تحریکی عیسائیوں کی طرح دین میں زمانے کے حساب سے تبدیلی اور تجدید کے قائل ہیں۔ نعوذ باللہ) 
اس خواب کا لوگ مختلف طرح سے مذاق بھی اڑا رہے ہیں اسی کذاب کے ٹیوٹر پر سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔ میں صرف ایک مذاق کا ذکر رہا ہوں۔ ایک شخص اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے: ((‏‎الم يأخذ خليفة الشواذ هذه الحورية معه الى السماء)). یعنی اردگان کی ایک بدکردار تصویر لگا کر کہہ رہا ھے کہ ناہنجاروں کا یہ خلیفہ اردگان اپنے ساتھ کیا اس حوریہ کو آسمان پر نہیں لے گیا؟! 
دیکھیں اس تبصرے کو تصویر کے ساتھ:
https://twitter.com/QyyLUgNhajjwXwU/status/1010045741664960512?s=19
ایک شخص نے اسکے بیج پر آکر تبصرہ کیا کہ اس طرح کا خواب صالحین کے لئے کبھی نہیں آیا تو موجودہ دور میں ایک ملحد ملک کے  صدر کے حق میں کیسے آ سکتا ہے؟! اس چبھتے سوال کی وجہ سے اس شخص نے اسے فوراً بلاک کر دیا۔  
3- اردگان نے ترکی کے جنوبی شہر ماردین میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کے حق میں ووٹ دینا شرعاً حرام ہے۔ اسکی پوری تفصیل اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں:
http://www.zamanarabic.com/2018/06/21/أردوغان-التصويت-للمعارضة-حرام-شرعًا/
سوال یہ ہے کہ ووٹ دینا اگر کسی کے حق میں شرعا حرام ہے تو اس بندے کے حق میں شرعا کیسے جائز ہو گیا؟! کیا اس لئے کہ آنجناب پر "فرشتوں کا نزول" ہوتا ہے اور "فرشتے انہیں آسمان پر لے جاتے ہیں"۔ اور دوسرے اس سے محروم ہیں۔ نیز آنجناب نے فتویٰ دینا کب سےسیکھ لیا؟! یا یار غار نے کچھ کرم فرمائی کی ہے؟!
4- کویت کا ایک شخص ھے جسکا نام ناصر دویلہ ہے۔ پہلے فوج میں بھرتی تھا۔ کویت عراق جنگ کے دوران محاذ چھوڑ کر چپکے سے بھاگ لیا۔ اب یہ بزدل مکار پکا تحریکی بن چکا ہے۔ اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر سلفیوں کو خوب برا بھلا کہتا ہے۔ ترکی الیکشن کے بارے میں لکھتا ہے: ((‏بقي ثلاثة ايام للمعركة الكبرى في الانتخابات التركيه ونسأل الله ان ينصر اردوغان وحزبه بعد ان تمايزت الصفوف حتى صار اليهود والعلمانيون السعوديون والجامية والمداخله والحمير وصقه الكلاب في كفه واصبح عموم امة الاسلام و معهم الاخوان و السلفيون الاحرار و الشرفاء في كفه ولله الامر۔))
ترجمہ: ترکی انتخاب کے بڑے معرکے میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ اللہ سے دعا ھے کہ اردگان اور انکی پارٹی کو جیت نصیب ہو۔ حق وباطل اب واضح ہو گیا ھے۔ یہود، سعودی بد دین، جامی، مدخلی اور سارے کتے گدھے ایک طرف ہوگئے اور امت مسلمہ، اخوان المسلمین، شرفاء اور آزاد سلفی ایک طرف ہوگئے۔ 
اس بکواس اور اسکے اوپر سارے تبصروں کو اس لنک پر سکتے ہیں:
https://twitter.com/nasser_duwailah/status/1009654343073783808?s=19
(آزاد سلفی: در اصل خلیج کے تحریکی اپنے آپکو آزاد سلفی کہتے ہیں اور دوسروں کو حکام کا غلام کہتے ہیں۔ حالانکہ یہ سب سڑیل اخوانی ہیں) 
5- ایک اور ٹناٹن اخوانی خالد اسکندرانی اردگان کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھتا ہے: ((‏‎‎‎نسألكم الدعاء لاردوغان وحزبه۔ ذلك الرجل الذي نراه الوحيد علي الساحة مناصرا للقدس وفلسطين وقضايا الدين)) ترجمہ: ہم اردگان اور انکی پارٹی کیلئے دعا کرتے ہیں۔ کیوں کہ ہم تنہا اسی ایک شخص کو دیکھ رہے ہیں جو بیت المقدس، فلسطین اور دین کے تمام مسائل کا دفاع کرتا ہوا نظر آ رہا ھے۔ 
اس خالص تحریکی دعا کو اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں: 
https://twitter.com/atefkafe6/status/1009852012228423686?s=19
6- ابھی ایک تحریکی ابو علی الشیبانی کے واٹساپ کا تراشا ملا جس میں ایک عراقی عورت اس سے سوال کر رہی ہے کہ میرا بچہ رات میں بستر پر پیشاب کر دیتا ہے کیا کروں؟ اس پر یہ اردگانی دیوانہ جواب دیتا ہے کہ ترکی کے صدر اردگان کا نام دس مرتبہ ایک سفید ورقے پر لکھ لو اور سونے کے وقت اس ورقہ کو بچے کے سر کے نیچے رکھ دینا۔ پھر تمہارا بچہ کبھی بستر پر پیشاب نہیں کرے گا۔ اس پر عورت نے تعجب سے پوچھا کہ اس موضوع سے اردگان کا کیا تعلق ہے؟! اس پر اس تحریکی نے بڑی ڈھٹائی سے جواب دیتے ہوئے اس عورت کو خاموش کردیا کہ میری بہن جو شخص نہر فرات کو سوکھا کرنے کی طاقت رکھتا ہو کیا وہ تمہارے بچے کے پیشاب کو نہیں سکھا سکتا؟!
مجھے تو اس میں دعا سے زیادہ عراقیوں پر طنز اور انکا مذاق دکھ رہا ھے۔ کیوں کہ واقعی میں اردگان نے اپنے ملک کے سرحدی علاقے پر نہر فرات پر بہت بڑا ڈیم بنا کر نہر فرات کی یہ حالت کر دی ہے کہ عراق میں جگہ جگہ سوکھے کی کیفیت ہے۔ وہ نہر جو کبھی سوکھتا ہی نہ تھا آج وہ نہر سوکھا پڑا ہوا ہے۔ نہر کے وہ مضافاتی علاقے جو ہمیشہ سرسبز و شاداب رہتے تھے آج وہاں قحط سالی کی حالت ہے۔ 
(یہ سنگین مسئلہ بھی ایک الگ موضوع کا متقاضی ھے۔ موقع ملنے پر ضرور لکھیں گے ان شاء اللہ)
7- بر صغیر کے تقلیدی اور تحریکی اس میں پیچھے نہیں ہیں۔ ایک شخص لمبا ہانکتے ہوئے کہتا ہے کہ اردگان عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم دونوں اپنے اپنے ملک کے رہنما بن گئے تو سارے مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلا دیں گے۔ 
دیکھیں اس پوسٹ کو: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1484278515052201&id=100004101998914
سوال یہ ہے کہ اتنے سالوں سے اردگان ترکی کا صدر ہے اس نے ان یہودیوں کے ساتھ کیا کیا جو فلسطینی عوام پر روز مرہ کے حساب سے ظلم وستم ڈھا رہے ہیں؟! بلکہ الٹا ایک سروے کے مطابق اردگان کی حکومت میں ہر میدان کے اندر اسرائیل کے ساتھ مزید دونوں ملکوں میں بہتری اور مضبوطی ہی آئی ہے۔ 
8- کویتی بھگوڑے کی طرح یہاں بھی ایک تقلیدی دعا کر رہا ھے: 
((ترکی میں تین دن  بعد انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس وقت امت مسلمہ کی نظریں رجب طیب اردگان پر لگی ہیں۔ ہر موقع پر مسلمانوں کے موقف کو ڈٹ کر پوری قوت کے ساتھ ہر فورم پر پیش کیا۔ ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہم ان کے لیے اور کچھ نہیں دعا تو کرسکتے ہیں۔ کیا پتا کس کی دعا قبول ہو اور مسلمانوں کو ایک مضبوط سہارا مل جائے۔ استاذ محترم حضرت مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب دامت برکاتہم نے علماء اور تمام مسلم امہ سے کل "یوم دعا" کے طور پر منانے کی درخواست کی ہے۔ اس کے لیے جمعہ کے اجتماعات میں دعاوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی زیادہ سے زیادہ پوسٹنگ اور شیئرنگ کی جائے۔ ہمارا یہ عمل کسی نہ کسی درجے میں یقینا حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے۔ یاد رکھیں یہ حق و باطل کی جنگ ہے۔ دوسرے اکثر صدارتی امیدواروں کی الیکشن کمپین کا اہم نعرہ یہ ہے کہ وہ اردگان کی جانب سے قائم کی گئی شامی مہاجرین کی بستیوں کو ختم کرکے تمام شامی مسلمانوں کو ترکی بدر کریں گے۔ اسلام اور کفر اور حق و باطل کا معرکہ ہے۔ اپنا کردار ادا کیجیے اور دعا کوئی معمولی ہتھیار نہیں۔ اس سے تقدیر بدل جاتی ہے۔ دعاوں کا خوب خوب اہتمام تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی درخواست ہے۔
اپنی پوسٹوں میں یہ پیش ٹیگ ضرور استعمال کریں۔  #یوم_دعا_برائے_اردوگان
 #Dua_Day_for_Erdogan
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1763772383701332&id=100002057610637
9- مذکورہ پوسٹ کے مماثل اس پر بھی ایک نظر ڈال لیں جس کے اندر آج جمعہ کے دن اردگان کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے: 
((معرکہ جوں جوں قریب آرہا ہے ویسے ویسے گرم سے گرم تر ہورہا ہے۔ طیب اردگان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آئے تو خداترس ترک صدرعدنان میندریس کو جس جزیرے میں اذان کی عربی میں اجازت دینے پر پھانسی دی گئی تھی* اس کو "جزیرہ آزادی" کا نام دے کر  تعمیر نو کروں گا۔ ہمارے لیے فخر ہے کہ ہم دنیا میں *سب سے زیادہ مہاجرین کی خدمت کرنے والی قوم ہیں۔*
فقیر راقم الحروف کا خیال ہے کہ اس جزیرے کا نام ہی *اذان یا تکبیر* رکھ دینا چاہیے۔ نیز اس عاجز کی تمام علمائے کرام و مشائخ عظام سے درخواست ہے کہ آنے والے جمعہ کو *"یوم دعا"* کے طور پرمنانے کا اعلان کریں تاکہ *اتوار 24 جون کو پتا چل جائے کہ اتوار کو جمعہ پڑھنے والوں کا جھوٹ چلتا ہے یا پوری دنیا کے مظلوموں کے حق میں سچ کہنے والے کو مزید خدمت کا موقع ملتا ہے۔* تمام مسلمانوں اور علماء کرام تک یہ پیغام پہنچا کر مظلوموں کی دعائوں کے مستحق بنیں۔)) 
پورا پوسٹ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1872758659683411&id=1406598489632766
10- بر صغیر میں اردگان کے نام سے مختلف زبانوں میں سوشل میڈیا پر تحریکیوں نے گروپ بنا رکھا ہے جہاں سے اردگان کے لئے بھر پور پرچار کر رہے ہیں۔ صرف اردو زبان میں ایک گروپ کا حوالہ دیتا ہوں جہاں جاکر دیکھیں لوگ کیا کیا تبصرے کر رہے ہیں: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2613226602236524&id=2068542976704892
11- بر صغیر میں سید گہر والے کا تذکرہ نہ ہو تو تحریکیوں پر کلام ادھورا ہی رہ جائے گا۔ چنانچہ آنجناب کی اپیل بھی سن لیں کہ کیسے سوکھی سوکھی زبان سے بول رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے آنجناب کو ترکی میں وہ چاشنی نہیں دکھ رہی ہے جو انہوں نے خلیج میں چکھ رکھی ہے۔ بہر حال سن لیں انکی بھی: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1716380855121556&id=100002489748684
ویسے ایک بات سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ محترم اردگان اور ترکی قوم کو عربی زبان میں کیوں خطاب کر رہے ہیں؟! لگتا ہے یہ پیغام عربوں تک پہونچا رہے ہیں جنہوں نے حضرت کا حقہ پانی بند کر دیا کہ دیکھو ہم نے ایک دوسرا راستہ نکال لیا! لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ اردگان عربوں جیسا بھولا نہیں ہے کہ چیک میں گنتی بڑھا کر بھی لے جاؤ تو بھی اتنی ضرورت سمجھ کر دستخط کر دیتے ہیں۔ ترک اردگان کی جیب سے پیسہ نکالنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا حضرت سمجھ رہے ہیں۔ 
👈نوٹ:
💥تحریکیوں نے یہ شور مچا رکھا ہے کہ اردگان شامی مہاجرین کا بڑا خیال رکھتا ہے۔ اور مخالف پارٹیوں پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ تو الیکشن کا ایک اہم ایشو یہ بنا رکھا ہے کہ جیتنے کے بعد ہم شامیوں کو یہاں سے نکال دیں گے۔ حالانکہ یہ تحریکیوں کا صرف پروپیگنڈہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سارے ترک نیتا شامی مہاجرین کے خلاف ہیں۔ کل ہی ترکی اخبار (احوال) میں اردگان کا وہ بیان آیا ہے جسے غازی عنتاب شہر میں انتخابی مہم کے دوران اپنے خطاب میں دیا: 
((وقال أردوغان في كلمة بمدينة غازي عنتاب في جنوب شرق البلاد "نسعى بعد الانتخابات مباشرة إلى إحلال الأمن في كل الأراضي السورية بداية من المناطق القريبة من حدودنا ولتسهيل عودة ضيوفنا إلى ديارهم".))
مفہوم: الیکشن کے بعد ہم اپنے شامی مہمانوں کو ان کے گھر واپس جانے آسانی پیدا کریں گے۔ 
https://ahvalnews.com/ar/أردوغان-وخصومه-يتفقون-على-ترحيل-اللاجئين-السوريين/اللاجئون-السوريون
اللهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه واجعلنا من عبادك المؤمنين.

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...