السبت، 20 أكتوبر 2018

عہد تمیمی کے طرف داروں کیلئے لمحہ فکریہ

🎴عہد تمیمی کے طرف داروں کیلئے لمحہ فکریہ🎴
💥اٹھارہ سالہ عہد تمیمی جسے حال ہی میں اسرائیل نے جیل سے رہا کیا اور جسے میڈیا میں خوب پروموٹ کیا گیا۔ اسے بنت الشجاعہ اور بنت فلسطین کے لقب سے یاد کیا گیا۔ رافضیوں اور تحریکیوں کی طرف سے اسے خوب خوب مبارکبادیاں دی گئیں۔ 
🕸لیکن پردے کے پیچھے اس لڑکی کا دوسرے حقیقی چہرے کو میں نے دلائل اور ثبوتوں کی روشنی میں بے نقاب کیا تو بہت سے تحریکی بلبلاتے نظر آئے۔ کسی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں نے اس کے چچیرے بھائی سے بات کی ہے۔ اور یہ ساری چیزیں غلط ہیں۔ اور وہ اب بھی اس لڑکی کو مظلوم اور اسرائیلی فلسطینی جنگ پیہم کا ہیرو مان رہے ہیں۔ 
👈ذرا ایک نظر میرے اس پوسٹ پر ڈال لیں: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1763465193766760&id=100003098884948
◀️آج یہ لڑکی خود گواہی دے رہی ہے کہ مسلمانوں کے سخت دشمن یہودیوں نے جیل میں اسے کس طرح کی سہولت دے رکھی تھی چنانچہ اسرائیلی جیل سے نکلنے کے بعد دیکھیں عہد تمیمی روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے وقت جیل کے اندر کی مشغولیات کو کیسے بتا رہی ہے؟! کیا اس قسم کی سہولیات کی جگہوں کو جیل کہتے ہیں یا پانچ ستارہ ہوٹل، كالج اور تفریح گاہ؟ 
عہد تمیمی کہتی ہے کہ: جیل میں کھانے پینے کی ہر طرح کی سہولت تھی: ناشتہ، لنچ اور ڈنر سب مل کر کھاتے تھے۔ ہم وہاں مجلسیں منعقد کرتے تھے۔ مل کر ناچتے اور گاتے تھے۔ اچھل کود کرتے تھے۔ کچھ اوقات (بارہویں کے امتحان کی تیاری کیلئے)  کتابوں کے پڑھنے اور مطالعہ کرنے میں گزارتے تھے۔ کبھی ٹیلی ویزن دیکھ کر وقت گزارتے تھے۔ کبھی قانون کی پڑھائی کے لئے تیاری کرتے تھے۔ کبھی کبھی ٹریننگ کورس میں حصہ لیتے تھے۔ 
👈اس نے یہ نہیں بتایا کہ کبھی کبھار قرآن کریم کی تلاوت بھی کر لیتے تھے اور وقت پر نماز بھی پڑھا کرتے تھے۔ یہ کوئی بتانے کی چیز نہیں ہے لیکن جب کسی سے دن بھر کی مشغولیات کے بارے میں پوچھا جائے تو مسلمان کیلئے یہ بتانا ضروری ہو جاتا ہے خصوصا جب وہ دشمنوں کے جیل میں ہو۔ 
پوری تفصیل اس ویڈیو میں دیکھیں: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=875963589267180&id=256162804580598
ایک طرف عہد تمیمی کو یہ ساری سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں وہیں دوسری طرف دوسرے فلسطینیوں کو ستایا اور مارا جاتا ہے۔ اسکی ایک مثال 23 سالہ اسراء جعابیص کی ہے جسے مار کر اسکے چہرے کو بگاڑ دیا جاتا ہے اور بلا ثبوت جیل میں پھینک دیا جاتا ہے جو شوہر اور بچوں والی بھی ہے۔ اسکی تفصیل اس رپورٹ میں دیکھیں:
https://www.alestqlal.com/post/5449
اسی طرح ان معصوم بچوں کو دیکھیں جنہیں بلا جواز پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور دو سے تین تین سال تک جیل میں رکھا جاتا ہے اور ساتھ ہی بھاری بھر کم جرمانہ بھی لگا دیا جاتا ہے جسکی ادائیگی گھر والوں کیلئے دشوار بلکہ ممکن ہی نہیں ہوتا۔ پوری خبر دیکھیں اس رپورٹ میں:
https://www.alestqlal.com/post/10346
👈سوال: پھر یہ سوال پیدا ہونا لازمی ہو جاتا ہے کہ عہد تمیمی کے لئے یہ سہولتیں کیوں فراہم کی گئیں؟ اس کے پیچھے کون سے چھپے راز ہیں؟ آخر اسرائیلی فوجیوں سے ٹکر لینے کا دعوی کرنے والے حزب اللاتی اور حماسی لڑاکو خود سامنے نہ آکر بچوں، عورتوں اور نابالغ و بالغ لڑکیوں کو کیوں سامنے لاتے ہیں؟! اور ایسی نوجوان لڑکی کو بنت الشجاعہ اور بنت فلسطین کا خطاب کیوں دیا جا رہا ہے جو بالوں اور سینے کو کھولے جینز شرٹ میں ملبوس اسرائیلی فوجیوں کے سامنے ایکٹنگ کرتی ہو۔ اور آٹھ مہینے جیل میں رہ کر بھی جس کا نو کلو وزن بڑھ جاتا ہو۔؟!

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...