🔥کیا تحریکی اخوانی نظر میں اس وقت🔥
☀️صرف رافضی ایران ہی دار الاسلام ہے؟!☀️
📚ایک تحریکی غصہ ہوکر ایک مرتبہ مجھ پر جب یہ تبصرہ کر بیٹھا کہ "اسلامی تحریکات کے خلاف اسی لئے اتنا زیادہ لکھ رہے ہو کیونکہ تم دار الکفر میں رہتے ہو۔:
اس تبصرے پر اس وقت مجھے کوئی زیادہ تعجب نہیں ہوا بلکہ الٹا میں سوال کر بیٹھا کہ ذرا اس ملک کی طرف رہنمائی کر دیں جو اس وقت دار الاسلام ہے۔ لیکن بندے نے کوئی جواب نہیں دیا۔
میں چونکا اس وقت جب انکے پیران پیر مودودی کے اس خط پر نظر پڑی جس میں خمینی کے یار غار فرماتے ہیں:
"اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ یہ طوفان بھی گزر جائیں اور ایران میں اسلامی انقلاب پایہ تکمیل تک پہنچے، اور آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ دعا کریں کہ انقلاب کے جو آثار پاکستان میں ظاہر ہوئے ہیں وہ بھی مکمل ہوں تا کہ ایران اور پاکستان دونوں ملک، مل کر دار الاسلام کو تشکیل دیں۔"
👈آخری جملے پر دھیان دیں کہ جناب والا کس طرح صرف خمینی رافضی مجوسی ایران کو دار الاسلام مان رہے ہیں اور اگر پاکستان میں بھی ویسے ہی انقلاب آجائے تو یہ بھی دار الاسلام ہو جائے گا۔
ایران کے ایک ویب سائٹ نے اس خط کو نشر کیا ہے دیکھیں اس لنک پر:
http://iuvmpress.com/ur/4084
♨️یہیں سے مودودی اور قطب کے اس نظرئے کو سمجھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ لوگ پورے مسلم سماج کو جاہلی معاشرہ مانتے تھے اور مسلم حکمرانوں کو طاغوت کہتے تھے۔
مودودی نے کہا: (جماعت اسلامی کے سوا ساری امت جہالت میں مبتلا ہیں.. اور اسلام سے ناواقف ہیں)۔ تفہیمات، ج١، ص٤٥
سید قطب نے کہا:
((اليوم دولة مسلمة ولا مجتمع مسلم ، قاعدة التعامل فيه هي شريعة الله و الفقه الإسلامي))
ترجمہ: کرہ ارض پر اس وقت کوئی ایسی مسلم حکومت اور مسلم سماج موجود نہیں ہے جہاں اسلامی شریعت اور فقہ اسلامی کی روشنی میں تعامل ہوتا ہو۔
سید قطب کی اس تکفیری فکر کو دیکھیں انکی مشہور کتاب: (في ظلال القران ج4 / ص 2122 .)
اخوانی رکن کبیر فتحی یکن نے تو تکفیری فکر میں اس حد تک غلو کیا ہے کہ شاید آج تک اتنی جرات مندانہ اقدام کسی بھی تکفیری نے نہیں کیا ھوگا۔ پڑھیں اور سر دھنیں:
((واليوم يشهد العالم أجمع ردة عن الإيمان بالله، وكفراً جماعيًا وعالميًا لم يعرف له مثل من قبل.))
ترجمہ: اس وقت سارا عالم مرتد ہے، سب کے سب اجتماعی پیمانے پر کفر کے مرتکب ہیں اور اس طرح کفر وارتداد کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
(كيف ندعو إلى الإسلام ص 112).
♨️یعنی ان اخوانی تحریکیوں کے پیروں کی نظر میں موجودہ وقت میں صرف اور صرف ایران دار الاسلام ہے باقی پوری دنیا دار الکفر ہے۔ مصر کچھ وقت کیلئے بنا تھا لیکن سیسی نے آکر اسے بھی دار الکفر میں شامل کر دیا۔ جی دیکھیں یہ تحریر بعنوان: (مرسی: انقلاب مصر کے پہلے صدر)
http://ur.abna24.com/cultural/islamic-awakening/archive/2012/06/24/324445/story.html
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق