الجمعة، 19 أكتوبر 2018

اخوان المسلمین اپنے مرشدوں کی نظر میں💥

💥اخوان المسلمین اپنے مرشدوں کی نظر میں💥
پیش لفظ:
اخوان المسلمین کا مطلب: جو اس جماعت سے منسلک ہے وہی مسلمان ہے باقی اپنے اسلام کا خیر منائیں۔ جی ان کے مرشدین کے اقوال سے یہی پتہ چلتا ہے۔ 
1-یہ لوگ ہر طرح کا کمال اور خیر اپنے ہی یہاں منحصر سمجھتے ہیں اور دوسروں کے یہاں نقص۔ حسن بنا کہتے ہیں: 
​" فدعوتكم -أيها الإخوان المسلمون- أحق أن يأتيها الناس ولا تأتي أحدًا إذ هي جماع كل خير وغيرها لا يسلم من النقص ". !!!​ [مذكرات الدعوة والداعية ص 232 ].
اے اخوان المسلمین کی جماعت صحیح بات یہ ہے کہ لوگ تمہارے پاس آئیں تم کسی کے پاس نہ جاؤ۔ کیوں کہ ہر طرح کا خیر اسی جماعت میں ہے جبکہ دوسرے نقص اور کمی سے محفوظ نہیں ہیں۔ 
2- ہر وہ شخص گنہگار ہے جو اس جماعت سے باہر ہے: 
صلاح صاوی کہتے ہیں:
​" ومن تَخَلَّفَ عن الٱنضمام لمثل هذه الجماعة فإنه يأثم كإثمه عن ترك أيِّ فرض أو تكليف شرعي ". !!!​ [ مدخل إلى ترشيد العمل الإسلامي ص 72 ].
ترجمہ: اس جماعت سے جو دور رہا وہ ویسے ہی گنہگار ہو گا جیسے وہ کسی فرض یا کسی شرعی واجب کے چھوڑنے پر گنہگار ہوتا ہے۔
3- یہ لوگ اسلامی سوسائٹی کو کافر سمجھتے ہیں۔ اور یہ فکر سید قطب کی کتابوں میں جا بجا ملے گی جس میں مسلم سماج کو کبھی جاہلیت کے دور سے تعبیر کرتے ہیں تو کبھی اہل کتاب کے حکم میں گردانتے ہیں، مسلم حکمرانوں کو طاغوت سے اور اسلامی حکومتوں کو طاغوتی نظام سے تعبیر کرتے ہیں۔ یوسف قرضاوی کہتے ہیں:
​" في هذه المرحلة ظهرت كتب سيد_قطب التي تمثل المرحلة الأخيرة من تفكيره الذي ينصح بتكفير المجتمع وإعلان الجهاد الهجومي على الناس كافَّة ". !!!​ [أولويات الحركة الإسلامية ص 110 ].
ترجمہ: سید قطب کی کتابیں اسی مرحلے میں آئیں جسے ان کی تکفیر کا آخری مرحلہ کہا جاتا ہے جس میں آپ سماج کی تکفیر کی نصیحت کرتے ہیں۔ اور اس کے خلاف اعلان جہاد کا مشورہ دیتے ہیں۔ 
- ان کا عقیدہ ہے کہ جو اس جماعت سے منسلک نہیں ہے وہ مسلمان نہیں ہے ‌۔ علی عشماوی کہتے ہیں: 
​" من أراد أن يلحق بنا فهو مسلم، ومن وقف ضِدَّنا فقد حكم على نفسِهِ بالكفر ". !!!​ [ التاريخ السري لجماعة الإخوان المسلمين ص 94 - 95 ].
ترجمہ: جو ہم سے ملنا چاہے وہ سن لے کہ وہ مسلمان ہے۔ اور جو ہمارے خلاف ہوا وہ کافر ہوا۔
5- اخوان المسلمین کو چھوڑ کر باقی سارے مسلمان اہل کتاب (یہود ونصاری) کے حکم میں ہیں۔ علی عشماوی کہتے ہیں: 
​" جاءني أحد الإخوان وقال لي إنه سوف يرفض أكل ذبيحة المسلمين الموجودة حاليًّا، فذهبت إلى سيد قطب وسألته عن ذلك، فقال : دعهم يأكلوها ويعتبرونها ذبيحة أهل الكتاب، فعلى الأقل المسلمون اليوم هم أهل كتاب ". !!!​ [التاريخ السري ص 80 ].
ہماری جماعت کا ایک شخص آیا اور کہنے لگا: ہم اس وقت کے مسلمانوں کا ذبیحہ نہیں کھاؤں گا۔ یہ سن کر میں سید قطب کے پاس گیا اور اس بارے میں استفسار کیا تو آپ نے فرمایا: اسے کہو کہ انہیں اہل کتاب سمجھ کر ان کا ذبیحہ کھا لیں۔ علی الاقل اس وقت مسلمان اہل کتاب ہیں۔
6-صحابہ کرام کے تعلق سے انکا رویہ تقریباً روافض جیسا ہے: 
سید قطب اپنی کتاب (کتب وشخصیات) کے صفحہ 242 پر لکھتے ہیں: 
((إن معاوية وزميله عمراً لم يغلبا علياً لأنهما أعرف منه بدخائل النفوس، وأخبر منه بالتصرف النافع في الظرف المناسب، ولكن لأنهما طليقان في استخدام كل سلاح، وهو مقيد بأخلاقه في اختيار وسائل الصراع. 
وحين يركن معاوية وزميله إلى الكذب والغش والخديعة والنفاق والرشوة وشراء الذمم لا يملك علي أن يتدلى إلى هذا الدرك الأسفل، فلا عجب ينجحان ويفشل. وإنه لفشل أشرف من كل نجاح))
ترجمہ: معاویہ اور ان کے ساتھی عمرو بن العاص علی پر صرف اس لئے غالب نہیں آ گئے تھے کہ علی کے مقابلے یہ دونوں لوگوں کے بھیدوں سے زیادہ واقف تھے، حالات کے حساب سے پلٹی کھانے کا ہنر یہ اچھی طرح جانتے تھے بلکہ اس لئے بھی کہ یہ دونوں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کرنے میں اپنے آپ کو آزاد سمجھتے تھے جبکہ علی اخلاق کے دائرے میں اپنے کو مقید سمجھتے تھے۔ اسی طرح معاویہ اور ان کے ساتھی جھوٹ، دھوکہ، فریب، نفاق، رشوت دینے اور شخصیتوں کو خریدنے جیسی حرکتوں پر اتر آتے تھے جبکہ علی اس طرح کی گھٹیا حرکتیں کرنے کے لائق اپنے آپ کو نہیں سمجھتے تھے۔ ایسی صورت میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے اگر وہ دونوں غالب آ جائیں اور یہ ناکام ہو جائیں۔ اس طرح کی کامیابی سے ناکامی ہی شرف وفضیلت کا باعث ہے۔ 
7- اب آخر شیعہ روافض ایران میں  نصابِ تعلیم کے اندر ابو الاعلی مودودی کی کتاب (خلافت وملوکیت) اور سید قطب کی کتاب (کتب وشخصیات) اور (فی ظلال القرآن) کو داخل نہیں کریں گے تو کس کی داخل کریں گے؟ اور کٹر رافضی شیعہ نواب صفوی یونہی نہیں کہے گا: (من أراد أن يكون جعفريا حقيقيا فلينضم إلى الإخوان المسلمين) ترجمہ: جو چاہتا ہے کہ حقیقت میں جعفری مسلک کا پکا رافضی شیعہ بن جائے تو اسے چاہئے کہ وہ اخوان المسلمین کی جماعت میں شامل ہو جائے- (موقف علماء المسلمين من الشيعة لعز الدين إبراهيم: 15)
💥صحابہ کرام کو مطعون کرنے اور ان سے بغض رکھنے والے کس طرح کی حکومت الہیہ قائم کریں گے؟ خلافت کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکا کب تک چلے گا؟
نوٹ: یہ مختصر مضمون ان لوگوں کے لئے زیادہ مفید ہے جو اس جماعت کے تعلق سے دھوکے میں مبتلا یا حقیقت کے متلاشی ہیں۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1622946727818608&id=100003098884948

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...