الجمعة، 19 أكتوبر 2018

سوشل میڈیا کا پروپیگنڈہ سعودی علماء کے خلاف

🚀🎤سوشل میڈیا کا پروپیگنڈہ جاری ھے !!🚀🎤
ایک تحریکی نے محمد علم الله کے فیس بک کا حوالہ دیکر پہلے یہ خبر لگائی:
(ابھی میں سعودی سرکاری مولویوں کے ٹویٹر چیک کررہا تھا سدیس سے لیکر شریم اور عبد اللہ عواد تک تقریبا سبھی کے یہاں صبح و شام کے وظیفہ اور جمعہ کی فضلیت کا ذکر تھا ، آپ کو یقین نہ آئے تو چیک کر کے دیکھ لیں جبکہ یہی مولوی حضرات قطر سے حالات کشیدہ ہوئے تھے تو قطر کے خلاف مورچہ کھولے بیٹھے تھے.)
پھر اپنے مقصد پہ آکر دل کی بات کہی: 
(یروشلم  کو دارالحکومت  تسلیم کرنےپر سعودیہ میں مقیم 45 ملکی مسلم اتحادی فوج کی جامع حکمت  عملی سامنے آگئی:"امریکا کو بدعائیں دینے پر اتفاق".)
بات ادھوری لگی جس کو میں نے اس طرح پوری کر دی: 
(بہت جلد ہی پاسداران انقلاب، فیلق القدس عراق وشام کی طرف سے اور ترکی جانباز فوج ترکیا کی طرف سے اور حزب الله لبنان کی طرف سے اسرائیل کو سبق سکھانے کیلئے نکلنے والے ہیں۔
مفتئ عالم قرضاوی اور مجاہد اعظم حسن نصر الله کا فتوی آگیا ھے۔ 
جس کی روشنی میں رہبر کائنات روحانی اور امیر المومنین اردگان نے فوجوں کو کوچ کا حکم دیدیا ھے!!!!!!
اور عرب ممالک ائمہ مساجد کے ساتھ دعاؤں میں مشغول رہیں گے۔
آخر مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کا نعرہ اور حوصلہ کب کام آئے گا؟ آخر عوام کو بھوکا مار کر تباہی والے ہتھیار کس کے لئے بنا رکھا ھے؟ 
شام کے سنیوں کو مارنے کیلئے حزب الله شام جاسکتا ھے اسرائیل کیوں نہیں؟
مفتی عالم مصری فوجوں سے لڑنے اور قذافی کو مارنے کا فتوی دے سکتے ہیں اسرائیلی فوجوں کیلئے کیوں نہیں؟

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1497584283688187&id=100003098884948

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...