السبت، 20 أكتوبر 2018

کیا داعش شیعہ سنی کھیل کا حصہ تو نہیں ؟ !

💥کہیں داعش شیعہ سنی کھیل کا حصہ تو نہیں؟💥
کہا جاتا ہے کہ کسی اہم تاریخی حادثے کے صحیح رخ کا پتہ لگانے میں دن ہفتہ مہینہ سال نہیں بلکہ سالوں لگ جاتے ہیں۔ 
داعش کے تعلق سے جلد بازی میں جس کسی بھی تجزیہ کار نے اب تک کسی بھی سنی جماعت یا تحریک کے ساتھ اسے جوڑنے کی کوشش کی ہے اس کا تجزیہ محض اٹکل پچو تعصب تنگ نظری اور دشمنی پر مبنی رہا ہے۔ 
داعش پر کئی سال گزر جانے کے بعد گزشتہ اور موجودہ حالات کے پس منظر میں ایک عرب نے چند سوالات اٹھائے ہیں کیا آج تک داعش پر تجزیہ کرنے والے اس کا جواب دے سکتے ہیں؟
عراق میں جس وقت سنی آزاد فوجیں رافضی دہشت گردوں (الحشد الشعبی) سے نبرد آزما تھیں آخر اچانک انہیں علاقوں میں داعش کا ظہور کہاں سے ہو گیا جس کا بہانہ بنا کر امریکی اتحاد نے ایرانی ملیشیاؤں اور عراقی فورسز کے ساتھ مل کر سنی طاقت کو تہس نہس کر دیا؟
سیریا کے اندر جس وقت آزاد فوج دمشق کی طرف بڑھ رہی تھی آخر اچانک داعش کی فوجیں شام کے اندر گھس کر سیریائی مخالف دھڑوں کے خلاف لڑنے کے لئے کیوں آگئے؟
مصر کے اندر اخوانیوں کی حکومت گرتے ہی صحرائے سینا اور دیگر مصری علاقوں میں آخر داعشی جنگجو کہاں سے آگئے جن سے آج تک مصری حکومت جوجھ رہی ہے؟
لیبیا کے اندر جس وقت اخوانی حمایت یافتہ فورسیز شکست سے دوچار ہو رہی تھیں اچانک وہاں بھی داعش کا ظہور کیسے ہو گیا؟
یمن کے اندر رافضی حوثی باغیوں کا خاتمہ قریب ہو چکا تھا وہ صنعاء میں محصور ہو کر رہ گئے تھے لیکن اچانک جنوبی یمن عدن میں داعشیوں کو لا کر زیادہ تر اتحادی افواج کو عدن میں پھنسا دیا گیا آخر اس سے پہلے داعشی کہاں تھے؟
اور اس کے علاوہ داعشی افغانستان سے لے کر مشرق وسطی کے تمام ممالک پر حملہ کرتے چلے آ رہے ہیں  لیکن وہیں بیچ میں ایران اور اسرائیل کو محفوظ کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟ 
کیا ایسا تو نہیں داعش صہیو- صلیبی آلہ کار ہے جس کے پیچھے رافضی استعمال ہو رہے ہیں اور تحریکی ساتھ دے رہے ہیں؟

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...