🌹رافضی ایران کو اخوانیوں سے اتنی محبت کیوں؟🌹
ابو الاعلی مودودی اور سید قطب کی کتابوں کو ایرانی روافض داخل نصاب کیوں کرتے ہیں؟ سید قطب سے حد درجہ محبت کرتے ہوئے رافضیوں نے ڈاک ٹکٹ تک جاری کر دیا۔ آخر ایسا کیوں؟ کبھی ہم نے سوچا؟!
خلافت وملوکیت کے اندر ابو الاعلی مودودی نے صحابہ کرام کی کتنی تنقیص کی ہے ان پر کس قدر زبان درازی کی ہے اسے سمجھنے کے لئے حافظ صلاح الدین یوسف اور جسٹس تقی عثمانی کی کتابیں پڑھ لینا کافی ہے۔
یہ بات کسی سے مخفی نہیں ہو گی کہ کرنسیوں اور ڈاک ٹکٹوں پر انہیں بزرگوں اور ہستیوں کی تصویریں چسپاں کی جاتی ہیں جو قوم وملت کے ہیرو اور آئیڈیل ہوا کرتے ہیں۔ اسی پس منظر میں ایرانی ڈاک ٹکٹ کا تمغہ پانے والے سید قطب کی ایک عبارت دل تھام کر ملاحظہ کر لیں پھر یہ سمجھنے میں کوئی دقت نہ آئے گی کہ آنجناب کی تصویر ایرانی ڈاک ٹکٹ پر چسپاں کیوں کیا گیا؟
سید قطب اپنی کتاب (کتب وشخصیات) کے صفحہ 242 پر لکھتے ہیں:
((إن معاوية وزميله عمرواً لم يغلبا علياً لأنهما أعرف منه بدخائل النفوس، وأخبر منه بالتصرف النافع في الظرف المناسب، ولكن لأنهما طليقان في استخدام كل سلاح، وهو مقيد بأخلاقه في اختيار وسائل الصراع.
وحين يركن معاوية وزميله إلى الكذب والغش والخديعة والنفاق والرشوة وشراء الذمم لا يملك علي أن يتدلى إلى هذا الدرك الأسفل، فلا عجب ينجحان ويفشل. وإنه لفشل أشرف من كل نجاح))
ترجمہ: معاویہ اور ان کے ساتھی عمرو بن العاص علی پر صرف اس لئے غالب نہیں آ گئے تھے کہ علی کے مقابلے یہ دونوں لوگوں کے بھیدوں سے زیادہ واقف تھے، حالات کے حساب سے پلٹی کھانے کا ہنر یہ اچھی طرح جانتے تھے بلکہ اس لئے بھی کہ یہ دونوں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کرنے میں اپنے آپ کو آزاد سمجھتے تھے جبکہ علی اخلاق کے دائرے میں اپنے کو مقید سمجھتے تھے۔ اسی طرح معاویہ اور ان کے ساتھی جھوٹ، دھوکہ، فریب، نفاق، رشوت دینے اور شخصیتوں کو خریدنے جیسی حرکتوں پر اتر آتے تھے جبکہ علی اس طرح کی گھٹیا حرکتیں کرنے کے لائق اپنے آپ کو نہیں سمجھتے تھے۔ ایسی صورت میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے اگر وہ دونوں غالب آ جائیں اور یہ ناکام ہو جائیں۔ اس طرح کی کامیابی سے ناکامی ہی شرف وفضیلت کا باعث ہے۔
نوٹ:
آپ بھی طہران اور قم کا ہوائی سفر فری میں کر سکتے ہیں۔ روافض کی آنکھوں کا تارہ بھی بن سکتے ہیں بشرطیکہ صحابہ کرام کی تنقیص کریں انکے خلاف نعوذ باللہ کتابیں لکھ دیں اور مملکت توحید وسلفیوں کو گالی دیں۔ فھل من مدکر؟!
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق