السبت، 20 أكتوبر 2018

عربوں کے تعلق سے کیا رافضی اور تحریکی سوچ میں کچھ فرق ہے؟؟🎪

🎪 عربوں کے تعلق سے کیا رافضی اور تحریکی سوچ میں کچھ فرق ہے؟؟🎪
💥 عربوں کے بارے میں پہلے ایک تحریکی کی تمنا ملاحظہ کریں: 
((تاریخ کے جھروکے سے: سن انیس سو چالیس (1940)  میں جب نازی فوجوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس پر قبضہ کرلیا تو ہٹلر ، نیپولین بوناپارٹ کی قبر پر گیا اور انتہائی احترام کے ساتھ سر جُھکا کر نیپولین کو مخاطب کرتے ہوئے اُس نے چند تاریخی جملے ادا کیے۔ 
“ پیارے نیپولین ! مجھے معاف کرنا کیونکہ میں نے تمہارے ملک کو شکست دے دی ہے... لیکن تمہیں پتہ ہونا چاہیے کہ جس وقت تمہاری قوم عورتوں کے لباس ڈیزائن کرنے میں لگی ہوئی تھی  میری قوم توپوں اور بندوقوں کے دہانے ڈیزائن کررہی تھی”۔ 
کبھی کبھی کچھ واقعات دل میں گَڑ جاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کل کوئی ہٹلر عرب سورماؤں کی قبروں پر کھڑے ہوکر شاید یہی جملے دہرائے گا)). 
یہ تمنا آپ کو اس لنک پر تفصیل سے ملے گی:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1856781674365902&id=100001022629588
💥اس کے بعد سعودی عرب کے تعلق سے ایک مختصر جائزہ ملاحظہ کریں:
🔻انجرلیک فوجی اڈہ جہاں امریکی اور اسرائیلی فوج ہزاروں کی تعداد میں موجود ہے ترکی میں ہے نہ کہ سعودی عرب میں🇸🇦
🔻 العدید نامی فوجی اڈہ جہاں امریکی فوج ہزاروں میں موجود ہے قطر میں ہے نہ کہ سعودی عرب میں۔ 🇸🇦
🔻 صہیونی اسرائیلی سفارت خانہ ترکی میں ہے نہ کہ سعودی عرب میں۔
🔻صہیونی یہودیوں سے تجارتی تعلقات قطر سے ہیں نہ کہ سعودی عرب سے۔ 
🔻 اسرائیل میں آگ لگنے پر دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر آگ بجھانے والا طیارہ ترکی نے بھیجا تھا نہ کہ سعودی عرب نے۔🇸🇦
🔻 صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے علاوہ فوجی اور تجارتی تعلقات ترکی کے ہیں نہ کہ سعودی عرب کے🇸🇦
🔻ٹرمپ سے ایک سال پہلے 2016 ہی میں القدس کو اسرائیل کی راجدھانی ترکی نے تسلیم کی تھی نہ کہ سعودی عرب نے۔🇸🇦
🔻 یہودی عزمی بشارہ ہر طرح سے مملکت قطر میں دخیل ہے نہ کہ سعودی عرب میں۔ 🇸🇦
🔻 اسرائیل کے جنگی طیارے ایک معاہدے کے تحت فوجی مشقیں ترکی میں کرتے ہیں نہ کہ سعودی عرب میں۔🇸🇦
🔻کئی ایک تجربہ کار اسرائیلی فوجی بطور مشیر اور صلاح کار ترک فوج میں متعین ہیں نہ کہ سعودی فوج میں۔
🔻کئی طرح کے حربی اسلحے ترکی اسرائیل سے اور اسرائیل فلسطینیوں کو مارنے کے لئے ترکی سے خریدتا ہے نہ کہ سعودی عرب سے۔ 
🔻ایک معاہدے کے تحت اسرائل رافیل میزائل ترکی سے خریدتا ہے نہ کہ سعودی عرب سے۔ 
2008 میں جب اسرائیل غزہ پر حملہ کر رہا تھا اور ترکی نے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان بھیجا تھا تو انہوں نے لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ امدادی سامان دینے سے پہلے اسرائیل کو میزائل دینا بند کرو🇸🇦
🔻 یہودیوں کے باوا آدم ہرٹزل کی قبر کی زیارت کرنے اور اس پر پھول چڑھانے کے لئے اپنی بیوی کے ساتھ اردگان گئے تھے نہ کہ آل سعود۔ 🇸🇦
🔻سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے قطر کا سرکاری دورہ کیا تھا نہ کہ سعودی عرب کا۔🇸🇦
🔻 عراق، افغانستان، قطر، لیبیا اور دوسرے اسلامی ممالک پر حملہ کرنے والے صلیبی صہیونی فوجی اتحاد ناٹو کے اندر ترکی کی فوج ہمیشہ ساتھ میں رہتی ہے نہ کہ سعودی عرب کی۔🇸🇦
🔻عراق اور افغانستان پر امریکہ نے حملہ قطر کے فوجی اڈے سے کیا تھا نہ کہ سعودی عرب کے کسی فوجی اڈے سے۔ 
🔻 لیبیا کو برباد کرنے کے لئے 2011 میں یورپی امریکی فوج کے ساتھ قطر اور ترکی نے ساتھ دیا تھا نہ کہ سعودی عرب نے۔ 🇸🇦
🔻عرب بہاریہ کے نام پر چار عرب دیشوں کی تباہی میں مکمل طور سے قطر شامل ہے نہ کہ سعودی عرب۔🇸🇦
کچھ تفصیلات اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں:
https://youtu.be/tmi-9MWqR3I
مزید اس پوسٹ کو بھی دیکھیں:
https://www.facebook.com/akram39dz/videos/1588067817959165/
اس کے باوجود عرب تحریکی اور ان کے اذناب واذیال قطر اور ترکی کی سراہنا کرتے انکی تعریف کے پل باندھنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور مملکت توحید سعودی عرب سے نفرت ہی نہیں بلکہ اس کی تباہی کی دعا اور تمنا بھی کرتے ہیں۔ 🇸🇦
نوٹ:
رافضی اور تحریکی تمنا میں فرق یہ ہے کہ رافضی اپنے ہاتھ سے جزیرہ عرب کو تباہ کرنے کی تمنا کرتے ہیں جبکہ تحریکی دوسروں کے ذریعے عربوں کی تباہی کے متمنی ہیں۔ 
دعا ہے کہ اللہ رب العزت دونوں کی تمناؤں اور سازشوں کو خاک میں ملا دیں۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...