الجمعة، 22 مايو 2020

منافقین امت اہل توحید سعودی عرب کے خلاف کیوں

سارے منافقین امت اہل توحید سعودی عرب کے خلاف کیوں؟!!

*مملکت توحیدکو براکیوں نا کہیں ہم*؟
یہ سودا کیوں نہیں کرتے ارض حرم کا
یہ چادر بھی نہیں چڑھاتے ہیں مزاروں پر
یہ قوالی نہیں گاتے
بھنگڑے بھی نہیں کرتے
یہ مذہبی جھگڑے بھی نہیں کرتے
دھمال بھی نہیں ہے
پہونچا ہوا کوٸی باکمال بھی نہیں ہے
 یہاں کوئی مست قلندر بھی نہیں
 در کعبہ کے باہر بھی نہیں 
 در کعبہ کے اندر بھی نہیں
حرم میں، حراء میں،مسجد قبإ میں 
کسی کی قباء بھی چاک نہیں کرتے 
ہمیں شکوہ ہے شکایت ہے
تبرک یہ نہیں دیتے
خاک مدینہ کا نہیں بناتے یہ سرمہ بھی
یہاں ڈیرہ نہیں، داتا نہیں، دربار نہیں 
قبّوں کا قبروں کا کوئی کاروبار نہیں
یہ کیسا دیش ہے  کہ سڑک کنارے 
مسجد ہی مسجد ہے
اگر بتی نہیں بکتی ،نہ مالا ہے، نہ جھالا ہے
نہ جھولا ہے نہ جھولی ہے
 نہ کہیں کوئی آنکھ مچولی ہے.
یہاں صوفی نہیں بستے
 فقیروں کی نہ ٹولی ہے
غیر اللہ کی عبادت ہے نہ مشرکانہ بولی ہے
یہاں سجدہ نہیں پیروں کا
یہاں دھاگے نہیں بندھتے 
امام ضامن بھی نہیں بندھتے
 تعویذ بھی نہیں بٹتی.
گلہ ہے ہمیں کیوں گلے خالی ہیں تسبیح کے دانوں سے
دم کیوں نہیں ہوتا یہاں چینی پہ پانی پر
یہاں دام بھی نہیں لگتے جادو کے ٹونے کے
یہاں بابا نہیں دکھتے 
ملنگوں کا ننگوں کا کہیں دربار نہیں لگتا
یہ کیسا ملک ہے کہ بابا کا کوئی آستانہ ہی نہیں
کہیں چلتا ہے ملک باباوں کا
جس میں آشیرواد نہ ہو ان کا
 دولت نہ ہو شامل جس میں،
 نہ  شامل کوئی خیرات  ہو.
یہاں علماء مشائخ بھی عجب ہیں
کبھی وہ خواب بھی بیاں نہیں کرتے 
رسول اللہ سے ملاقاتیں نہیں کرتے.
بشارت سے بھی محروم ہیں اکثر
یہ بیعت و سلوک سے بھی
 نا بلد ہیں یکسر
یہ کیسا بلد امیں ہے 
یہاں چندہ نہیں ہوتا نہ لٹکی عرضیاں ہوتیں.
بھنگ و شراب و چنگ و رباب بھی نہیں 
حسن نظر،کشف ستر، جمال و شباب بھی نہیں
طواف ہے، طائف ہے 
لیکن طائفہ کوئی نہیں ہیرامنڈی کا
نہ جوا ہے، نہ مجرا ہے نہ  میخانہ
ہمیں ایسےملک سے بھلا کیوں کر محبت ہو 
مذہب ومسلک اور نہ جاہلیت کی جہاں کوئی تجارت ہو.

*ابواشعرفھیم*

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...