السبت، 23 مايو 2020

سعودی عرب سےہمیں کیوں محبت ہے؟

🌐سعودی عرب سےہمیں کیوں محبت ہے؟
تحریر: ابو زکریا الجعفری
ترجمانی: سید معراج ربانی اثری مدنی

🌐سعودی عرب🇸🇦 سےمحبت  یااس کادفاع ہم اس لئے نہیں کررہےہیں کہ آج  وہ خود کی  یااپنےریالوں اور پٹرول کی نمائندگی کرتا ہے، حقیقت یہ  ہےکہ ہم نےاس سےکبھی ایک ریال  کی بھی خواہش نہیں کی اورنہ ہی ہمیں اس سے حج کا ویزا ملنےوالاہےبھلے ہم اپناسر پتھروں سے ہی کیوں نہ ٹکرادیں، پھربھی ہمیں کچھ حاصل ہونےوالانہیں ہے ہمارا ان سب چیزوں سے کوئی واسطہ بھی نہیں، نہ  کسی شہزادے سےاورنہ ہی کسی وزیریااسکے کسی مصاحب سے کوئی تعلق ہے۔اورنہ ہی  ہمیں ان کا کوئی پتہ ہے، نہ ہی ہم حکمرانوں کی چاپلوسی کرتےنہ سعودی رہنماؤں سے ہماراکوئی رابطہ ہے نہ ہم کسی دن ان کے دروازوں پہ کچھ مانگنے کے لئے  کھڑےہوئےاورنہ ہی کبھی ہم نے ان سے ملنے کی کوشش کی۔ چنانچہ ان حقائق کو ہمارا رب اچھی طرح جانتاہے۔پھربھی ہم مملکت سعودیہ عرب 🇸🇦 سے محبت اوراس کا دفاع کرتےہیں۔ کیوں ؟ 

🌐اس لئےکہ:
👈سعودی عرب🇸🇦 ہی وہ ملک ہےجو آج شرک کے خلاف ہےاورایک  الله کی  توحید کی نمائندگی کرتا ہے...*

👈 اسی طرح سعودی عرب🇸🇦 ہی وہ ملک ہےجو آج بدعت کے خلاف آوازبلندکیئےہوئےہے۔
اوریہ سعودی عرب🇸🇦 ہی  ہےجو آج سنت رسولﷺکی اتباع کے خلاف جو ابتداع ہےاسکی.. غلامی کے خلاف آزادی کی..

👈ذلت وفخر کے خلاف عزت ووقارکی.. اہانت کے خلاف  شرافت و کرامت کی .. اور لاپرواہی کے خلاف غیرت وحمیت کی نمائندگی کرتاہے۔
اس  لئے ہم اس کا دفاع کرتےاوراس سےمحبت کرتےہیں۔

🌐اورہم اس سے محبت اس لئے بھی کرتےہیں کہ:
1۔ آج سعودی عرب🇸🇦 ایک ایسا ملک ہےجہاں کہیں بھی بت پرستی کانام ونشان بھی نہیں ہے، نہ کسی صحابی ، ولی کی قبرپوجی جارہی ہے اورنہ ہی اس کاطواف ہوتاہے۔

2۔ جہاں کوئی چرچ یاٹمپل نہیں ہے کہ آسمانوں اور زمین کے رب  کےسوا اس کی پرستش کی جاتی ہو۔

3۔ جہاں کرسمس  ڈے کےنام پرکوئی  ڈےمنایاجاتاہےاورنہ ہی برتھ ڈے کا کوئی درخت لگایاجاتاہے۔

4۔ جہاں کافروں کے عیدوں کی  کوئی تعطیل منائی جاتی ہے۔

5۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہے جہاں کہیں بھی بدھشٹوں یا ہندؤں کی کوئی عبادت گاہ یاکوئی  مندرنہیں ہےجس میں پتھر ، درخت  یا سورج اور چاند اور گائے.کی پرستش ہوتی ہو۔

6۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہے جہاں نہ توکہیں کوئی بارہے نہ شراب خانہ  نہ ہی کہیں  کوٹھاہے نہ چکلہ۔ نہ ہم جنس پرست ہیں اور نہ ہی ہم جنس پرستوں کی کوئی ایسوسی ایشن ، نہ جوئے یاسٹے کاکوئی اڈاہےاور نہ ہی  کہیں کوئی ایک ڈسکو یا نائٹ کلب الحمدللہ مملکت توحیدکی سرزمین ان ناپاک چیزوں سے پاک ہے۔

7۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہےجس کا یہودی قابضین  اوراس کے درمیان  کوئی بھی امن معاہدہ موجود  نہیں ہے اور نہ ہی کسی اورطرح کے   معاہدے دونوں کےمابین ہیں ۔

8۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ایساملک ہے جہاں بحمدالله حدودالله نافذ ہیں ، چنانچہ خون کےبدلےخون کی حد قائم ہے۔

جلد (کوڑےمارنے) رجم (سنگسارکرنے) اورچوری کرنے پرہاتھ کاٹنےکی سزا نافذکی جاتی ہے۔

9۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جہاں قرآن وسنت  کادستور قائم ہےاور الله کی شریعت نافذہے۔

10۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جہاں امربالمعروف والنھی عن المنکر کی جمعیت قائم ہے۔

11۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جس نےپھیلتی ہوئی صفوی لہروں کےرخ کوموڑدیا اور ایرانی آکٹپس کےبازؤں کوکاٹنے میں  حصہ لیکراہم کردار ادا کیا۔

12۔ سعودی عرب🇸🇦 ایسا ملک ہےجس نے یمن کےاہل سنت بھائیوں کی حمایت ومددمیں اس وقت  سب سے پہلےسامنےآیا جب ظالم انہیں کچل رہےتھے اور نیست ونابود کرنے پہ تلے ہوئےتھے۔
لیکن مظلوموں کی آوازکوئی سننے والانہ تھا۔

13۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ  ملک ہے جس نے تباہ شدہ  بیروت وغزہ، کوایک بارنہیں بلکہ کئی بار  تباہ  ہونےکےبعد دوبارہ تعمیرکروایا۔

14۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجو دنیا کےگوشےگوشےمیں مسلمانوں کی مددکےلئے ان کے ہر مسئلے میں کھڑا ہوتاہے۔

15۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہے جس نے دنیا  کےچپےچپےمیں اپنےاسلامی دعاۃ و مبلغین بھیج رکھے ہیں ، جوپوری دنیامیں اصلاح ورہنمائی کا فریضہ انجام دے رہےہیں۔

16۔ صرف سعودی عرب🇸🇦 ہی ایک ایسا اسلامی ملک ہےجہاں کوئی بدعتیانہ تہوار مثلاً: عیدمیلادالنبی ، جشن  شب اسراء ومعراج  اور دیگر اسلام کےنام پر تہوار وغیرہ کی قطعا اجازت نہیں ہے۔

17۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجوہرمصیبت میں تمام فلسطینیوں کی مددکرتا اورہرپرامن معاملےمیں انکی حمایت کرتاہے۔

18۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجو ہر ماہ فلسطینی اتھارٹی کو لاکھوں ڈالرپےکرتاہے جوصرف اس کےسرکاری عملے کو کھانا کھلانےاور اسے اپنے پیروں پر کھڑا رکھنے کے لئےہے۔

19۔ سعودی عرب🇸🇦 ایک ایسا ملک ہےجوہمیشہ فلسطینیوں کے مابین صلح  ومصالحت  کی  کوشش میں مصروف رہتاہے۔

20۔ سعودی عرب🇸🇦 ہی ہے جس نے حرمین شریفین🕋 کی ایسی خدمت کی ہےجس کی کوئی مثال نہ صرف بنی امیہ میں نہیں ملتی بلکہ بنوعباسیہ اورعہدعثمانی میں بھی  بقول  تمام مورخین  کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید اس کے علاوہ  وہ خدمات اورسہولتیں الگ ہیں جوہمیشہ یہ پیارا ملک دنیا کے دوسرےتمام مسلمانوں کو پیش کرتاآرہا ہے۔ 
الله عزوجل اس کا انہیں اجرعطافرمائے۔
والحمدلله رب العالمین۔

🖕تحریر: ابو زکریا الجعفری
ترجمانی: سید معراج ربانی اثری مدنی

🍃🍃🍃🇸🇦🇸🇦🇸🇦

🌐اسی لئے سارے بدعتی، رافضی، تحریکی اخوانی تقلیدی خارجی الحادی لبرل اور مشرک کافر نیز تمام افکار ضالہ وباطلہ کے حاملین سعودی سے نفرت کرتے ہیں اور وہ سب کے نشانے پر ہے: 
کیونکہ اس 21ویں صدی کے گئے گزرے دور میں اسلامی قوانین کسی بھی درجہ میں سعودی عرب میں نافذ العمل ہیں۔ 
کیونکہ یہاں کا دستور اسلامی ہے۔ 

کیونکہ یہاں قبر پرستی کے آثار نہیں مزاروں کی روٹی کھانے والوں کی دکان بند ہے

کیونکہ یہ ملک محمد ابن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی محنت اور اللہ کےفضل سےدعوت توحید اور رد شرک و بدعات کی وجہ سے دینی و دنیاوی امن و امان اور زمینی واسمانی برکتوں اور رحمتون کے نزول کا گہوارہ ہے۔

کیونکہ یہاں ہزاروں کافر آکر دعوتی جالیات میں بخوشی اسلام قبول کرتے ہیں۔

کیونکہ یہاں حدود اسلامی کا نفاذ ہے۔

کیونکہ یہاں حج و عمرہ کے لئے بے شمار پروجیکٹس جاری ہیں جن پر پانی کی طرح ریال بہایا جارہا ہے اور علماء و قضاۃ کی سرکاری سرپرستی کی جاتی ہے۔ 

کیوںکہ یہاں سے تمام دنیا میں دعوت توحید و سنت کے لئے لوگوں کو باقاعدہ نظم کے ساتھ روانہ و مبعوث کیا جاتا ہے۔

کیونکہ یہاں سے پوری دنیا میں قران مجید کے بے شمار زندہ زبانوں میں درست ترجمہ والے قران مفت دئے اور روانہ کئے جاتے ہیں

کیونکہ یہاں علماء کی پولس ہے جو امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کاکام کرتی ہے

کیونکہ یہاں افتاء کمیٹی ہے جو جو مسلمانان عالم کو دینی مسائل میں فتوی فراہم کرتی ہے

کیونکہ یہاں سے تمام اسلامی ممالک کے یتیموں ناداروں اور بیواؤں اور مستحقین کو مالی امداد اور قربانی کی کھالیں دی جاتی ہیں

کیونکہ سعودی عرب نے مختلف ممالک میں مساجد و مدارس قائم کرنے کی اپنی ایک پالیسی با رکھی ہے-

سچی بات وہی ہے کہ " وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ
يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ * الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ۔ 
👈ان کی کوئی غلطی نہیں سوائے اس کے کہ یہ توحید پرست ہیں۔
ترتیب: Ajmal Manzoor Madni

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...