السبت، 23 مايو 2020

🕋23/ستمبر نیشنل ڈے کے موقع پر ایک مضبوط مستحکم اور پائیدار حکومت کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں♥️♥️
🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦

🛣🛣آپ آل سعود سے آبائی دشمنی رکھیں کہ انہوں نے آپ کی دلی پسند کو خاطر خواہ نہ لاتے ہوئے تمام تر بدعات وخرافات ختم کرکے قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کی، آپ ان سے مسلکی دشمنی نبھاتے ہوئے ان کے خلاف ہر سنی سنائی باتوں پر یقین کریں، ان کے جدید ترقیاتی پیش رفت کو روایت سے بغاوت کا نام دیں، الغرض انہیں نیچا دکھانے کی سعی خام کرتے ہوئے کبھی ایران و ترکی کو سجدے کریں، قطر ومصر میں حاضری لگائیں، اگر کچھ نہ کرسکیں تو حسب عادت بر صغیر کے چوراہوں پر دو چار یاروں کو جمع کرکے ان کی خوبیوں کو خامیوں میں تبدیل کر کے گالیاں ہی دیں تاکہ خود پر کا بوجھ ہلکا کرسکیں، البتہ مجلس کے اختتام أردوغان سہی کسی ایک "امیر المومنین" پر ضرور متفق ہولیں کیونکہ "ہرجائی" کی مانند راست بازی کو چھوڑ کر در بدر بھٹکنے اور خوار ہونے کی داستان طویل ہونے کے ساتھ تشہیر پانے لگی ہے جو آگے چل کر اجتماعی رسوائی کا باعث بن سکتی ہے_

🛣ان تمام چیزوں کو کرنے کے بعد اکیلے میں ایک بار دل پر ہاتھ رکھ کر سعودی کی خدمات کو سوچیں اور غور و فکر کریں...دل نا مانے تو ایک بار یہاں آکر اور مختلف ممالک جاکر موازنہ کریں اور فیصلہ کریں... ہاں مگر یہ نہ بھولیں کہ سعودی حکومت اور یہاں کے لوگ فرشتے نہیں بلکہ یہ بھی ہماری طرح انسان ہیں جن کی انسانیت نوازی اور انسانی ہمدردی سے پوری تاریخ بھری پڑی ہے_

🛣آئیے سنجیدگی سے پڑھنے اور سمجھنے  کے مرحلے تک خاموشی اختیار کرتے ہیں اور رہی سہی تنہا اسلامی قوانین پر عمل کرنے والی اس ریاست کے لیے دعا کرتے ہیں کہ رب العالمین اسے ہر طرح کے شر اور شرارت سے محفوظ رکھے اور خیر و بھلائی کے ساتھ یونہی باقی رکھے... آمین

خبیب حسن

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...