السبت، 22 فبراير 2020

مسجد قبا کے سابق امام صالح مغامسی کا اعتراف

🎴مسجد قبا کے سابق امام صالح مغامسی کا اعتراف

◀️مغامسی ایک پکے اخوانی اور صوفی تھے۔۔ انکے فتاوے بیانات اور اخوانیوں وصوفیا سے گہرے روابط اس کی واضح ثبوت تھے۔۔ امیر مدینہ کو اپنے قابو میں کر رکھا تھا۔۔ حکومتی سطح پر بڑی اچھی پکڑ والے مانے جاتے تھے۔  لیکن 2016 کی لہر میں سارے اخوانیوں کا پول کھلتا گیا اور سب سامنے آتے گئے۔  اسی لہر میں ان کا بھی صفایا ہوگیا۔۔ چنانچہ اپنی بھلائی اسی میں سمجھی کہ اخوانیت اور صوفیت سے جتنا جلدی ہو سکے توبہ کر لیا جائے۔۔ 

◀️چنانچہ اخوانیوں کی پول کھولتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد شروع ہی سے سیاست کرکے کرسی حاصل کرنا تھا (یعنی دعوتی مقصد انکا کبھی نہیں رہا) انکا معاملہ بالکل روافض جیسا رہا ہے کہ بنو امیہ کے دور سیاسی تنازع شروع کیا تو جہان بھی سر اٹھایا انہیں قلع قمع کر دیا گیا لیکن عباسی دور میں انہوں نے چولا بدل لیا اور اس پر شرعی پردہ چڑھا دیا چنانچہ انہوں نے علی رضا کے ذریعے حکومت پر قبضہ کرنا چاہا پھر بھی کامیاب نہ ہوسکے۔۔ پھر تشدد اور دہشت گردی پر اتر آئے۔۔ 

◀️اسی طرح اخوانیوں کا معاملہ ہے کہ شرعی چولا پہن کر حکومت پر قبضہ کرنا چاہا کامیابی نہ ملنے پر تشدد کا راستہ اپنایا۔۔ ٹیونس لیبیا مصر اور یمن اسکی واضح مثال ہے۔۔ 

📛اردگان پر الزام لگایا کہ وہ مملکت سعودی عرب کا صریح دشمن ہے۔۔ وہ ہمیشہ ہمارے دیش ہمارے حکام کے پیچھے پڑا رہتا ہے۔۔ وہ اخوانیوں کے ذریعے  خلیجی ممالک میں اپنے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔۔ 

◀️مغامسی نے تین بار قسم کھا کر کہا کہ اس وقت اگر عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی آجائیں تو یہ اخوانی ان کی حکومت پر بھی راضی نہیں ہوں گے کیونکہ آپ انکے ایجنڈے پر کام نہیں کر سکتے۔۔ 

✔باقی تفصیلات ویڈیوز کے ساتھ اس ویب سائٹ پر دیکھیں: 
https://mobile.sabq.org/WhGJYj

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...