🎴خلیج عرب مجوسی آگ اور امریکی صلیب کے سائے میں
✔از قلم،، محمد رئیس السفی،، بنارس
◀️مشرق وسطیٰ میں مملکت دجال "ایران " کی بیجا مداخلت اور تخریب کاری کی قیمت شاید اب اسے پوری مملکت کے خاتمے کی شکل میں ادا کرنا پڑے گی،، جب سے امریکہ نے اس کے خلاف ٹریڈ وار شروع کیا ہے، وہ بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، اب اسے امریکہ کے خلاف لڑنا شاید اب اس کی مجبوری ہوگی۔
◀️کیونکہ امریکہ اس کے خلاف جنگ کے لیے جزیرہ نما عرب میں ایک لاکھ بیس ہزار کی تعداد پر مشتمل افواج کو پہلے ہی اتار چکا ہے، منافق قطر جو ایران کا ایک اچھا دوست ہے اسی کی زمین کا استعمال اسکے خلاف ہو گا۔
◀️مملکت توحید سعودی عرب جو اس خطے کا سردار ہے اس کو آنکھ دکھانا بھی قطر کے لیے نیک فال ثابت نہیں ہوا، قطر بالکل بے بس اور مجبور ہے۔
◀️دوسری طرف مجوسی ایران ہندوستان، چین اور دیگر ممالک سے بیچ بچاو کے لیے میدان میں آنے کو کہ رہا ہے لیکن کوئی بھی ملک امریکہ کے خلاف جانے کو تیار نہیں ہے، کیوں نہ ہو یہ ممالک یہ بات اچھی طرح سے جانتی ہیں کہ ، مشرق وسطیٰ جو بیس سال سے خون کے دریا میں غوطے لگا رہا ہے ان سب کا ذمہ دار یہی مجوسی ایران ہے، افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی اس میں انگلی کرنے والا یہی مجوسی ایران ہے سعودی حکومت کی منظور شدہ حکومت کے خاتمے کے بعد جواد ظریف کے ہاتھوں افغانستان کے مستقبل کی بنیاد رکھی گئی۔
◀️عراق تباہ کر دیا گیا، ایران کافی خوش ہوا کہ اب اسکے بڑے دشمن کا خاتمہ ہوچکا ہے اس نے فوراً سعودی عرب کو گھیرنا شروع کر دیا، پورے مشرق وسطیٰ کو اپنے کنٹرول میں لانے کی ناکام سعی یمن کے اندر حوثی باغیوں کو داخلہ دلاکر انکی مالی معاونت شروع کر دی، برصغیر ہند کے تمام تحریکی خوش ہوگئے کہ بس فتح قریب ہے۔
◀️شام کے اندر داعشیوں کی بھر پور معاونت اور اخوان المسلمین اور حماس کے ذریعے اسرائیل مخالف گدڑ بھبھکی جس کا سارا نقصان صرف فلسطینی عوام کا ہوا ہے، ان تمام تخریبی کارگزاری کا انجام اب اسے امریکہ سے جنگ کی صورت میں دیکھنا پڑ رہا ہے،
◀️لیکن کیا امریکہ ایران پر حملہ کرسکتا ایسا کہنا بہت مشکل ہے۔۔ کیونکہ تیس سالوں میں آج تک دونوں نے صرف ایک دوسرے کو دھمکیاں ہی دی ہیں ۔
◀️یہ سب سنی ممالک کے دشمن ہیں بالخصوص طاقتور ملک سعودی عرب جو امۃ مسلمہ کی دھڑکن ہے۔ اسی تخریبی زعم میں اس نے کعبہ پر سات بیلیسٹک مزائل سے حملے کئے ،،، سعودی عربیہ اس کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ دنیا کے دس سپر پاور ممالک کی فہرست میں آتا ہے پھر بھی اس نے صبر سے کام لیا اور ایران کے ہر جارحانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا،،،،
🎇اللہ تعالیٰ مملکت توحید سعودی عرب کی حفاظت فرمائے، اور ایران کے ہر تخریب کی سزا بڑے دشمن امریکہ سے دلاءے ،،، ،،،
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق