السبت، 22 فبراير 2020

دور حاضر کے تکفیری سرغنہ

🌋دور حاضر کے تکفیری سرغنہ🌋 

🎴سرپھرے تحریکی بلا ثبوت سلفیوں پر تکفیر کا الزام لگانا اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں۔ اس لئے انہیں آئینہ دکھانا ضروری سمجھا کہ دور حاضر کے اصلی تکفیری اور تکفیر کے بانی کون ہیں۔۔ 

◀️1- تحریکیوں اور اخوانیوں کے پہلے پیر حسن بنا نے کہا: 
(( موقفنا من الدعوات المختلفة أن نزنها بميزان دعوتنا ؛ فما وافقها فمرحبًا وما خالفها فنحن براء منه )) مجموع الرسائل " ص : (24)
ترجمہ: دوسری دعوتی تنظیموں کے تعلق سے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہم انہیں اپنی تنظیم کے معیار پر پرکھیں گے، اگر وہ اس کے موافق ہے تو خوش آمدید،  بصورت دیگر ہم اس سے بری ہیں۔ 

دوسری جگہ کہا: 
من لم يؤمن بهذا المنهج فلا حظ له فى الاسلام۔ 
المصدر \رسائل حسن البنا  86
ترجمہ: اس اخوانی منہج پر جس کا ایمان نہیں ہے اس کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں۔۔ 

تیسری جگہ کہا: 
 [نحن حرب على كل زعيم أو رئيس أو هيئة لا تستجيب لدعوتنا وسنعلنها خصومة  لا سلم فيها ولا هوادة حتى يفتح الله بيننا وبين قومنا بالحق ]۔ 
-ذكريات لا مذكرات لعمر التلمساني(ص37).
ترجمہ: ہم ہر لیڈر، ہر ذمیدار اور ہر تنظیم کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں جو ہماری کو قبول نہ کرے۔۔ ہم اپنے مخالف سے بلا چون وچراں جنگ کا اعلان کرتے ہیں اور اس وقت کے انتظار میں ہیں جب اللہ ہمارے حق میں فیصلہ کر دے گا۔ 

◀️2- سید قطب نے کہا:  
( إنه ليس على وجه الأرض اليوم دولة مسلمة ولا مجتمع مسلم قاعدة التعامل فيه هي شريعة الله والفقه الإسلامي ). في الظلال (4/2122) مطبعة دار الشروق الشرعية.
ترجمہ: اس وقت سر زمین پر کوئی مسلم حکومت اور کوئی مسلم سماج نہیں ہے جہاں اللہ کی شریعت نافذ ہو۔ 
دوسری جگہ کہا: 
 [ لقد استدار الزمان كهيئتة يوم جاء هذا الدين إلى البشرية بلا إله إلا الله, فقد ارتدت البشرية إلى عبادة العباد و إلى جور الأديان و نكصت عن لا إله إلا الله و إنْ ظل فريق منها يردد على المآذن: لا إله إلا الله...]
في تفسير في ظلال القرءان(ج2/ص1057) مطبعة دار الشروق الشرعية.
ترجمہ: اس وقت ساری انسانیت مرتد ہوچکی ہے۔۔ 

تیسری جگہ کہا: 
[ إن المسلمين الآن لا يجاهدون! ذلك أن المسلمين اليوم لا يوجدون!..إن قضية وجود الإسلام و وجود المسلمين هي التي تحتاج اليوم إلى علاج ]۔ 
انظر في تفسير في ظلال القرءان(ج3/ص1634) مطبعة دار الشروق الشرعية.
ترجمہ: اس وقت مسلمانوں کا وجود نہیں ہے۔ 

◀️3- اخوانی لیڈر علی عشماوی نے کہا: 
((فمن اراد ان يلحق بنا فهو مسلم ومن وقف ضدنا فقد حكم على نفسه بالكفر))
 كتاب التاريخ السرى للاخوان المسلمين۔ ص 186 طبعه ابن خلدون
ترجمہ: جو ہم سے ملنا چاہے مل جائے ، بصورت دیگر وہ اپنے کو کافر سمجھے۔ 

◀️4- اخوانی مرشد حسن ہضیبی نے کہا:  
[ .. دعوة الإخوان المسلمين هي لا غيرها الملاذ والإنقاذ والخلاص، وعلى الإخوان ألا يشركوا بها شيئا ]۔ 
قافلة الإخوان(ص298).
ترجمہ: نجات صرف اخوانی دعوت پر منحصر ہے۔ اخوان کو چاہئیے کہ اس کے ساتھ شرک نہ کریں۔ 

◀️5- مودودی نے کہا: اسلام کی حقیقت اور اسکی روح سے ناواقف ہونے میں (ایک قلیل جماعت کے سوا) سب یکساں ہیں۔ 
تفہیمات حصہ اول ص: 45

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...