السبت، 22 فبراير 2020

نکاح متعہ ، نکاح حلالہ اور نکاح مسیار !!

🌋نکاح متعہ ، نکاح حلالہ اور نکاح مسیار !!

◀️نکاح متعہ اور نکاح حلالہ ایک موقت نکاح ہے جس میں طلاق کی شرط لگائی جاتی ہے۔ اس طرح طلاق کی نیت سے کیا گیا نکاح ناجائز ہوگا۔۔ بلکہ دونوں نکاح کی ممانعت پر شریعت میں دلائل بھی صراحت سے موجود ہیں۔۔ 

◀️لیکن نکاح مسیار مذکورہ دونوں نکاح سے ایک مختلف صورت ہے۔۔ اس میں مرد خاتون سے ابدی نکاح کرتا ہے۔۔ طلاق کی کوئی نیت نہیں ہوتی ہے۔۔ البتہ کچھ جائز شرطیں رکھتا ہے جس پر خاتون اور اسکے گھر والے راضی ہوتے ہیں۔۔۔ مثلا خاتون اپنے والدین کے گھر رہے گی، یا خاتون کی صاحب حیثیت ہونے کی صورت میں یہ شرط لگاتا ہے کہ نان ونفقہ کی ذمیداری یہ نہیں اٹھا سکتا۔۔۔ 

🛑نوٹ: آپسی اتفاق سے اگر اس طرح کا دائمی نکاح عمل میں آتا ہے تو عمر رسیدہ خاتون  یا ایک بیوہ کا سہارا بننے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ اس میں کوئی شرعی مخالفت ہے۔۔ اس لئے اس طرح کے نکاح کو جو نکاح مسیار سے مشہور ہے نکاح متعہ سے ملانا کسی طور درست نہیں ہے۔۔ کیونکہ نکاح متعہ میں وقتی طور پر اجرت دیکر جنسی فائدہ اٹھانا ہوتا ہے اور نکاح حلالہ میں وقتی طور پر اجرت لیکر خود جنسی فائدہ اٹھا کر دوسرے کیلئے مفید بنانا ہوتا ہے۔  اور یہ دونوں شریعت میں حرام ہیں۔۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...