انڈونیشیا میں حج کرنے کا عام رواج ہے۔۔ بلوغت کے بعد اس فریضے کو انجام دینے میں بڑی جلدی کرتے ہیں، جو بچی اس فریضے کو انجام نہ دے سکے اس کی شادی بھی بڑی مشکل سے ہوتی ہے۔
ایسے ہی ایک نادار فیملی کا چرچا جب عام ہوا کہ اس کے کسی بھی ممبر نے اب تک حج نہیں کیا ہے اور یہ بات سعودی شاہ سلمان آل سعود تک پہونچی تو انہوں نے پوری فیملی کو شاہی خرچے پر بلا لیا۔۔
وہ فیملی اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہے، اس عظیم مہمان نوازی پر نازاں وفرحان ہے ، امیر مکہ انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں اور یہ ہاتھ اٹھا کر آل سعود کیلئے صرف دعا کر رہے ہیں۔۔۔
اللہ تعالی آل سعود کی خدمتوں کو قبول فرمائے اور انہیں تمام دشمنوں اور منافقین امت کے شر وفساد سے بچائے، نیز زیادہ سے زیادہ ان سے خدمت خلق کا کام لے اور کتاب وسنت پر قائم ودائم رکھے۔ آمین
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق