الخميس، 14 نوفمبر 2019

حق کا غلبہ اور باطل پرستوں کا ہتھکنڈا

🌋حق کا غلبہ اور باطل پرستوں کا ہتھکنڈا 

✔ارشاد باری تعالی ہے: (وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوا لِهَذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ)
✔ترجمہ: اور کافروں نے کہا اس قرآن کو سنو ہی مت (اس کے پڑھے جانے کے وقت) اور بیہوده گوئی کرو کیا عجب کہ تم غالب آجاؤ (41-فصلت:26) 

🛑يہى گمراه داعيوں اور باطل پرستوں  كا وطيره رہاہے كہ وه حق بولنے والوں اور دلائل سے بات كرنے والوں  كا ناطقہ ہر ممكن طريقے سے بند كرنے كى كوشش كرتےہيں ، اور اس كيلئے وه ترغيب وترہيب اور لالچ وخوف ہر ايك كا استعما ل كرتےہيں، اور لوگوں كو يہ موقع ہى نہيں ديتے كہ حجت ودليل كى روشنى ميں بحث ومباحثہ  كريں اور سوچنے پر مجبور ہوں، كيونكہ انہيں پتہ ہوتاہے كہ مد مقابل كى حجت بڑى مضبوط ہے، اسى لئے وه اس پر پرده ڈالنے كى كوشش كرتےہيں اور بہتان وگمراہى كے ذريعے اپنا دفاع كرتےہيں، ليكن جب ان كى مكارياں اور حيلہ سازياں جواب دينے لگتى ہيں اور ديكهنے لگتےہيں كہ حق كا ڈنكا لوگوں ميں بجنے لگا ہے ،  تو پهر گالى گلوج اور بيہودگى پر اتر آتےہيں اور شوروشغب كا بهونپو ہاتھ ميں تهام ليتےہيں۔(ابن عاشور: 24/ 277)

🛑يہ گواہى ہے خود  دشمنوں كى طرف سے ، اور سب سے واضح حق وہى ہے جس كى گواہى خود دشمن ديدے، كيونكہ حق كے مقابلے ميں وه اپنے  لئے غلبہ كا فيصلہ اسى وقت كررہےہيں جب وه اس  حق سے اعراض كرنے   اور لوگوں كو اس سے موڑنے ميں كامياب ہوجائيں، اور ان كے كہنے كا سيدها مفہوم يہى ہے كہ اگر وه ڈسٹرب نہ كريں بلكہ الٹا اس حق كو سننے لگيں اور اپنے اذہان وقلوب كو اس كى طرف لگا ديں تو ايسى صورت ميں وه كبهى غالب نہيں ہوسكتے۔ (السعدی: 748)

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...