الأربعاء، 13 نوفمبر 2019

اس طرح ترکوں نے اڑایا اخوانیوں کے گڑھ قطر کا مذاق

اس طرح ترکوں نے اڑایا اخوانیوں کے گڑھ قطر کا

ترکی میں بے روزگاروں کی تعداد قطر کی آبادی کا 3 گُنا ہے 

ترکی میں حزب اختلاف کی جماعت "ریپبلکن پیپلز پارٹی" کے نائب سربراہ ولی اغبابا کا کہنا ہے کہ ترکی میں بے روزگار افراد کی حقیقی تعداد 85 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کہ دنیا کے 97 ملکوں کی آبادی سے زیادہ ہے ،،، اور ترکی کی محبوب ریاست قطر کی مجموعی آبادی کا 3 گُنا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی "اسپٹنک" کے مطابق اغبابا نے کہا کہ بے روزگاری اور بدعنوانی کے علاوہ اگر کوئی معاملہ زیر بحث آنا چاہیے تو وہ ریٹائرڈ افراد کی پینشن ہے کیوں کہ یہ بہت سے گھروں کے لیے آمدنی کا واحد ذریعہ بن گیا ہے۔

اغبابا نے مزید کہا کہ "افسوس کے ساتھ ،،، ترکی کو اپنی تاریخ کا خطر ناک ترین بحران درپیش ہے۔ ملک میں بے روزگاروں کی تعداد 1994 اور 2001 کے اقتصادی بحرانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب پوزیشن پر آ چکی ہے۔ اگر بحران کا سلسلہ جاری رہا تو یہ تعداد مزید کئی گنا ہو جائے گی۔ ترکی کی صورت حال انتہائی خراب ہے اور بے روزگاری کی شرح لیبیا اور مصر سے بھی تجاوز کر گئی ہے"۔

اپوزیشن جماعت کے نائب سربراہ کے مطابق اس اقتصادی بحران کی قیمت اس کے ذمے دار افراد نہیں بلکہ ملک کے مزدور چکا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 17 برس میں پیشہ وارانہ ذمے داریوں کی انجام دہی کے دوران حادثات کے نتیجے میں 22 ہزار سے زیادہ ملازمین اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ میں تجویز پیش کی گئی مگر حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...